Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

شاہ عظمت سلطانؒ کےروحانی وظائف

ماہنامہ عبقری - اپریل 2013ء

ہر قسم کے وبائی امراض مثلاً بخار‘ ہیضہ‘ طاعون‘ ملیریا‘ خسرہ‘ چیچک سے محفوظ کرنے کیلئے مندرجہ ذیل آیت کو باوضو لکھ کر ایک کاغذ دروازے پر چسپاں کردیں اور دوسرا کاغذ دروازے کے اندر کی طرف لگادیں

بیکار‘ بیروزگار‘ ملازمت سے برخواست

جو شخص بیکار ہو‘ بیروزگاری کے سبب پریشان رہتا ہو یا ملازمت سے نکال دیا گیا ہو اب پریشانی میں مبتلا ہو‘ گزارے کی دوسری شکل موجود نہ ہو اس عمل کی برکت سے باعزت روزگار مل جائے گا۔ اس کیلئے سب سے پہلے ان تین اسماء کی زکوٰۃ ادا کرے وہ اسماء یہ ہیں:۔
یَاسَمیْعُ۔ یَاوَاسِعُ۔ یَارَزَّاقُ
زکوٰۃ کا طریقہ ترک حیوانات کے ساتھ یَاسَمِیْعُ کو ایک سو اکیانوے بار یَاوَاسِعُ کو ایک سو اڑتالیس بار اور یَارَزَّاقُکو تین سو انیس بار ایک ہی بیٹھک میں پڑھے۔ پڑھتے وقت لوبان کی دھونی دیتا رہے۔ اس طرح کہ لوہے کے برتن میں کوئلے جلا کر رکھ لے اور تھوڑی تھوڑی دیر بعد اس پر پسا ہوا لوبان چھڑکتا رہے اس طرح چالیس دن تک بعد نماز عشاء باوضو پڑھ کر چلہ ختم کرے اور چھوٹے بچوں کو شیرینی (مٹھائی) تقسیم کردے۔ اس طرح تینوں اسموں کا عامل ہوجائے گا۔ پھر بوقت ضرورت اپنے لیے یا کسی ضرورت مند کے لیےیہی تین اسماء باوضو تین روز یا سات روز اسی تعداد میں پڑھے گا تو فوراً ملازمت ملے گی۔ جب کسی دوسرے کے لیے پڑھے تو اس کے لیے عمل ختم ہونے کے بعد یہ کلمات کم از کم تین مرتبہ ہاتھ اٹھا کر زبان سے ادا کرے۔ وہ الفاظ یہ ہیں:۔
اَللّٰھُمَّ انْصُرْ فلاں بن فلاں۔ فلاںکی جگہ ضرورت مند کا نام لے اور بن کے بعد جو فلاں ہے اس کی جگہ اس کی والدہ کا نام لے۔ مثلا:۔ بشیر احمد بن شمیم بانو۔ انشاء اللہ تعالیٰ سات روز کے اندر اندر ملازمت مل جائے گی یا کسی اچھے روزگار کا انتظام ہوجائے گا۔ ترک حیوانات کا مطلب ہے کہ چلے کے دوران ان چیزوں سے پرہیز کرے۔
ہر قسم کا گوشت‘ مرغی‘ انڈا‘ دودھ‘ گھی‘ دہی‘ چمڑے کی جوتی‘ چمڑے کے ڈول سے کھنچا ہوا پانی‘ مٹھائی‘ پکوان تیل‘ کھیر‘ زچہ خانہ میں جانا ان سب باتوں کا پرہیز ہے۔

ناجائز قبضہ ختم کرانا

اگر کسی کے مال‘ زمین یا کسی اور اسباب پر یا عزت و آبرو کا کوئی ناحق دعویدار بن کر ظلم کررہا ہے اور مظلوم چاہتا ہو کہ اس ظالم قابض کے ناحق قبضہ سے نجات ملے تو اسے چاہیے کہ سات دن تک ظہر کی نماز کے بعد گیارہ سو بار باوضو یہ آیت پڑھ کر دشمن کے دفع ہونے کی دُعا کرے۔ انشاء اللہ ایک ہفتہ کے مسلسل عمل سے دشمن سے نجات ملے گی۔ وہ آیت یہ ہے:۔
اَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم۔ وَلَنْ یَّتَمَنَّوْہُ اَبَدًۢابِمَا قَدَّمَتْ اَیْدِیْہِمْ وَاللہُ عَلِیْمٌۢ بِالظّٰلِمِیْنَ﴿بقرہ۹۵﴾۔ اس آیت سے قبل اَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم۔
ہر بار پڑھنا ضروری ہے۔

سامان کی حفاظت

اگر کوئی شخص سفر پر جارہا ہو اور اس کے ساتھ سامان بھی ہو تو تین مرتبہ یہ آیت پڑھ کر سامان پر پھونک مار دے تو اس کا سامان انشاء اللہ تعالیٰ گم ہونے سے محفوظ رہے گا اور نہ ہی اس کو چور چرا سکے گا۔ وہ آیت یہ ہے:۔
وَمَا تُقَدِّمُوْا لِاَنْفُسِکُمْ مِّنْ خَیْرٍ تَجِدُوْہُ عِنْدَ اللہِ اِنَّ اللہَ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِیْرٌ﴿بقرہ۱۱۰﴾

موذی جانور‘ جن‘ بھوت آسیب سے مکان کی حفاظت

اگر کوئی شخص چاہتا ہے کہ موذی جانوروں سے مثلاً سانپ‘ بچھو اور دیگر کیڑے مکوڑوں اور آسیب و جن سے مکان محفوظ ہو تو اس آیت کو باوضو تین دن تک لگاتار ایک ہزار مرتبہ پڑھے۔ انشاء اللہ تعالیٰ اس کی برکت سے کوئی موذی جانور اور آسیب‘ جن بھوت اس مکان میں داخل نہ ہوسکے گا۔ اگر اس آیت کو باوضو لکھ کر ہر کمرے کے دروازے کے سامنے والی دیوار پر لگادیا جائے تب بھی موذی جانور اور آسیب جن اس کمرے میں داخل نہ ہوسکیں گے اور مکان ہر قسم کے اوپری اثرات سے محفوظ ہوجائے گا۔وہ آیت یہ ہے:۔
اُولٰٓئِکَ مَا کَانَ لَہُمْ اَنْ یَّدْخُلُوْہَا اِلَّا خَآئِفِیْنَ ط لَہُمْ فِی الدُّنْیَا خِزْیٌ وَّلَہُمْ فِی الْاٰخِرَۃِ عَذَابٌ عَظِیْمٌ(بقرہ۱۱۴)

مکان ہر قسم کے وبائی امراض سے محفوظ

ہر قسم کے وبائی امراض مثلاً بخار‘ ہیضہ‘ طاعون‘ ملیریا‘ خسرہ‘ چیچک سے محفوظ کرنے کیلئے مندرجہ ذیل آیت کو باوضو لکھ کر ایک کاغذ دروازے پر چسپاں کردیں اور دوسرا کاغذ دروازے کے اندر کی طرف لگادیں جس مکان پر یہ آیت لکھی ہوئی ہوگی انشاء اللہ تعالیٰ وہ مکان اور اس میں رہنے والے ہر قسم کے وبائی اور اُڑ کر لگنے والی بیماریوں سے محفوظ رہیں گے۔ وہ آیت یہ ہے اس آیت کے ساتھ
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم بھی لکھیں۔بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم وَ لِلہِ الْمَشْرِقُ وَالْمَغْرِبُ٭ فَاَیْنَمَا تُوَلُّوْا فَثَمَّ وَجْہُ اللہِ اِنَّ اللہَ وَاسِعٌ عَلِیْمٌ﴿بقرہ ۱۱۵﴾

گھر والوں کی سلامتی

اگر کوئی شخص طویل سفر پر جارہا ہو اور سفر میں بہت لمبی مدت صرف ہوگی اور اہل خانہ کی فکر و تشویش پردیس میں پریشان کرے گی تو اس کیلئے مندرجہ ذیل آیت کو بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ کے ساتھ باوضو لکھ کر دروازے باہر کی طرف پلاسٹک کوٹنگ کرکے یا فریم کراکے لگادے تو انشاء اللہ تعالیٰ تمام گھر والے صحت و سلامتی کے ساتھ رہیں گے اور انہیں کوئی حادثہ پیش نہ آئے گا۔ وہ آیت یہ ہے:۔
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم ۔ رَبِّ اجْعَلْ ہٰذَا بَلَدًا اٰمِنًا وَّارْزُقْ اَہْلَہٗ مِنَ الثَّمَرٰتِ مَنْ اٰمَنَ مِنْہُمْ بِاللہِ وَالْیَوْمِ الْاٰخِرط( بقرہ 126)
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم ۔ وَ اِذْ جَعَلْنَا الْبَیْتَ مَثَابَۃً لِّلنَّاسِ وَاَمْنًا ط ( بقرہ 125)

جوڑوں کے درد کا علاج

جوڑوںکا درد ہو یا جسم کے کسی بھی حصے میں درد رہتا ہو اس کیلئے یہ عمل بہت مفید ہے:۔زیتون کے تیل پر ایک سو پچیس بار سورۂ فاتحہ پڑھ کر دم کرکے رکھ لیں اور جسم کے جس جس حصے میں درد ہوتا ہو اس اس جگہ میں روزانہ رات کو سونے سے قبل اس تیل کی مالش کریں انشاء اللہ تعالیٰ چند دن کرنے سے درد ختم ہوجائے گا۔پرہیز: پرہیز یہ ہے کہ جس رات جسم ناپاک ہو یا بیوی سے قربت کرنی ہو اس رات اس تیل کی مالش نہ کریں۔ دوسری بات یہ کہ ایک بوتل پانی پر ایک سو پچیس بار سورۂ فاتحہ پڑھ کر دم کرلیں (ایک ہی نشست) میں پڑھیں (تھوڑا تھوڑا پڑھ کر دم نہ کریں) اور اس پانی کو سوتے وقت چند گھونٹ پی لیا کریں۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 597 reviews.