حضرت سعید رحمۃ اللہ علیہ نقل کرتے ہیں کہ حضور نبی اکرم ﷺ نے فرمایا جو سورۂ اخلاص دس بار پڑھے اس کیلئے اس کی وجہ سے جنت میں ایک محل بنایا جاتا ہے جو شخص سورۂ اخلاص کو بیس مرتبہ پڑھے اس کیلئے دو محل تیار کیے جاتے ہیں جو شخص سورۂ اخلاص تیس مرتبہ پڑھے اس کیلئے جنت میں تین محل تیار کردئیے جاتے ہیں۔ آپ ﷺ کی زبان مبارک سے یہ بشارت سن کر حضرت عمرفاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ فرمانے لگے اے اللہ کے رسولﷺ! اللہ تعالیٰ کی قسم پھر ہم جنت میں اپنے بہت زیادہ محل بنالیں گے۔حضورﷺ نے فرمایا اللہ تعالیٰ اس سے بہت زیادہ فراخ ہے۔ یعنی اس سورۂ کی فضیلت بہت عظیم اور بہت وسیع ہے‘ لہٰذا اس پر تعجب نہ کرو بلکہ اس کے حصول کی کوشش کرو۔ (ایک بندہ خدا‘ واہ کینٹ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں