Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

جسمانی بیماریوںكا شافی علاج (طبی مشورے)

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2013

جریان کا آسان علاج

میں کچھ عرصہ بُرے کاموں میں مبتلا رہا جس کی وجہ سے مجھے پیشاب کرتے وقت یا کرنے کے بعد جریان کے قطرے آتے ہیں‘ میں اس کی وجہ سے بہت پریشان ہوں، بازو خول بن چکے ہیں‘ طاقت نہیں، چہرے پر دانے بہت نکلتے ہیں ان میں مواد بھی ہوتا ہے، بہت دوائی اور کریمیں استعمال کیں لیکن کوئی فرق نہیں پڑا۔(ماجد ‘ گوجرانوالہ)
مشورہ:سب سے اچھا اور سستا علاج تو یہ ہے کہ بُرے کاموں سے سچی توبہ کرلیں، آئندہ بُرے کاموں کا خیال بھی دل میں نہ لائیں،اچھی سوسائٹی اچھے ماحول کو اپنائیں۔ انڈا، مرغی، مچھلی، مرچ گرم مصالحوں سے پرہیز کریں، گیارہ دانے بادام اور اکیس دانے عمدہ کشمش رات کو دھو کر پانی میں بھگو دیں۔ صبح دانہ دانہ کر کے اچھی طرح چبا کر کھائیں اور کشمش والا پانی اوپر سے پی لیں۔ سبزیاں ‘پھل کھائیں۔ دفتر عبقری سے ٹھنڈی مراد اوراکسیرالبدن لے کرکچھ عرصہ مسلسل استعمال کریں۔ خالص عمدہ مکھن صبح ناشتہ میں ضرور کھائیں۔ غذا نمبر 1 استعمال کریں۔

منہ دانوں سے بھرا ہوا

میرے منہ پرتقریباً چھ سال سے دانے نکل رہے ہیں۔ کبھی کم اور کبھی زیادہ ہوجاتے ہیں، پیشانی سال میں ایک مرتبہ دانوں سے بھر جاتی ہے، ایسا پچھلے سال سے ہے، اس سال بھی نکل آئے ہیں، اس لئے علاج کروانے سے گھبراہٹ ہوتی ہے کہ کہیں یہ مسئلے مزیدخراب نہ ہوجائیں۔ (ص،کراچی)
مشورہ: آپ ٹھنڈی مراد اور خون صفا کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کریں، انشاء اللہ بہت فائدہ ہوگا۔ ایک مہینہ کے بعد دوبارہ لکھیں۔ غذا نمبر 1 استعمال کریں۔

جگر میں گرمی یا کاہلی؟

میری عمر 23سال ہے میرا پہلا مسئلہ یہ ہے کہ میرے جگر میں اور مثانے بہت زیادہ گرمی ہے‘ یہ تقریباً پچھلے تین سال سے ہے۔ مجھے اکثر پیشاب کے بعد قطرے آتے ہیں۔ ہر وقت سست رہتا ہوں اور صبح بہت دیر سے اٹھتا ہوں، ایک دو بار علاج بھی کروایا ہے مگر چند مہینوں بعد یہ مسئلہ دوبارہ ہوجاتا ہے۔ دوسرامسئلہ یہ ہے کہ مجھے بھوک بہت ہی کم لگتی ہے۔ بہت کمزور ہوں ، بہت کچھ کھاتا ہوں مگر خوراک جزو بدن نہیں بنتی۔ کلائیاں بہت سوکھی ہوئی ہیں۔ اکثر پریشان رہتا ہوں۔ (عاشق حسین‘ لاہور)
مشورہ: آپ نے جو کیفیات لکھی ہیں، ان میں کوئی علامت جگر وغیرہ میں گرمی کی نہیں ہے، بلاوجہ ٹھنڈی دوائیں استعمال نہ کریں۔ آپ دفتر ماہنامہ عبقری سے اکسیرالبدن اور جوہر شفاء مدینہ لے کر کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کریں۔نارمل غذا کھائیں، غذا خالص دیسی گھی میں پکائیں، ٹھنڈی غذائیں کم کردیں۔ سفوف نمک سلیمانی غذا کے بعد دوپہر، رات کو کھا لیا کریں، آپ کاہلی کا شکار معلوم ہوتے ہیں ۔ غذا نمبر 2 استعمال کریں۔

پرانے اسہال

مجھےاسہال کی بیماری ہے،ایک مرتبہ بہت تیزبخار تھا، ڈاکٹر سے دوالی، اسہال شروع ہوگئے پھر کسی دوا سے بند نہیں ہوئے۔ کسی علاج سے اگرآرام آتا ہے تو چند دن کے لئے آتا ہے پھر شروع ہوجاتے ہیں۔ (محمد زاہد‘ چیچہ وطنی)
مشورہ: انار کا چھلکا خشک چھان کر سفوف بنا لیں اور صبح و شام دو دو چٹکی تین گھونٹ پانی سے پھانک لیں۔ امید ہے انشاءاللہ فائدہ ہوگا۔

خراب معدہ

میری عمر ساٹھ برس ہے، تقریباً 8سال سے معدہ خراب ہے۔ سوائے چند اشیاء مثلاً شلجم ، کدو، توری، لوکی، ٹینڈے، دال مونگ اور گوشت کے کچھ نہیں کھا سکتا۔ کریلے، بھنڈی، بینگن ، آلو پالک، گوبھی اور مٹر تو کھا ہی نہیں سکتا۔ یہ کھانے سے معدہ زیادہ خراب ہوجاتا ہے۔ قبض ہوجاتا ہے ڈکار آتی ہیں ‘پاخانہ کھل کرنہیں آتا‘ منہ سے بدبو آتی ہے‘ زبان میلی ہوجاتی ہے، منہ کا ذائقہ خراب رہتا ہے، پیشاب کے وقت تھوڑا پاخانہ بے اختیار خارج ہوجاتا ہے، کپڑے ناپاک ہوجاتے ہے، رفع حاجت سے رفع ہونے کے بعدبھی تھوڑا پاخانہ بے اختیار خارج ہوجاتا ہے۔ بعض اوقات پاخانہ کے آخر میں کبھی سفید رنگ کا کبھی پیلے رنگ کا معمولی سا پانی خارج ہوجاتا ہے۔ پیٹ کے اوپر والے حصہ میں گرمی اور سستی معلوم ہوتی ہے، گرم اثرات والی غذا مثلاً مچھلی ، مرغ، انڈہ وغیرہ کھانے سے معدہ اورمثانہ میں جلن ہوجاتی ہے، پیشاب جل کرآتا ہے، پیاس لگتی ہے‘ بھوک کم ہوجاتی ہے۔ حکمت کی مختلف دوائیں استعمال کیں یا تو فائدہ نہیں ہوا اوراگر ہوا بھی تو وقتی ہوا۔ ادھر ہسپتال سے چیک کروانے پر پتہ چلا کہ پروسٹیٹ نارمل ہے، لیکن بلیڈر کا منہ تنگ ہے۔(رضوان علی‘ ابوظہبی)
مشورہ:آپ ماہنامہ عبقری کے دفتر سےاصلاح معدہ کورس لیکر چند ماہ مستقل مزاجی سے استعمال کریں۔ صبح و شام چمچہ بھربیل کا شربت بھی آدھی پیالی پانی میں حل کرکے پئیں، جو غذا موافق آتی ہو صرف وہی غذا کھائیں امید ہے انشاءاللہ فائدہ ہوگا۔غذا نمبر 1 استعمال کریں۔

پیشاب کے قطرے

میں جب بھی پیشاب کرکے باہر آتا ہوں تو پیشاب کے دو تین قطرے کپڑوں کو خراب کر دیتے ہیں ، میں نماز کا پابند ہوں عمر 15سال ہے اور اللہ کے کرم سے میں ہر طرح سے ٹھیک ہوں ، کچھ بھی نہیں ہے بس یہی بیماری ہے جس کا مجھے وہم لگا رہتا ہے ۔ (ایان‘ لاہور )
مشورہ: آپ ٹھنڈی مراداور اکسیرالبدن پانچ یا چھ ڈبیاں مسلسل کھائیں اور پھر دوبارہ لکھیں ، انشاء اللہ فائدہ ہوگا ۔

تین مرض

مجھے تین بیماریاں ہیں یہ حکیموں کی تشخیص ہے کیونکہ پیشاب بہت تیز سرخ اور جل کر آتا ہے جبکہ پیشاب کا ٹیسٹ کروانے پر اس میں کچھ نہیں آتا، ٹی بی تھی وہ کورس میں کرچکا اور اللہ کے فضل سے اس کے سارے ٹیسٹ نارمل تھے مگر خشک کھانسی رہی، دوبارہ ٹیسٹ کروایا تو ٹی بی پھر تشخیص کی گئی۔ (محمد انور‘ ساہیوال)
مشورہ: عرق ہر بھرا کسی اچھے پرانے طبیب سے خرید کر دواونس عرق میں ایک چمچی چینی حل کرکے صبح نہار منہ پئیں۔ کدو، لوکی، شلجم، گاجر، نمک ہلدی دھنیا، سفید زیرہ ذرا سی پیاز ڈال کر پکاکر خالص دیسی گھی میں شوربا بنائیں اور چمچے سے پئیں، روٹی بھی کھائیں۔ عمدہ کابلی گرما غذا کے ایک گھنٹے بعد کھائیں۔عبقری دفتر سے جوہرشفاء مدینہ اور ستر شفائیں لے کر کچھ عرصہ استعمال کریں۔ غذا نمبر3 استعمال کریں۔

بچپن کی غلطی

میں شادی شدہ ہوں، بچپن کی غلطیوں کی وجہ سے اپنی طاقت کھوچکا ہوں، میرا مسئلہ یہ ہے کہ میری خواہش بہت جلدی پوری ہوجاتی ہے ، اس وجہ سے میں نفسیاتی مریض بن چکا ہوں، شادی کے ایک مہینے بعد تک میں بالکل ٹھیک تھا لیکن اس کے بعد یہ کمزوری شروع ہوگئی ہے۔ (بشیر بٹ‘ راولپنڈی)
مشورہ: اس مسئلے میں اصل بنیاد دماغ ہے، دماغ کا کنٹرول ہی سب کچھ ہے، تازہ سبزیاں، تازہ پھل اور اگر کولیسٹرول نہ ہو تو خالص عمدہ مکھن، دیسی گھی کسٹرڈ، فرنی، ربڑی، رس ملائی، رس گلہ، تازہ پنیر اور پھلوں کے خالص جوس مفیدہیں۔ قبض ہو تو گل قند سونف، اسپغول اور ساتھ ہاضم خاص لینی چاہئے۔
گوشت ،انڈہ، مرغی، مرچ مصالحے، پھلی، کھٹائی، تمام جنسی افعال و خیالات سے مکمل پرہیز بھی مکمل فائدہ ہونے تک ضروری ہے۔ کھیل کود، چہل قدمی، تبدیلی آب و ہوا، نیک ماحول بھی ضروری ہے۔ ہاضمے کا خیال رکھنا چاہیے، خون میں گرمی محسوس ہوتی ہو تو عرق گلاب خالص میں خالص شربت گلاب ملا کر برف سے ٹھنڈا کرکے پی سکتے ہیں۔ گنا ، گنڈیری بھی مفید ہے، کیلا اور گرما ، ناشپاتی، تربوز، سردا، غذا کے بعد بدل بدل کر کھاسکتے ہیں۔ اگر دل کی کمزوری سے یہ شکایت ہوجیسے بعض اصحاب میں دل زیادہ دھڑکنے کی شکایت ہوتی ہے، غصہ میں یا جذباتی کیفیت میںدل کی دھڑکن بڑھ جاتی ہے اور ساتھ بدن میںگرمی بھی ہو تو ایسے لوگوں کو شام کو عرق گائو زبان دو چار اونس پینا چاہئے۔ دماغی کمزوری سے یہ شکایت ہو تودفتر ماہنامہ عبقری سے روشن دماغ استعمال کریں اس کے ساتھ کچھ عرصہ اکسیر البدن مستقل مزاجی سے استعمال کریں۔ غذا نمبر2 استعمال کریں۔

معدے اور جگر کی کمزوری

پیٹ پھولا ہوا ہے ، کھانا ہضم نہیں ہوتا، گٹھیا کی وجہ سے درد کش ادویات بہت کھائی ہیں جن کی وجہ سے سخت کمزوری ہوگئی، حکیم صاحبان کی تشخیص کے مطابق ورم شکم ہے اور معدہ جگر کمزور ہے مگر ان کی دوائوں سے بجائے فائدے کے نقصان ہوتا ہے‘ جلاب آجاتے ہیں۔(ثانیہ‘ لالہ موسیٰ)
مشورہ: صبح نہار منہ عرق ماء اللحم مکو کاسنی والا ایک کپ ایک چائے کی چمچی چینی سے میٹھا کرکے پی لیں۔دفتر ماہنامہ عبقری سے جوہرشفاء مدینہ کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کریں۔غذا نمبر 1 استعمال کریں۔

کمرکے آپریشن کے بعد

میری کمر میں درد رہتا تھا، ہر طرح کا علاج کروایا مگر فائدہ نہیں ہوا بلکہ سارے جوڑوں میں درد پھیل گیا، آپریشن کروایاجس کے بعد کمر کا درد مزید بڑھ گیا اور کمزوری شدید ہوگئی۔ ہر وقت کمر تختہ بنی رہتی ہے، ذرادیر بھی سیدھا نہیں بیٹھ سکتا حتیٰ کہ نماز بھی مشکل سے پڑھی جاتی اور اب تو یہ درد گردوں تک پھیل چکا ہے۔ (ارشد لودھی، پشاور)
مشورہ: آپ دفتر ماہنامہ عبقری سے معجون شفاء یابی منگوا کر کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کریں‘ اس کے ساتھ کراماتی تیل کی کچھ عرصہ مالش کریں۔ انشاء اللہ شفا ہوگی۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 204 reviews.