Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

گھریلو خواتین کیلئے ایک گھنٹے کا بیوٹی پلان

ماہنامہ عبقری - اگست 2013

آپ افراد خانہ کا تعاون حاصل کرکے جھاڑ پونچ‘ صفائی ستھرائی کے کام عید سے پہلے نمٹا سکتی ہیں تاکہ عید کے دن گھر والے آپ کو ترو تازہ دیکھ کر خوش ہوں۔گھر کے دیگر کاموں کے ساتھ اپنے چہرے اور ہاتھ پیروں کی طرف بھی توجہ دیں

عید آئی ہے‘ عید آنی چاہیے اور چاند رات میں آپ کو بہت سے کام نمٹانے ہوتے ہیں اور آدھی رات کام کرتے گزر جاتی ہے۔ ایسا نہ کریں کہ آپ کی عید پھیکی ہوجائے اور آپ اپنا خیال نہیں رکھ پائیں حالانکہ عید پر آپ کا چہرہ کھلا اور روشن ہونا چاہیے۔ وقت کی تھوڑی سی ترتیب کرلیں۔ کاموں کو دن بھر کی مصروفیت پر تقسیم کرلیں تاکہ آپ کا چہرہ تھکا تھکا اور بے رونق نہ لگے۔ آپ افراد خانہ کا تعاون حاصل کرکے جھاڑ پونچ‘ صفائی ستھرائی کے کام عید سے پہلے نمٹا سکتی ہیں تاکہ عید کے دن گھر والے آپ کو ترو تازہ دیکھ کر خوش ہوں۔
گھر کے دیگر کاموں کے ساتھ اپنے چہرے اور ہاتھ پیروں کی طرف بھی توجہ دیں۔ جن خواتین کو وقت کی کمی یا کاموں کی مصروفیت کی وجہ سے بیوٹی پارلر جانے کا موقع نہیں ملتا عید سے دو دن پہلے گھر پر خود یا کسی بہن‘ بیٹی‘ نند‘ بھابھی‘ دیورانی یا جیٹھانی کی مدد سے آپ اپنے آپ کو عید کیلئے تیار کرسکتی ہیں اور اس کیلئے زیادہ وقت بھی درکار نہیں ہوگا۔ یہ بیوٹی پلان صرف ایک گھنٹے میں جلد کی تازگی بڑھا سکتا ہے مگراس کیلئے کرنا یہ ہوگا کہ رمضان کے دنوں میں کسی کو بھیج کر معیاری کاسمیٹکس کی دکان سے اپنی سکن کی مناسبت سے یہ سکن پراڈکٹس خرید لیں۔
1۔کلینرنگ ملک یا کریم، 2۔اسکرب۔ 3۔ ٹونر۔ 4۔ موئسچرائزر۔ 5۔ ماسک۔اگر پہلے سے ان میں سے کچھ یا سب موجود ہو تو نئی خریداری کی ضرورت نہیں لیکن یہ اطمینان کرلیجئے کہ یہ بہت زیادہ پرانا بھی نہ ہو کیونکہ بہرحال یہ جلد کا حساس معاملہ ہے۔ جلد کی درست نگہداشت اسے صحت مندی عطا کرتی ہے اور آپ کی شخصیت کا تاثر بھی صحت مند اور خوشگوار نظر آتا ہے۔ یہ بھی نہایت ضروری ہے کہ جلد کی دیکھ بھال کرنے کیلئے اختیار کیا جانے والا طریقہ درست ہو۔
کلیزنگ: کسی بھی قسم کی جلد کلیزنگ کے بغیر خوبصورت و پرکشش نظر نہیں آسکتی۔ اس کا کمال یہ ہے کہ یہ جلد سے گرد میل‘ بیکٹیریا اور مردہ خلیات کی صفائی کرتا ہے۔ صاف ستھری نکھری ہوئی جلد کی دلکشی کا راز کلیزنگ ہی میں پوشیدہ ہوتا ہے۔ اس کے بغیر ہماری جلد پر جمع ہونے والے میل کچیل‘ رد عمل کے طور پر ہونے والی الرجی کا سبب بنتے ہیں۔ چکنی جلد کے مسائل کی سب سے اہم وجہ یہی ذرات ہوتے ہیں جو بظاہر نظر نہیں آتے لیکن جلد پر تہوں کی صورت میں جم کر اسے آکسیجن سے بتدریج محروم کردیتے ہیں۔ روزانہ کلیزنگ کرنے سے جلد کے تمام مسائل سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے۔اس کا طریقہ کچھ یوں ہوتا ہے کہ معیار کلیزنگ ملک یا کریم سے جلد کے مختلف حصوں کی صفائی کی جاتی ہے۔ اس عمل کیلئے ہاتھوں کی انگلیوں کو بہت دھیرے دھیرے نیچے سے اوپر کی طرف گالوں پر دائروں کی شکل میں گھمایا جاتا ہے۔ پیشانی‘ ناک‘ آنکھیں اورٹھوڑی پر دونوں ہاتھوں کی پہلی انگلیوں کو باہم ملا کرمخالف سمت میں گھمایا جاتا ہے۔ یہ عمل نصف گھنٹے پر محیط ہوتا ہے۔ اس دوران ٹھنڈے پانی کا پیالہ بھی ساتھ رکھیں اور وقفے وقفے سے جب یہ کریم چہرے پرجذب ہونے لگے تو ہاتھ اس پیالے میں بھگو کر دوبارہ چہرے پر پھیرئیے۔
اسٹیم: اسٹیم یا بھاپ کے حوالے سے ہمارے یہاں صرف ایک طریقہ مروج ہے کہ کسی کھلے منہ کے برتن میں پانی کو خوب گرم کرکے چہرے کو اس کے آگے کرکے تولیہ سے ڈھک دیا جاتا ہے۔ بھاپ دینے کا یہ براہ راست طریقہ بالکل غلط ہے۔ اس طرح جلد کے خلیات کے جلنے کااندیشہ ہوتا ہے۔ اسٹیم کی جدید سہولتیں اس کام کو آسان بنادیتی ہیں لیکن وہ ماہرانہ انداز ہوتا ہے۔ بہرحال جلد کو ہر قسم کے نقصان سے بچانے کیلئے کسی بھی نئے طریقے یا پراڈکٹ کے بارے میں مکمل معلومات حاصل کرلینی چاہئیں اور ویسے بھی آپ اس بیوٹی پلان کے ذریعے عید پر دلکش نظر آنا چاہتی ہیں۔ اسکربنگ سے پہلے جلد کا اچھی طرح معائنہ کرلیجئے اگر بلیک ہیڈز موجود ہوں تو کلیزنگ کے بعد صاف ململ کے کپڑا لے کر یا تولیے کو گرم پانی میں بھگو کر نچوڑ لیں اب جن حصوں پر بلیک ہیڈز ہوںوہاں اس کپڑے یا تولیے کو دبا کر جلد صاف کریں پھر بلیک ہیڈز ریموور (یہ اسٹیل کی ایک لمبی سی راڈ ہوتی ہے جس کے دونوں سروں پر باریک اسٹیل کو موڑ کر سوراخ بنادیا جاتا ہے) کی مدد سے بلیک ہیڈز نکالیں۔ اس کے بعد اسکربنگ کامرحلہ آتا ہے۔
اسکربنگ:اسکربنگ کا عمل بھی کلیزنگ کے عمل کی طرح کیا جاتا ہے خصوصاً ناک کے اطراف اورٹھوڑی پر خاص توجہ دی جاتی ہے۔ اگر کسی تقریب میں اچانک جانا پڑجائے تو صرف اسکربنگ کرکے بھی جلد کو خوشنما بنایا جاسکتا ہے اور اسکرب نہ ہونے کی صورت میں مندرجہ ذیل طریقے سے یہ عمل مکمل کیا جاسکتا ہے۔٭ سب سے پہلے ہاتھوں کو اچھی طرح میڈیکٹڈ صابن سے دھو کر خشک کرلیں۔ ٭ تقریباً ایک کھانے کاچمچ پونڈز کلیزگ کریم ایک ہاتھ کی ہتھیلی پر لیں۔٭ اب دو کھانے کے چمچ نمک اس کریم میں ڈال کر اچھی طرح جھاگ دارملالیں۔ ٭یہ عمل اس وقت تک جاری رکھیں جب تک اچھا جھاگ دار سا پیسٹ نہ بن جائے۔ ٭ پھر اس مرکب کو چہرے پر دائروں والی حرکت میں لگائیں۔ یہ ہمیشہ یادرکھئے کہ حرکت کی سمت نیچے سے اوپر کی جانب ہونی چاہیے دس منٹ تک یہ عمل دہرائیے۔
ماسک: اسکربنگ کے بعد آپ کی جلد کی صفائی کا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے لہٰذا اب اس کے کھلے مسامات کو دوبارہ ان کی اصل شکل میں لانے کیلئے ماسک لگایا جاتا ہے۔ پہلے صاف ٹھنڈے پانی سے چہرے کو دھولیں پھر جلد کی مناسبت سے ماسک کا انتخاب کریں۔یہ ماسک آپ کو بازار سے مل جائیں گے۔ ان ماسکوں کے علاوہ گھرمیں تیار کردہ ماسک بھی لگائے جاسکتے ہیں مثال کے طور پر ہر قسم کی جلد کیلئے ایک کھانے کا چمچ شہد‘ ایک کھانے کا چمچ انڈے کی سفیدی‘ ایک چائے کا چمچ کچا دودھ اور ایک چائے کا چمچ بادام کی گری کا پاؤڈر ملا کر چہر پر لگائیں اور خشک ہونے پر ٹھنڈے پانی سے صاف کرلیں۔ چہرہ ایک دم چمک اٹھے گا یہ ماسک ہفتے میں دوبار بھی لگایا جاسکتا ہے۔
موئسچرائزنگ:ماسک صاف کرنے کے بعد معیاری برانڈ کے موئسچرائزر سے دھیرے دھیرے جلد کو تھپتھپائیں یہ عمل انگلیوں کی مدد سے کیا جاتا ہے۔ آپ خود محسوس کریں گی کہ جلد پر قدرتی سرخی نمایاں ہورہی ہے اور کلیزنگ‘ اسٹیم‘ اسکربنگ اور ماسک کے بعد جلدمیں آنے والا کھنچاؤ بھی ختم ہوجائے گا۔
ٹوننگ: عید بیوٹی پلان کے پورے مرحلے کی تکمیل کے بعداس کی حفاظت کیلئے ٹونر سے بہترین کوئی ساتھی نہیں۔ یہ جلد کو آلودگی اور بیکٹیریا کے حملے سے محفوظ رکھتا ہے۔ مسامات میں گہرائی تک جذب ہوکر ان میں گرد اور مضر عنصر کے داخلے کو بند کردیتا ہے۔ اس میں جلد کو ٹھنڈک پہنچانے کی اضافی خوبی بھی موجود ہوتی ہے۔ یہ جلد کیلئے حفاظت ڈھال کا کام انجام دیتا ہے۔دو دن قبل نہ سہی مگر چاند رات پر ہی کچھ وقت نکال کر ہاتھ اور پیروں کی صفائی کی جاسکتی ہے۔ کسی ٹب یا بالٹی میں گرم پانی ڈال لیں۔ اس پانی میں شیمپو‘ آئل‘ ڈیٹول اور چقندر کو ابال کر اس کا پانی بھی شامل کرلیں۔ (یہ جلد کو قدرتی سرخی دے گا) پہلے ہاتھوں پر ویزلین یا کوئی بھی آئل لگا کرمساج کرلیں پھر کولڈ کریم سے (بقیہ صفحہ نمبر 27 پر)
(بقیہ:گھریلو خواتین کیلئے ایک گھنٹے کا بیوٹی پلان)
انہیں رگڑ کر صاف کریں اب انہیں پانی میں ڈبوئیں۔ تقریباً دس منٹ بعد نکال کر تولیے سے صاف کرلیں اور ہینڈ اسکرب سے یا فیس اسکرب سے ہی ناخنوں اور انگلیوں کے درمیان کی جلد کو ہلکے ہاتھ سے رگڑئیے اب بلیچ کریم میں ایسکلیریٹر ملا کر پندرہ منٹ کیلئے ہاتھ پر لگائیں اور پھر پانی سے دھو کر خشک کرلیں اس کے بعد موئسچرائزر لگائیں۔ یہی عمل پیروں کیساتھ دہرایا جائے گا۔ بس خیال یہ رکھنا ہے کہ سرتا پا مثل بہار نظر آئیں خود بھی عید منائیں اور دوسروں کو بھی اپنی خوشیوں میں شریک کرلیں۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 912 reviews.