ایک بالشت دو انگلی کی لمبائی رکھ کر مریض کے سامنے بیٹھ کر عمل پڑھنا شروع کریں اگر مریض دور ہو تو تصور کرکے پڑھیں اور عمل چار بار پڑھ کر مریض اور کانا پر پھونک مار دیں اور سرکنڈ (کانا) کو مریض کے سرہانے رکھ دیں تین گھنٹے کے بعد ملاحظہ کریں کانا لمبائی میں ضرور کچھ نہ کچھ بڑھ جائیگا
محترم قارئین السلام علیکم! آپ کی خدمت میں اپنے آزمودہ عملیات پیش کررہا ہوں۔
عمل نمبر1: ہر مرض‘ ہر دکھ‘ ہر غم کیلئے سریع الاثر عمل تحریر کررہا ہوں تاکہ قارئین عبقری اس سے مستفید ہوں۔ آزمائے جس کا دل چاہے۔
آپ ایک سرکنڈ (جسے پنجابی میں کانا کہا جاتا ہے) لے لیں اور اس کو چیر کر نصف کرلیں۔ لمبائی کے رخ چیر لیں اور پھر ایک بالشت دو انگلی کی لمبائی رکھ کر مریض کے سامنے بیٹھ کر عمل پڑھنا شروع کریں اگر مریض دور ہو تو تصور کرکے پڑھیں اور عمل چار بار پڑھ کر مریض اور کانا پر پھونک مار دیں اور سرکنڈ (کانا) کو مریض کے سرہانے رکھ دیں تین گھنٹے کے بعد ملاحظہ کریں کانا لمبائی میں ضرور کچھ نہ کچھ بڑھ جائے گا ایک بالشت دو انگلی کو لمبائی رکھ کر باقی زائد کانا کاٹ دیں اور پھر بدستور عمل پڑھ کر دم کر نےکے لئےرکھ دیں جس قدر کانا کٹ جائے گا اتنا ہی مرض گھٹ جائے گا۔ جب کانا بڑھنا رک جائے گا تو سمجھ لیں شفائے کامل عطا ہوگئی ہے ہاں! اگر ابتداء سے کانا نہ بڑھے اور پورا ایک بالشت دو انگلی ہی رہے تو یہ مریض کیلئے خطرناک علامت ہے گویا شفایابی کی امید کم ہے‘ بندہ یہ عمل آج تک بطور استخارہ کررہا ہےاور اس سےمستفید ہورہا ہے اگر کانا بڑھ جائے گا تو کام ہوجائے گا اگر کانا نہ بڑھے تو کام نہیں ہوگا۔ بدستور عمل پڑھ کر اپنے کام کا ارادہ کرکے کانا پر دم کریں اور کانا کسی محفوظ جگہ پر رکھ دیں تین گھنٹے کے بعد دیکھ لیں کہ کانا بڑھا ہے یا نہیں پھر نتیجہ اخذ کرلیں ایسے عملیات کتابوں میں نہیں ہوتےسینوں میں ہوتے ہیں۔ وضو کرکے اول و آخر گیارہ گیارہ بار درود شریف درمیان میں چار بار سورۂ ناس پڑھیں مگر اس طرح کہ جس جگہ ناس کا لفظ آئے تو ناس ناس ناس تین بار کہے مثلاً قل اعوذ برب الناس ناس ناس ناس علی ھذا الناس۔
عمل نمبر 2: سورۂ فاتحہ شریف کا عمل: ہر مرض سے شفاء کیلئے آپ باوضو اول و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف ابراہیمی پھر آپ عمل اس طرح شروع کریں کہ پہلے تین مرتبہ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم پھر ایک دفعہ سورۂ فاتحہ پڑھیں آپ نے اسی طرح سورۂ فاتحہ ایک سو ایک بار پڑھنی ہے۔ ہر بار تین دفعہ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم شروع میں آپ پھر مریض پر دم کریں یا سادہ پانی پر پھونک مار کر مریض کو پلائیں۔ انشاء اللہ شفاء یقینی ہوگی اگر شفاء مریض کے مقدر میں نہ ہے تو عمل مکمل نہ ہوگا۔ پھر بھی کوشش کرکے عمل ضرور مکمل کریں اگر خود نہ کرسکیں تو کسی حافظ قرآن سے پڑھا لیں انشاء اللہ شفاء ہوگی۔
عمل نمبر 3: دفن شدہ تعویذ نکالنا: اگر کسی کے گھر میں کسی نے تعویذ‘ سحر وغیرہ دفن کیا ہوا ہے اسے نکالنا ضروری ہو تو سورۂ تکویر (پارہ نمبر 30) پڑھے۔ رات کو باوضو سوتے وقت پڑھے صرف ایک دفعہ انشاء اللہ تعالیٰ اللہ تبارک و تعالیٰ اس جگہ کا الہام خواب میں کردیں گے یا دفن شدہ تعویذ خود نکل آئے گا۔ انشاء اللہ نقصان بھی نہ پہنچے گا۔
عمل نمبر4۔ دفع بندش کیلئے: سورۂ تکویر ہر قسم کی بندش کو توڑنے کیلئے مجرب و مؤثر ہے۔ اگر آپ بندش محسوس کریں تو ہر روز نماز فجر و عشاء کے بعد سات مرتبہ سورۂ تکویر پڑھیں اگر بارش کے دوران ایک سو مرتبہ پڑھی جائے تو حاجت فوراً پوری ہوگی اور بندش بھی دفع ہوگی روزگار شادی بیاہ ہر کام کیلئے مؤثر ہے خود پڑھنا سونے پر سہاگہ اور بارش کے دوران اگر کوئی دوست یا عزیز وغیرہ پڑھ کر آپ کے حق میں دعا کرے تب بھی اثر ہوگا کئی بار کا تجربہ ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں