Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

عبقری ایک باغ ہے

ماہنامہ عبقری - اپریل 2013ء

ہمایوں شیراز‘ لاہور

یوں محسوس ہوتا ہے کہ کسی ایسے باغ میں آگئے ہیں جس میں ہرطرف پھل اور پھول ہیں جو ایک سے بڑھ کر ایک ہیں

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! اپنے ایک عزیز کی طرف جانا ہوا وہیں سے عبقری سے ملاقات ہوگئی۔ وہیں تھوڑا ساپڑھا پھر ان سے مستعار لیکر باقی گھر آکر پڑھا۔ بس یقین مانیے! یوں لگا جیسے صحرا میں بھٹکتے ہوئے مسافر کو نشان منزل اور پیاسے کو دریا مل جائے۔ بہت چھوٹی عمر سے طب‘ روحانیت‘ نفسیات میرے محبوب مشاغل ہیں اور یہ سب کچھ ایک ہی جگہ اور اتنا اچھا اتنامعیاری بہت کم میسر ہوتا ہے۔ اللہ آپ کو اجر عظیم عطا فرمائے۔ محترم حکیم صاحب! اب تو عبقری کے مطالعہ کا بہت شوق بڑھ گیا ہے۔ اب تک آپ کی کچھ کتابیں بھی خرید چکا ہوں‘ عبقری کی چوتھی اور پانچویں فائل بھی پڑھ چکا ہوں‘ باقاعدہ عبقری لے رہا ہوں‘ پڑھ رہا ہوں مستفید ہورہا ہوں۔
1۔برکت والی تھیلی واقعی ہی برکتوں سے بھری ہے۔ 2۔ مجھے شفاء کیسے ملی؟ میں نمک سلیمانی اب میرا معمول طب ہے۔ 3۔روحانی محفل ! اپنے گھر میں اس کی برکتیں کیا کہیے۔ محترم حکیم صاحب! یوں محسوس ہوتا ہے کہ کسی ایسے باغ میں آگئے ہیں جس میں ہرطرف پھل اور پھول ہیں جو ایک سے بڑھ کر ایک ہیں۔ درس روحانیت و امن کے تو کیا ہی کہنے اس نے تو ہماری زندگی بدل کر رکھ دی ہے۔ اب تو ہروقت آخرت کی فکر لاحق رہتی ہے۔ برے کاموں سے نفرت ہوگئی ہے ۔عبقری نے ہمیں اعمال پر لگا دیا ہے۔

الٹیاں روکنے کیلئے مجرب عمل

توے پر اجوائن اور پانی ڈال کر پکائیں تھوڑی دیر میںاجوائن پک جائے تو پانی چھان لیں اور بچوں اور بڑوں کو وہ پانی پلائیں۔ انشاء اللہ کیسی ہی الٹی ہوگی رک جائے گی۔ ہماراآزمودہ ہے۔(فوزیہ‘اٹک)

کھانے کے دوران برکتیں حاصل کریں

کھانا کھانے کے دوران ہر لقمے کے بعد یَاشَکُوْرُ‘ یَاوَاجِدُ‘ یَاسَلَامُ پڑھنےسے برکتیں حاصل ہوتی ہیں۔ اس سے انسان میں نور پیدا ہوتا ہے۔
(عظمیٰ امجد‘ لاہور)

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 626 reviews.