Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

آپ كا خواب اور روشن تعبیر

ماہنامہ عبقری - اپریل 2013ء

بڑے حادثے سے حفاظت

خواب: میں دیکھتی ہوں کہ میں اپنے سکول میں ہوں اور آفس میں کھڑی ہوں‘ وہاں رش لگا ہے میں رش سے بچنے کیلئے دوسرے کمرے میں چلی جاتی ہوں‘ وہاں مجھے ایک آدمی گھور رہا ہے جیسے وہ مجھے پکڑنا چاہتا ہے۔ میں اس سے ڈر کر چھپ جاتی ہوں اور انتظار کرتی ہوں کہ جب دوسری لڑکیاں اپنے گھر جائیں گی تو میں بھی ان کے ساتھ چلی جاؤں گی۔ تھوڑی دیر بعد وہ آدمی سو جاتا ہے اور میں چپکے سے لڑکیوں سے نکل جاتی ہوں۔ (ف‘ خان۔ لاہور)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق کسی بڑے حادثے سے آپ کی حفاظت کا اشارہ ہے۔ آپ ہر نماز کے بعد دس بار استغفار پڑھ کر دعاکرلیا کریں۔

مالی معاملات میں بحران

خواب: میں نے دیکھا کہ میں اپنی سابقہ رہائش کے راستے میں جارہا ہوں‘ ایک طرف سے تقریباً دو فٹ لمبا سانپ جس کا رنگ نیچے سے کالا اور اوپر سے سفید ہے‘ اُڑ رہا ہے۔ اُڑتے ہوئے اس نے پہلے میرے دائیں ہاتھ پر پھر بائیں ہاتھ پر کاٹا اور دونوں ہاتھوں پر چھالے بن گئے۔ دائیں ہاتھ پر بڑا چھالا اور بائیں ہاتھ پر چھوٹا چھالا بن گیا۔ سانپ مجھے کاٹ کر میرے ایک چچا کے گھر میں داخل ہوجاتا ہے۔ اس کے بعد میں اپنے دوسرے چچا کے گھر میں داخل ہوتا ہوں۔ ان چچا کے دو بیٹے جن میں سے ایک میرے بہنوئی ہیں‘ دونوں بھائی آپس میں جھگڑ رہے تھے‘ میں نے اپنے بہنوئی سے کہا کہ مجھے سانپ نے کاٹا ہے۔ پہلے تو انہوں نے توجہ نہیں دی۔ دوبارہ کہنے پر انہوں نے میرے دائیں بازو پر رسی باندھ کر اسے خوب کسا اور سانپ کے کاٹنے والی جگہ کو کسی چیز سے کاٹ دیا اور پھر وہاں بڑا سا سوراخ ہوگیا اور سوراخ سے خون کی بجائے زہر نکلنے لگا۔ دائیں ہاتھ والا چھالا میں نے خود صاف کیا۔ (شاہد‘ لالہ موسیٰ)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق آپ کے مالی معاملات میں دو بڑے بحران آنے کا اندیشہ ہے تاہم اگر آپ نے ہمت سے کام لیا تو انشاء اللہ یہ نقصان عارضی ثابت ہوں گے اور معاملات جلد بہتر ہوجائیں گے۔ آپ فوری طور پر گوشت کا صدقہ دیں اور پنج وقتہ نماز کی پابندی کے ساتھ ہر نماز کے بعد ایک بار آیۃ الکرسی اور 19 بار یَاحَفِیْظُ پڑھ کر دعا کرلیا کریں۔

خاندان میں عزت و مقام

خواب:میری بیٹی جس کی عمر 20 سال ہے کئی مہینے کالی سفلی علوم کی زد میں رہی مگر دعاؤں کی برکت سے (وہ خود بھی بے انتہا بری حالت میں بھی اللہ کانام سوتے جاگتے لیتی رہی) اب ماشاء اللہ بہت اچھی ہورہی ہے۔ اکثر خواب میں میٹھے پھل جو اس کو حلق میں بھی میٹھے محسوس ہوتے ہیں۔ خربوزہ‘ کینو‘ شفاف پانی میں پیتے ہوئے دیکھتی ہے۔ ایک مرتبہ اس نے کالے پہاڑوں والی جگہ اور سامنے بہت احترام والی جگہ پر رمضان کے تیسرے روز خود کو نہاتے ہوئے دیکھا۔ ویسے روٹیاں اور ہری سبز چیزیں یا سرخ‘ ہری‘ جیلی گھاس وغیرہ دیکھتی ہے۔ کبھی کھسے اور چیلیں اور خوبصورت سے دوپٹے گیلری میں رکھے ہوئے دیکھے۔ کبھی صحت مند خوبصورت ہاتھ کانوں میں بالیاں ڈال رہے ہیں‘ کبھی مہندی وغیرہ بھی دیکھتی ہے۔ (مہ جبیں‘ لاہور)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق انشاء اللہ آپ کو اور آپ کی بیٹی کو صحت کاملہ نصیب ہوگی نیز خاندان میں عزت و مقام اور خوشیاں نصیب ہونے کا بھی اشارہ ہے آپ روزانہ ہر نماز کے بعد دس بار تیسرا کلمہ پڑھ لیا کریں۔

فوری شکرانہ ادا کریں

خواب: میں دیکھتی ہوں کہ ہمارے گھر کی سب لڑکیاں برآمدے میں کھڑی ہیں اور میں بھی موجود ہوں۔ ہمارے برآمدے سے آسمان نظر آتا ہے۔ جب میں آسمان کی طرف دیکھتی ہوں تو مجھے آسمان پر سے لاوے کی طرح ایک چیز گرتی دکھائی دیتی ہے جو بہت خوفناک ہوتی ہے۔ میری خالہ کہتی ہیں کہ قیامت نزدیک آنے والی ہے اس لیے ایسا ہورہا ہے۔ ہم جس برآمدے میں کھڑے ہوتے ہیں‘ وہاں زلزلہ آجاتا ہے چیزیں وغیرہ نہیںگرتیں لیکن زمین زور زور سے ہل رہی ہوتی ہے۔ میں ایک دم دعا پڑھتی ہوں تو سب کچھ ٹھیک ہوجاتا ہے۔ (ارم‘ فیصل آباد)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق کسی سخت پریشانی یا حادثے میں مبتلا ہونے سے آپ کی حفاظت کی گئی ہے۔ آپ فوری طور پر شکرانہ کے دو نفل ادا کریں اور حسب توفیق صدقہ دیں نیز گناہوں سے توبہ و استغفار کثرت سے کریں۔

نیک اولاد

خواب: صبح نماز کے بعد میں دیکھتی ہوں کہ میرے میاں اپنے کمرے کا اے سی صاف کررہے ہیں۔ میں نیچے ہی بیٹھی ہوں۔ وہ صفائی کرکے باہر جاتے ہیں تو میں اٹھتی ہوں کہ دیکھوں صاف ہوا کہ نہیں۔ اچانک دیواروں سے نمی سی نکلتی ہے اور ساری دیواریں گیلی ہونے لگتی ہیں۔ میں اپنے میاں کو آواز دیتی ہوں کہ ذرا آئیں یہ کیا ہے؟ سارا پانی آرہا ہے وہ بھی آتے ہیں دیکھتے ہیں‘ دیکھتے ہی دیکھتے وہ پانی یکدم اللہ کے ناموں کی طرح کوئی آیت بن جاتی ہے جو ساری دیواروں پر پھیل جاتی ہے یہ آیت سمجھ میں نہیں آتی۔ میں بہت ڈر رہی ہوں‘ میری طبیعت خراب ہوجاتی ہے۔ میں چکرا کر گرپڑتی ہوں۔ میرے میاں مجھے سنبھالتے ہیں اور کہتے ہیں کہ گھبراؤ مت مگر وہ خود بھی کافی ڈرے ڈرے سے ہوتے ہیں۔ اچانک ہی وہ لکھائی کا ابھرا ابھرا پن ختم ہوجاتا ہے۔ میرے میاں مجھ سے کہتے ہیں کہ دیکھو سب ٹھیک ہورہا ہے۔ بس اس کے بعد میری آنکھ کھل جاتی ہے۔ جاگنے کے بعد میں گھبرا کر اپنے کمرے کو دیکھتی ہوں ان دنوں میں حمل سے ہوں۔ (ا۔ ر۔ لاہور)
تعبیر: آپ کے خواب میں اس بات کا اشارہ ہے کہ انشاء اللہ آپ کو نیک اولاد سے نوازا جائے گا جو کہ اپنے ساتھ آپ کو بھی نیک رستے پر چلنے کی طلب رکھے گی لیکن اس سلسلے میں مخالفت کرنے پر نقصان کا اندیشہ بھی ہے۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 624 reviews.