سخت مصیبت دفع کرنے کیلئے
سخت مصیبت دفع کرنے کے لیے سات ہزار مر تبہ اس آیت کو گیا رہ دن تک پڑھنا نہایت مجر ب ہے ۔ آیت یہ ہے
بَلْ اِیَّاہُ تَدْ عُوْنَ فَیَکْشِفُ مَا تَدْ عُوْنَ اِلَیْہِ اِنْ شَآئَ وَ تَنْسَوْنَ مَا تُشْرِکُوْنَ0( سورۃ الانعام آیت نمبر1 4 )
انشاء اللہ الزام سے بری ہوگا
اگر چور کوئی اور ہو اور پکڑاکوئی اور گیا ہو وہ ہر وقت اس آیت شریف کو پڑھے انشاء اللہ الزام سے بری ہو گا اوراصل ملز م برآمد ہو جائے گا ۔ آیت یہ ہے
وَلَا تَکْسِبُ کُلُّ نَفْسٍ اِلَّا عَلَیْھَاج وَلَا تَزِرُوَازِرَۃٌ وِّزْرَاُخْرٰی ج ثُمَّ اِلٰی رَبِّکُمْ مَّرْ جِعُکُمْ فَیُنَبِّئُکُمْ بِمَا کُنْتُمْ فِیْہِ تَخْتَلِفُوْنَ فائدہ دشمن کے دفع کرنے کی نیت سے سورہ الانعام کا تین مرتبہ پڑھنا نہا یت اکسیر ہے ( الانعام164 )
معجون خشخاش
ھوالشافی : ۔ کوکنا ر سفید بڑے قد کے سو عدد ، برگ بانسہ سفید پھو ل کو کنا ر کے ہمو زن ۔ ہر دو کو آٹھ گھنٹے پانی میں بھگو دیں ۔ چوبیس گھنٹہ کے بعد جو ش دیں جب چو تھا حصہ پانی رہے خو ب مل کر چھان لیں اور اس پانی کے ہم وزن مصری ڈال کر قوام کر لیں جب گاڑھا ہوجائے نیچے اتار کر گوند کیکر ، گوند کتیر ا ، ملٹھی مقشر ہر ایک ڈیڑھ تولہ ، مصطگی مرکی ،ہر ایک گیا رہ ماشہ ، افیون عمدہ ، زعفران اصلی ہر ایک ساڑھے چار ماشہ کوٹ چھا ن کر ملا دیں ۔خوراک: دوما شہ سے تین ماشہ صبح و شام دیں ۔فوائد:نزلہ قدیم ہو یا جدید ، کھا نسی خشک ہو یا تر، نئی ہو یا پرانی ، جر یا ن منی ، کثرت سیلا ن ، حیض اور رطوبت زنان کے لیے بے نظیر ہے ۔ نفث المدہ ( منہ سے پیپ آنا) نفث الدم ( منہ سے خون آنا ) جراحت ہا ئے سینہ دشش ، سیل کہنہ ، سرفہ ہر قسم ، اسہا ل سفراو ی و دموی ، اسہا ل کہنہ ، صحج امعاء قروع امعاء کے لیے مفید ہے ۔ تب دق اور سل کے پہلے دوسرے درجہ کے لیے بھی سیف قاطع ہے ۔ جس کی طبی رسائل میں بہت دفعہ تصدیق ہو چکی ہے ۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں