میں بچپن سے والد محترم مرحوم کو دیکھتا رہا ہوں کہ بچھو کے ڈنگ زدہ روتے آتے تھے اور اس دم کے بعد ہنستے جاتے تھے
مثل مشہور ہے ’’سانپ کاٹا سووے بچھو کاٹا روئے‘‘ بچھو کاٹے کی تکلیف وہی جانتا ہے جو اس مرحلے سے گزرتا ہے‘ ایسامعلوم ہوتا ہے کہ جان نکلنے کو ہے۔ ذیل میں قارئین کے فائدے کیلئے ماہنامہ عبقری کے ذریعے بچھو کاٹے کے کچھ علاج‘ مخلوق خدا کی خدمت کی نیت سے پیش ہیں:۔
علاج بالقرآن: اول و آخر درود پاک پڑھیں بعد میں سات دفعہ معہ تسمیہ وَاِذَا بَطَشْتُمْ بَطَشْتُمْ جَبَّارِیْنَ ﴿الشعرائ۱۳۰﴾ۚ پڑھتے جائیں اور ایک دھاگے کو دونوں سروں سے پکڑ کر متعلقہ مقام پر پھیرتے رہیں اور آخر میں پھونک ماریں۔ میں بچپن سے والد محترم مرحوم کو دیکھتا رہا ہوں کہ بچھو کے ڈنگ زدہ روتے آتے تھے اور اس دم کے بعد ہنستے جاتے تھے۔ حسب حیثیت کچھ صدقہ کردیں۔
کراماتی پھونک: جب کسی کو بچھو ڈنگ مارے تو دوسرا آدمی خاموشی سے کیکر کی لونگ منہ میں اچھی طرح چبائے۔ پانچ منٹ کے بعد لونگ کیکر تھوک دے جس کو بچھو نے ڈنگ مارا ہے‘ تسمیہ پڑھ کر اس کے کان میں تین دفعہ پھونک مارے۔ یادرہے کہ بچھو جسم کے دائیں طرف ڈنگ مارے تو مخالف کان میں پھونک مارنی ہے‘ بائیں طرف ڈنگ مارے تو دائیں کان میں پھونک مارے۔
کراماتی ہاتھ سے علاج: جب آم کوبور آئے تو تین آموں کے مختلف درختوں کا بور لیں سوتے وقت اس بور سے دونوں ہاتھ کم از کم ایک گھنٹہ ملتے رہیں پھر ہاتھ دھوئے بغیر سوجائیں ایک سال کیلئے آپ کے ہاتھ کراماتی بن گئے۔ اب کسی آدمی کو بچھو‘ شہد کی بڑی مکھی‘ چھوٹی مکھی‘ چھوٹا بھڑ‘ بڑا بھڑ کاٹے تو متعلقہ مقام پر تسمیہ پڑھ کر پانچ منٹ تک ہاتھ رکھیں۔ انشاء اللہ مکمل آرام آجائے گا۔ جب اگلے سال نیا بورآئے تو دوبارہ اپنے ہاتھ کراماتی بنالیں۔ میرا یہ مجرب عمل ہے۔
بچھو کےڈنگ مارنے والے مقام پر مولی کا پانی لگائیں‘ فوراً سکون آجائے گا۔ مولی کا پانی نہ ملے تومولی کے ٹکڑے مقام متعلقہ پر ملتے رہیں یا مولی کے ٹکڑے کوٹ کر لیپ کردیں‘ آرام آجائے گا۔دائیں طرف بچھو کاتے تو بائیں آنکھ میں باریک نمک کی ایک سلائی پھیردیں یا عام نمک کے محلول میں سلائی لگا کر مخالف طرف والی آنکھ میں پھیردیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں