Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

روحانی کیفیت

ماہنامہ عبقری - اپریل 2013ء

میرا کاروبار 3 یا4 ماہ سے مسلسل تباہی کی طرف جارہا۔ اتنا کے جن سے لینےوہ دیتے نہیں جن کو دینے وہ صبر کرتے نہیں

عبقری میں شائع ہوا کہ رمضان کے مقدس لمحات حضرت دامت برکاتہم کیساتھ گزاریں تو یہ پڑھ کر بہت خوشی ہوئی۔ تسبیح خانہ میں وقت گزارنے کیلئے فون کیا اور نام لکھوایا۔اللہ پاک نے یہاں آنے کی سعادت بخشی۔
محترم حکیم صاحب سے تعارف: محترم حکیم صاحب! میری دکان کے ساتھ ایک دکان ہے۔ میں اپنی دکان میں بیٹھا بیٹھا تنگ آچکا تھا‘ کام بالکل بھی نہیں تھا۔ ساتھ دکان والےدوست ہیں میں وہاں چلا جاتا‘ وہاں میں نےعبقری رسالہ دیکھا بہت اچھا لگا۔ اس کے بعد پھر ذہن سےنکل گیا‘ پھر ایک مرتبہ میںمسجد میں عصر کی نماز پڑھنےگیا تو وہاں ایک دوست نے بتایا کہ روحانی و اصلاحی بیان ہے حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی دامت برکاتہم کا۔ میں نے سوچا یہ تو وہ عبقری رسالہ والے ہیں۔ چلو ایک دفعہ سن تو لیں اور جب آپ کا پہلا بیان ہری مسجد نواب گوٹھ میں سنا تو دل میںتڑپ اٹھی۔
میں ایک دکاندار ہوں اور میرا کاروبار 3 یا4 ماہ سے مسلسل تباہی کی طرف جارہا تھا۔ اتنا کہ جن سے لینے تھے وہ دیتے نہیں جن کو دینے تھے وہ صبر کرتے نہیں۔ مال بکنا بند ہوگیا اور سارا دن دکان پر بیٹھ کر خالی ہاتھ گھر چلے جاتے۔ ایک روپیہ سیل نہ ہوتی‘ بہت پریشان تھا۔
جب میں نے تسبیح خانہ میں رمضان گزارنےکا پکا ارادہ کیا اور ٹکٹ بکنگ کراچکا تھا تو آنےسے دو دن پہلے مجھے ایک کمپنی نے فون کیا کہ ہمارے دفتر آؤ‘ میں نے پہلے بھی ان کو مال دیا تھا۔ وہاں کے انجینئر سے ملا انہوں نے کام کا بتایا اور کہا کہ بھائی پیسے کتنے ہوتےہیں میں نے حساب کا بتایا کہ ایک لاکھ بیس ہزار۔ انہوں نے کہا اچھا ٹھیک ہے ایڈوانس کتنا چاہیےمیں سوچ رہا تھا کتنا کہوں تو انہوں نے کہا یہ لو 25 ہزار کام چلاؤ‘ مال عید کے بعد دینا۔ اب پیسے لیے سوچا میں تو تسبیح خانہ جاؤنگا۔ پھر میں نےدوسرے بھائی کو کام کی ذمہ داری لگائی اب جب میں تسبیح خانہ آیا توپیچھےکام بھی بڑھ گیا۔ محترم حکیم صاحب! میرے لیے دعا فرمائیں کہ اللہ آپ کی خدمت میں اور تسبیح خانہ میں رمضان گزارنے کی سدا توفیق بخشے ۔ آمین۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 608 reviews.