Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جسمانی بیماریوںكا شافی علاج (طبی مشورے)

ماہنامہ عبقری - اپریل 2013ء

توجہ طلب امور کے لئے پتہ لکھا ہوا جوابی لفافہ ہمراہ ارسال کریں اور اس پر مکمل پتہ واضح ہو۔ جوابی لفافہ نہ ڈالنے کی صورت میں جواب ارسال نہیں کیا جائیگا۔لکھتے ہوئے اضافی گوند یا ٹیپ نہ لگائیں سٹیپلرز پن استعمال نہ کریں ۔ رازداری کا خیال رکھا جائے گا۔ صفحے کے ایک طرف لکھیں۔ نام اور شہر کا نام یا مکمل پتہ خط کے آخر میں ضرور تحریر کریں۔ نوٹ: وہی غذا کھائیں جو آپ کیلئے تجویز کی گئی ہے۔مضمون مختصر لکھیں تاکہ جواب دینے میں آسانی ہو۔

لیس دار لعاب

چھ سات سال سے میرے منہ میں لیس دار لعاب بہت زیادہ مقدار میں بنتا ہے جب کسی سے گفتگو کرتی ہوں تو یہ لعاب دھاروں کی صورت میں منہ سے جاری ہوجاتا ہے جس سے مجھے خود بہت کوفت ہوتی ہے اور مخاطب کو جو کراہت ہوتی ہوگی وہ الگ ہے‘ بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ بہت ضروری بحث یا بات چیت بھی محض اس تھوک کی وجہ سے میںنہیںکرتی۔ (محمودہ‘ قصور)
مشورہ: صبح وشام خالی پیٹ آدھی چائے کی چمچی جوارش مصطگی کھالیا کریں۔ چاول دودھ سے قطعی پرہیز رکھیں۔ غذا میں بھنا گوشت خاص طور پر بچھیا کا گوشت‘ پکورے بیسنی روٹی‘ چھولے‘ بھنے ہوئے چنے‘ سیم گوار کی پھلیاں اور کریلے مفید ہیں۔ سیب‘ انار‘ مالٹا‘ آڑو مفید ہیں اس تدبیر پرعمل کریں انشاء اللہ فائدہ ہوجائیگا۔غذا نمبر 2استعمال کریں۔

ہاتھوںمیں جلن

میرے ہاتھوں میں گرمی ہو یا سردی ہر وقت جلن ہوتی رہتی ہے‘ جس کی وجہ سے میں بہت پریشان ہوں ساتھ ہاتھ میں پسینہ بھی بہت آتا ہے۔ (فرمان اللہ‘ کوئٹہ)
مشورہ: غذا کے بعد عمدہ قسم کا گرما سردا کھائیں۔ گرم چیزیں نہ کھائیں۔ دھوپ میں نہ جائیں۔ غذا نمبر1استعمال کریں۔

میری پریشانی کاکوئی حل نکالیں

عرض یہ ہے کہ میں بہت پریشان ہوں‘ قطروں کی بیماری ہے اور 2006ء اپریل میں شدید قبض ہوگیا تھا تو میں نے زور لگایا تو خون کے ساتھ ایک رگ (نس) باہر نکل آئی اور کافی تکلیف ہوئی اب بھی اکثر اجابت کے وقت یہ نس باہر نکل آتی ہے‘ کمر میں بھی کافی درد رہتا ہے اور جسم کے تمام جوڑوں میں درد ہوتا ہے شرمندگی کی وجہ سے کسی ڈاکٹر کو دکھا نہیں سکتا اور ڈر بھی لگتا ہے کہ کہیں کسی غلط آدمی کے ہاتھ نہ لگ جاؤں۔ براہ مہربانی میری پریشانی کا کوئی حل نکالیں۔ شکریہ۔ (توقیرخان‘ راولپنڈی)
مشورہ: حب مقل غذا سے آدھا گھنٹہ پہلے ایک گولی پانی سے کھائیں‘ قبض نہ رہنے دیں‘ گائے کا گوشت نہ کھائیں‘ کوئی اچھی سی ٹیوب کسی میڈیکل سٹور سے لے لیں حسب ترکیب وہ بھی استعمال کریں یعنی اجابت کے بعد لگائیں۔ روزانہ پپیتہ خوب کھائیں۔ اگر کوئی ممانعت کا سبب نہ ہو تو خالص عمدہ مکھن ضرور ناشتہ میں کھائیں۔غذا نمبر1استعمال کریں۔

دوا خالص کھائیں

میں نے آپ کو اپنا مسئلہ لکھا تھا جس کے جواب میں آپ نے لکھا کہ زکام کا علاج کروائیں اور خمیرہ ابریشم بھی کھائیں۔ میں نے ایسا ہی کیا مگر ابھی تک تو کوئی فائدہ ہی نہیں ہوا لیکن شاید آگے چل کر فائدہ ہوجائے۔ نزلہ کی وجہ سے میرا دماغ بالکل ختم ہوگیا آنکھوں میں شدید تکلیف ہوتی ہے جس کی وجہ سے چشمہ لگ گیا‘ آنکھوں کے اوپر نیچے اور سر کے مختلف حصوں میں شدید درد ہوتا ہے کبھی آگے کبھی پیچھے اور کبھی بیچ میں گردن میں بہت تکلیف ہوتی ہے جسم تھکا تھکا رہتا ہے جس کی وجہ سے میں بالکل نہیں پڑھ سکتی ہوں‘ مجھے لیکوریا بھی رہتا ہے‘ رات کو بغیر تکیے کے سوتی ہوں کیونکہ گردن میں بہت درد رہتا ہے جس کی وجہ سے مجھے نیند بالکل نہیں آتی۔ ڈاکٹر بھی کہتے ہیں یہ سب بیماریاں نزلے کی وجہ سے ہیں۔ میری بہت بری حالت رہتی ہے علاج میں کافی خرچہ ہوگیا ہے۔ براہ مہربانی میری مدد کیجئے تاکہ میں ذہین طالب علم بن جاؤں اوروں کی طرح میں بھی پوزیشن حاصل کروں۔ (شیزہ‘ لاہور)
مشورہ: خمیرہ ابریشم اصلی نہ ہو تو ساری عمر بھی کھاؤ فائدہ نہیں ہوگا۔ دوائیں خالص اور اصلی ہونی چاہئیں اور زائد المیعاد نہیں ہونی چاہئیں۔ اسطوخودوس کا باریک سفوف ایک گرام اطریفل اسطوخودوس چھ گرام شہد خالص ایک چمچی میں ملا کر سوتے وقت کھائیں نمک کے نیم گرم پانی سے ناک کی ٹکور کریں ایک ماہ کے بعد دوبارہ لکھیں۔ ٹھنڈی‘ کٹھی چیزوں سے پرہیز کریں‘ دودھ اور چاول بھی استعمال نہ کریں۔ اگر غذا کے بعد جوارش جالینوس چھ گرام کھالیا کریں تو فائدہ جلدی ہوگا ۔غذا نمبر 2استعمال کریں۔

زکام کا علاج

میری عمر 22 سال ہے‘ مسئلہ یہ ہے کہ میں ہاسٹل میں قیام پذیر تھی تو زکام رہنے لگا۔ پہلے پہل ناک بہتی تھی پھر پیلے رنگ کا بلغم حلق سے آنا شروع ہوا کبھی ناک بند ہوجاتی ہے اور کبھی ناک سے بھی مواد نکلنا شروع ہوجاتا ہے۔ ڈاکٹر کو دکھایا تو انہوں نے اینٹی بائیوٹک دوائیں دیں جس سے وقتی افاقہ ہوجاتا تھا پھر وہی صورتحال ہوجاتی تھی۔ یہ مسئلہ ایک ماہ میں تقریباً تین یا چار مرتبہ ہوتا ہے۔ بہت سے ڈاکٹروں نے اسے الرجی تشخیص کیا ہے۔ الرجی کی دوائی تقریباً دو سال سے وقتاً فوقتاً استعمال کی لیکن محض وقتی افاقہ ہوتا ہے۔ سینے کا ایکسرے اور خون وغیرہ کا ٹیسٹ بھی کراچکی ہوں سب ٹھیک ہیں۔ بھاپ بھی لیتی ہوں لیکن فرق نہیں پڑتا۔ زکام سے گلا خراب‘ سردرد‘ کھانسی‘ ہلکا بخار اور کندھوں میں گردن کی طرف درد رہتا ہے۔‘ ریشہ بہت نکلتا ہے۔ (رابعہ‘ لکی مروت)
مشورہ: فی الحال شربت صدر کسی اچھے پرانے طبیب کا اپنا بنایا ہوا حسب ہدایت استعمال کریں۔ غذا میں گوشت‘ روٹی‘ دیسی انڈا‘ دیسی مرغ کا عمدہ شوربا‘ روٹی کھائیں‘ عمدہ میٹھی خوبانی‘ آم کھاسکتی ہیں‘ چائے پئیں۔ دو ہفتے کے بعد دوبارہ کیفیت لکھیں۔غذا نمبر 2استعمال کریں۔

پیٹ میں عجیب طرح کی آوازیں

میری عمر 29 سال ہے غیر شادی شدہ ہوں‘ کچھ عرصہ پہلے ڈائٹنگ کی‘ تقریباً ایک سال بعد دوبارہ وزن اتنا ہی ہوگیا جتنا پہلے تھا‘ میں چائے کی بھی شوقین ہوں۔ مسئلہ یہ ہے کہ کچھ دن میں ٹھیک رہتی ہوں جبکہ تھوڑے دنوں بعد میرے معدے میں جلن‘ گرمی محسوس ہوجاتی ہے‘ خاص طور پر کچھ کھانے کے بعد ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جو کچھ کھاؤں ہضم نہیں ہوتا‘ پیشاب میں جلن ہوتی ہے اور پیٹ میں عجیب طرح کی آوازیں آتی ہیں۔ پھر میںچائے کم کردیتی ہوں اور ٹھنڈی چیزیں شروع کرتی ہوں تو طبیعت بحال ہوجاتی ہے۔ بصورت دیگر کبھی موشن‘ کبھی پیچش کی طرح اجابت ہوتی ہے۔ (شبانہ‘ چکوال)
مشورہ: پہلے پیٹ کا علاج ضروری ہے‘ چہارتخم کسی طبیب یا اچھے پنسار سے لے کر آدھی چائے کی چمچی صبح وشام پانی سے پھانک لیں۔ گرم چیزوں مرچ‘ گرم مصالحہ وغیرہ سے پرہیز کریں۔ غذا نمبر 1استعمال کریں۔

مجھے بہت تکلیف ہے

میرے پیٹ میں بہت درد ہے اگر میں ایک گلاس پانی پئیوں تو ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے میں پورا ایک جگ پانی پی لیا ہے۔ درد پورے پیٹ میں ہے مگر دائیں جانب بہت زیادہ ہوتا ہے۔ یہ درد اس وقت سے شروع ہوا جب میں نے کھیتوں میں بہت زیادہ گھاس اٹھائی تھی پہلے تو مجھ سے یہ گھاس اٹھائی نہیں جاسکی مگر میں نے پورا زور لگایا تو میرے پیٹ میں درد شروع ہوا۔ میں ڈاکٹروں کے پاس گیا مگر گولیوں سے کچھ فرق نہیں پڑا۔ مجھے بھوک بہت کم لگتی ہے گیس بہت زیادہ ہے طبیعت اکثر بوجھل رہتی ہے پڑھائی میں بھی دلچسپی نہیں ہے۔ بھاگ دوڑ میں مجھے بہت تکلیف ہوتی ہے۔ میری کمر میں بھی درد ہوتا ہے اب تو میری آنکھیں بھی کمزور ہورہی ہیں۔ (شکور احمد‘ قصور)
مشورہ: تیزپات اور دیسی اجوائن صاف کی ہوئی ہم وزن کوٹ چھان کر سفوف بنا کر وہ چٹکی دن میں تین بار غذا کے بعد پانی سے پھانکیں انشاء اللہ فائدہ ہوگا‘ آرام بھی ضروری ہے۔ ورزش‘ کھیل کود وزن اٹھانا منع ہے۔ جب تک مکمل شفاء یابی نہ ہوجائے۔غذا نمبر 3استعمال کریں۔

پوشیدہ مسائل

میری والدہ کی عمر 50 سال ہے وہ ایک اسٹور میں کام کرتی ہیں۔ انہیں پانچ سال سے یہ بیماری ہے کہ جب وہ تھوڑا سا کام کرتی ہیں‘ چھینک آتی ہے یا کھانسی آتی ہے تو پیشاب نکل جاتا ہے‘ یہاں تک کہ نماز میں رکوع کی حالت میں بھی پیشاب نکل جاتا ہے۔ میرا مسئلہ یہ ہے کہ میری شادی ایک سال پہلے ہوئی تھی شادی کے چھ ماہ بعد میرے شوہر ایک حادثہ میں چل بسے۔ اب مسئلہ یہ ہے کہ میرے جسم سے گندا بدبودار پانی آتا ہے جو کہ سفید رنگ کا ہوتا ہے۔ جلن بھی بہت ہوتی ہے۔ لیکوریا نہیں ہے‘ شادی کے بعد سے ہی یہ بیماری پیدا ہوگئی ہے۔ رحم سے لے کر پیشاب کی جگہ تک جلن ہوتی ہے۔ (فائزہ‘ فیصل آباد)
مشورہ: اپنی والدہ کو معجون ماسک البول صبح اور معجون جفت بلوط شام کو کھلائیں‘ آدھی آدھی چمچی‘ سرد چیزوں سے دودھ‘ چاول‘ کولڈ ڈرنک وغیرہ سے پرہیز کروائیں۔ تین ہفتے کے بعد دوبارہ لکھیں۔ آپ صبح جو کا دلیہ دودھ میں پکا کر کھائیں۔ دوپہر‘ رات کو کسی بھی قسم کا کدو‘ لوکی‘ مولی‘ شلجم‘ گاجر پکا کر چمچے سے کھائیں۔ مرچ‘ گرم مصالحہ‘ کھٹائی سے پرہیز کریں۔ گرما‘ سردا‘ کیلا‘ ناشپاتی‘ تربوز‘ چیکو‘ بڑا انگور تازہ انجیر کھاسکتی ہیں۔ مفرح بارد جواہر صبح و شام 6-6 گرام کھائیں۔ تین ہفتے کے بعد دوبارہ لکھیں۔ اندرونی استعمال کیلئے لیڈی ڈاکٹر سے کوئی کریم‘ مرہم وغیرہ بھی تجویز کروائیں۔ گندم کی روٹی‘ ڈبل روٹی دودھ عمدہ تازہ مکھن کھائیں۔ خون میں کولیسٹرول ہو تو گھی‘ مکھن سے پرہیز لازم ہے۔ اصلی عرق گلاب دن میں دو تین بار پئیں۔ بشرطیکہ بلڈپریشر کم نہ ہو۔غذا نمبر 3استعمال کریں۔

گیس کی شکایت

کھانا کھانے کے بعد معدے میں سخت جلن ہوتی ہے۔ اگر گرم چیزیں کھالوں تو رات کو بدخوابی ہوتی ہے۔ گیس کی شکایت بھی ہے اور قبض بھی ہے۔ قبض کیلئے باقاعدہ اسپغول استعمال کرتا ہوں۔ (نسیم احمد‘بہاولپور)
مشورہ: دودھ نہ پئیں۔ ٹھنڈی سبزیاں پکاکر روٹی سے کھائیں۔ صبح نہار منہ اسپغول کی بھوسی پانی میں حل کرکے شربت بنفشہ ملا کر پئیں۔غذا نمبر 1استعمال کریں۔

گرتے بالوں کیلئے

لہسن (تھوم) کی چھال حسب ضرورت اور روغن زیتون میںجوش دے رکھ چھوڑیں اور جب بھی نہائیں ‘ نہانے کے بعد وہ ہی تیل استعمال کریں۔ انشاء اللہ بہت فائدہ ہوگا اور بال نہیں گریں گے۔ (محمد سہیل‘نواب شاہ)

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 600 reviews.