محترم حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ عبقر ی کو اسی طرح دن دگنی اور رات چوگنی ترقی دے اور اس کے ذریعے تمام امت مسلمہ کی اصلاح فرمائے۔ محترم حکیم صاحب! جب آپ گجرات بشیر میرج ہال تشریف لائے تھے تو آپ نے ایک نسخہ سونڈھ‘ ریوند چینی اور میٹھا سوڈا کا بتا یا تھا کہ انہیں ہم وزن لیکر آدھا چائے کا چمچ دن میں تین سے چارمرتبہ عناب، سونف اور پودینہ کے پانی سے لیں۔یعنی عناب 41 دانے‘ ایک چمچ سونف اور دوچمچ پودینہ ایک کلو گرم پانی میں رات کو بھگو کر صبح نتھار کر استعمال کریں۔ میں نے خود بھی استعمال کیا جس سے مجھے بہت فائدہ ہوا۔ میں نے دوسرے لوگوں کو بھی دیا تو انہیں اس دوائی سے بہت زیادہ فائدہ ہوا ہے۔ میری کزن کے بچوں کی تمام ڈاکٹری دوائیاں چھوٹ گئی ہیں۔ مجھے اس بات پر بہت حیرت ہے۔
ہر مشکل کے حل کیلئے آزمایا وظیفہ
یہ عمل جتنی بڑی مشکل کیوں نہ ہو جتنے یقین اور اللہ تعالیٰ پر اعتقاد کے ساتھ پڑھا جائے تو جلدی اثر کرتی ہے اور عمل یہ ہے جتنا پڑھا جائے بہتر ہے۔ فَسَھِّلْ یَااِلٰھِیْ کُلَّ صَعْبٍ بِحُرْمَۃِ سَیِّدِالْاَبْرَارِ سَھِّلْ میں نے خود آزمایا ہوا ہے۔ مجھے جب بھی کوئی مشکل پڑی ہے تو میں نے اس عمل مبارکہ کو اپنے ورد میں رکھا ہے اور اس یقین کےساتھ پڑھا ہے اے اللہ بے شک تو ہر چیز پر قادر ہے۔ (ذکیہ فضل کریم)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں