’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ سلسلہ قارئین میں جو مقبولیت اور محبوبیت رکھتا ہے وہ محتاج بیاں نہیں‘ ہر ماہ سینکڑوں‘ ہزاروں خطوط اس مضمون سے نفع پانے کے ملتے ہیں جس میں بے شمار گھرانے اجڑتے اجڑتے بس گئے اور ان میں چین و راحت آگیا‘ ناممکن مشکلات ایسے حل ہوئیں کہ خود عمل کرنے والے حیران رہ گئے۔ماہنامہ عبقری کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ حضرت علامہ لاہوتی پراسراری دامت برکاتہم جیسی نابغہ روزگار اور اسرار میں لپٹی شخصیت کی حیرت انگیز زندگی منظر عام پر لایا ہے۔ قارئین کی بے چینی اور خواہش کو مدنظر رکھتے ہوئے حضرت علامہ صاحب سے خاص مضمون لکھنے کی فرمائش کی گئی علامہ صاحب نے قارئین کی والہانہ وابستگی کو مدنظر رکھتے ہوئے آمادگی کا اظہار کیا۔انشاء اللہ تعالیٰ جون 2013ء کا شمارہ ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ خاص نمبر ہوگا جس میں علامہ صاحب قیمتی روحانی راز عنایت فرمائیں گے اور صالحین جنات سے ملنے والے انمول موتی عبقری کے قارئین کو پیش کریں گے۔ حضرت علامہ لاہوتی پراسراری کی عنایات کا مختصر تعارف پیش خدمت ہے۔
٭ اللہ کی محبت اور قرب کے متلاشیوں کیلئےخاص الخاص تحفہ ‘ایک ایسا عمل جوحضرت علامہ لاہوتی پراسراری کو حضرت خواجہ اویس قرنی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے براہ راست ملا۔٭ ’’خواتین کے حسن و جمال کا آسان اور مؤثر روحانی راز‘‘ خواتین ضرور پڑھیں۔ ٭ ’’حضرت اویس قرنی رحمۃ اللہ علیہ سے براہ راست ملاقات اور باتیں کرنے کا آسان عمل‘‘ارواح سے براہ راست فیض پانے والوں کیلئے ایک قیمتی راز ٭’’رزق کی بارش ہوجائے‘‘ ایک جن کا عطا کردہ بے مثال راز۔ ٭میاں بیوی کی محبت اور گھریلو جھگڑوں سے نجات کا وظیفہ جو جنات کے گھروں میں پڑھا جاتا ہے اور بہت مجرب مانا جاتا ہے‘ گھریلو الجھنوں سے پریشان گھرانوں کیلئے ایک تحفہ۔
٭ بیرون ملک جانے کے خواہشمندوں کی آرزو کی تکمیل ہو اور غیب سےنظام بنے۔ ایک روح اور جنات کے ذریعے ملا تحفہ۔
جنات کی دنیا کے ایسے انوکھے راز جو زندگیوں میں راحت اور سکون بھردیں۔ ایسے قیمتی انوکھے موتی جو ماورائی دنیا میں دلچسپی رکھنے والوں کو چونکا دیں اور نئی دنیا کے اچھوتے رازوں سے آشنائی دیں۔
ابھی سے اپنی کاپی بک کروائیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں