اے انسان! تو سمجھتا ہے کہ ہمیشہ زندہ رہے گا لیکن نہیں‘ روح تمہاری ملک الموت لے جائیں گے‘ مال ورثا لے جائیں گے اور بدن کیڑے مکوڑے کھاجائینگے‘ جلد ہی تمہارا نام زندوں کی فہرست سے نکال کر مُردوں کی فہرست میں درج کردیاجائیگا۔ والدین بہت روئیں گے‘ بالآخر مایوس ہوکر بیٹھ جائیںگے‘ احباب عزیز و اقارب تمہیں خوب یاد کرکے ہمیشہ کیلئے بُھول جائیں گے۔ بیوی کچھ عرصہ سوگوار رہے گی مگر چند روز کے بعد حالات کی تبدیلیاں اسے تازہ مشاغل میں الجھا دیں گی۔ بچے بہت یاد کریں گے مگر آہستہ آہستہ ان کے ذہن سے تمہارا نقش محو ہوجائے گا۔ طوفان بادو باراں دستوراً تمہاری قبر کی بلندی کو ہموار کرکے تمہارا نام صفحہ ہستی سے مٹادیں گے‘ چند سال بعد ایک بھولے ہوئے خواب کی مانند ہوجاؤگے۔ نصف صدی گزر جانے پر اس بات کا باور کرنا مشکل ہوگا کہ تم کبھی دنیامیں آئے بھی تھے۔ اس لیے دنیا کی فکر چھوڑ آخرت کی تیاری کر جہاں ابدی زندگی تیرا انتظار کررہی ہے۔(عبدالرازق‘پشاور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں