جن عورتوں کو کمزوری کی وجہ سے حمل گرجانے کی شکایت ہو وہ رسونت مصفی پچاس گرام لیکر پانی سے دھوکرخشک کرکے پیس لیں۔ پانی میں گوندھ کر چنے کے دانے کے برابر گولیاں بناکر خشک کرلیں۔ شروع حمل سے لیکر آخری دن تک ایک گولی صبح نہار منہ کھالیں۔ یہ نسخہ تقریباً بیس سال پہلے انڈیا کی ایک حکمت کی کتاب میں پڑھا تھا۔ خود پر بھی آزمایا اور چند خواتین پر بھی آزمایا‘ سوفیصد رزلٹ ملے۔
امراض معدہ کا سوفیصد علاج: ایک بار عبقری میگزین میں معدے کے امراض کیلئے ایک دوائی ’’سفید پاؤڈر‘‘ کے نام سے تھی جس کا نسخہ یہ ہے کہ چینی ایک پاؤ‘ سفید میٹھا سوڈا 50 گرام‘ ست پودینہ ایک تولہ باریک پیس کر اچھی طرح ملالیں۔ کسی بیماری کا علاج سمجھ نہ آرہا ہو اعتماد سےچائے کا آدھا چمچ دن میں چار پانچ بار دیں۔ بہت فائدہ ہوگا۔ میں نے کافی لوگوں کو معدے کے مختلف امراض میں فی سبیل اللہ بنا کردی ہے۔ الحمدللہ سب کو فائدہ ہوا۔ آپ بھی بنائیں ۔مجھے اور عبقری کی تمام ٹیم کودعاؤں میں ضرور بالضرور شامل رکھیں۔ (مسز توفیق‘ لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں