سلطان ناصرالدین محمود کے ایک صاحب کا نام محمدتاج الدین تھا۔ سلطان ہمیشہ اسے پورا نام لے کر پکارتے تھے ایک روز سلطان نے صرف تاج الدین کہہ کر آواز دی۔ مصاحب نے اس وقت تو سلطان کے حکم کی تعمیل کردی لیکن بعد میں اپنے گھر چلا گیا اور تین روز تک سلطان کی خدمت میں حاضر نہ ہوا۔ سلطان نے اسے طلب کیا اور اس کی غیرحاضری کی وجہ دریافت کی۔ مصاحب نے جواب دیا: آپ ہمیشہ مجھے محمدتاج الدین کہہ کرپکارتے تھے لیکن اس دن آپ نے مجھے صرف تاج الدین کہہ کر پکارا میں نے اس سے یہ نتیجہ نکالا ہے کہ شاید آپ کے دل میں میری طرف سے کوئی بدگمانی پیدا ہوگئی ہے اس لیے میں آپ کی خدمت میں حاضر نہ ہوا۔ یہ تین دن میں نے پریشانی اور بے چینی سے گزارے ہیں۔ سلطان نے کہا: میں تم سے ہرگز بدگمان نہیں جس وقت میں نے تمہیں تاج الدین کہہ کر پکارا اس وقت میں باوضو نہ تھا۔ مجھے یہ مناسب معلوم نہ ہوا کہ میں بغیر وضو ’’محمد‘‘ ﷺ کا مقدس نام اپنی زبان پر لاؤں۔ (سعدیہ صدیقہ‘ سرگودھا)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں