بحیثیت مسلمان ہم جس بااخلا ق نبیﷺ کے پیرو کا ر ہیںانکا غیر مسلموں سے کیا مثالی سلوک تھا‘ آپ نے سابقہ اقساط میں پڑھا اب ان کے غلاموں کی روشن زندگی کو پڑھیں۔ سوچیں! فیصلہ آپ کے ہاتھ میں ہے
حضرت سید اسحاق گازرونی لاہوری رحمۃ اللہ علیہ اپنے وقت کے عظیم اور المرتبت شیوخ میں سے تھے۔ اشارہ غیبی کی بنا پر لاہور تشریف لائے۔ آپ کا حسن اخلاق صرف مسلمانوں ہی کے ساتھ نہ تھا بلکہ غیرمسلموں کے ساتھ بھی مثالی تھا۔ آپ کے آئینہ اخلاق میں جو چیز سب سے زیادہ نمایاں تھی وہ ان کی بردباری انکساری اور عاجزی تھی۔ تحفۃ الواصلین میں ہے کہ ایک نہایت ہی مالدار شخص جو اپنے علاقے میں نہایت ہی شہرت کا حامل تھا آپ رحمۃ اللہ علیہ کی خدمت میں آیا حضرت شیخ نے اس کی طرف کوئی توجہ نہیں فرمائی وہ نہایت برہم ہوکر آپ کو گالیاں دینے لگا لیکن آپ خاموش رہے یہاں تک کہ چہرے پر کسی قسم کی خفگی کا اثر نہیں ہوا جب وہ شخص بہت دیر تک آپ کو برا بھلا کہتا رہا اور گالیاں دیتا رہا اور جو اس کے بس میں تھا وہ کرچکا تو حاضرین مجلس میں سے کسی شخص نے آپ سے عرض کیا حضرت یہ بدتمیز اتنی دیر سے آپ کی شان میں گستاخی بے ادبی کررہا ہے ہم سے یہ برداشت نہیں ہوتی۔ آپ ہمیں اجازت دیں یا تو ہم اس کو خود سزا دیتے ہیں یا آپ اس کیلئے بددعا فرمادیں تاکہ یہ شخص اپنے کیفرکردار کو پہنچے آپ رحمہ اللہ نے اس گستاخ کیلئے بارگاہ الٰہی میں ہاتھ اٹھادئیے اور نہایت ہی عاجزی و انکساری سے عرض کرنے لگے یااللہ! میں نے اسے معاف کردیا تو بھی اس کو معاف فرمادے اور کچھ دیر آہستہ آہستہ اسی طرح دعا فرماتے رہے ابھی آپ دعا ختم کرنے ہی نہ پائے تھے کہ وہ بے ادب زمین پر بے ہوش کر گرپڑا اور تقریباً دو گھنٹے بعد ہوش میں آیا اور اٹھتے ہی حضرت شیخ کی خدمت میں حاضر ہوکر عرض کرنے لگا کہ حضرت مجھ سے غلطی ہوگئی تھی مجھے معاف فرمادیں۔ مسلم اور غیرمسلم سے حسن اخلاق کی اہمیت کے بارے میں آپ ارشاد فرماتے تھے :’’انسان کو عفو درگزر سے کام لینا چاہیے اور اپنے اخلاق و کردار میں سنت نبوی ﷺ کا نمونہ ہونا چاہیے۔ اس کے بغیر تبلیغ کا مقصد پورا نہیں ہوسکتا۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں