محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں ایک دکاندار ہوں اور میرا کاسمیٹکس کا کام ہے‘ میری دکان پر ہروقت خواتین کا رش رہتا ہے جس کی وجہ سے میں ہروقت بدنظری کا شکار رہتا تھا‘ ایک دن میں ساتھ والی دکان میں بیٹھا تھا کہ وہاںمجھے عبقری نظر آیا‘ میں اٹھا کر اپنی دکان پر لے آیا۔ عبقری پڑھنا شروع کیا تو پڑھتا ہی گیا۔عبقری کے ٹوٹکے اور وظائف سے میں نے اپنے بہت سے طبی و روحانی مسائل حل کیے۔ میرا جو سب سے بڑا مسئلہ یہ تھا کہ بدنظری کی وجہ سے ہر وقت میرے دماغ میں غلیظ خیالات کا بسیرا رہتا تھا جس کی وجہ سےمیں بہت پریشان تھا کیونکہ ان خیالات
کی وجہ سے میں پوشیدہ امراض میں مبتلا ہورہا تھا۔ پھر میں نے عبقری میگزین میں موجود روحانی محفل کرنا شروع کی‘ ابھی مجھے تین ماہ ہی مسلسل ہوئے ہیں روحانی محفل کرتے ہوئے کہ اب میں کام بھی کررہا ہوتا ہوں اور میری زبان پر ذکر بھی جاری ہوتا ہے‘ خواتین سے ڈیلنگ کے دوران بھی میری نگاہیں اب نیچی ہی رہتی ہیں اور کبھی کوئی بُرا خیال دماغ میں نہیں آیا۔ جس کی وجہ سے میں اب بہت خوش اورمطمئن ہوں کہ اللہ نے مجھے عبقری کی وجہ سے اتنے بڑے گناہ سے بچایا ہوا ہے۔ (شکیل بٹ‘ لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں