Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

کنکر گندم کے بھاؤ

ماہنامہ عبقری - اپریل 2013ء

انسان جن مجالس میں بیٹھتا ہے انہی مجالس کی اس کے ساتھ پکار لگ جاتی ہے۔

مجھے فقیری نسبت حا صل ہے:میرے حضرت رحمۃ اﷲ علیہ کے ساتھ حضرت کے ایک خادم تھے، وہ ایک بات اکثر شیخ سے فرمایا کرتے تھے حضرت مجھے آپ کی نسبت حاصل ہے، مجھے ایک فقیر کی نسبت حاصل ہے، مجھے ایک اﷲ کے ولی کی نسبت حاصل ہے، بس میرے لئے یہ نسبت کافی ہے کہ میں آپ کا خادم ہوں اور مجھے آپ نے اپنی خدمت کا موقع دیا ہوا ہے۔
ع موج ہے دریا میں بیرون دریا کچھ نہیں ۔
موتی سمند رمیںہی بنتاہے: میری ایک بات اور یاد رکھئے گا ، سیپ اگر سمندر میں ہے تو اس کی حیثیت ہے۔ جب یہ سمندر میں رہتی ہے پھر سیپ میں موتی ملتے ہیں اور یہ موتی پھر تاج میں لگتےہیں‘
یہ موتی مالائیں بنتی ہیں اور ان موتیوں کی پھر قیمت ہوتی ہے ۔
یہ نکتہ میرا ذہن میں رکھئے گا سیپ سمندر میں، دریا میں جب منہ کھولتی ہے تو اس کے اندربارش کا قطرہ جاتا ہے ، وہ بارش کا قطرہ موتی بن جاتا ہے۔ اب یہ سیپ کہے: مجھے سمندر کی کیا ضرورت ہے؟ میں کنارے پر بیٹھ جائوں، یا صحرا میں چلی جائوں اور وہاں منہ کھولوں گی اور بارش کاقطرہ گرے گا اور موتی بن جائے گا۔۔۔؟ ایسا ہرگز نہیں ہوگا۔ فرمایا جو آدمی فقیروں کے ساتھ رہتا ہے اور اسی سمندر میں رہتا ہے وہیں سے فیض پائے گا۔ وہاں سے ہٹ کرکچھ نہیں پائے گا۔
مربہ رہیں، مربی نہ بنیں:حضرت با یزید بسطامی رحمۃ اﷲ علیہ کے پاس ایک بندہ آتا تھا۔ اﷲ والوں کے ساتھ رہ رہ کے اﷲ جل شانہٗ کا نام سیکھا۔اﷲ پاک کا نام لینا آگیا، کچھ قلب کی گرمی آگئی، کچھ دل کی حرارت نصیب ہوگئی اور کچھ نظر آنا شروع ہوا تو کہنے لگا: مجھے تو کشف ہوتا ہے ۔۔۔اور چھوڑ گیا۔ حضرت نے پوچھا :وہ فلاں فقیر آتا تھا وہ کافی عرصہ سے نظر نہیں آرہا۔ کہنے لگے :حضرت وہ کہتا ہے جو میں نے پانا تھا پالیا۔ فرمایا: اس نے ابھی کیا پایا؟ ہمارا مطلوب اور ہمارا مقصود اﷲ اور اس کے رسول (ﷺ) کی محبت اور رضا ہے ہمارا مطلوب تو یہی ہے ۔پھر حضرت نے فرمایا اُسے کہو تجھے شیطان دھوکہ دے رہا ہے۔ وہ کہتا تھافرشتے مجھے بہترین کھانے کھلاتے ہیں‘ اعلیٰ نعمتیں ہیں، مجھے جنت میں لیجاتے ہیں اور پھر فلاں فلاں کی سیریں کراتے ہیں،توشیخ کہنے لگے: جب شیطان تجھے سیریں کرائے تو اس وقت پڑھ!
’’اَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم،بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم، لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْم‘‘

اب اس کو یہ پیغام پہنچا دیا گیا۔ اس کو جب دوبارہ کیفیت ہوئی اوراس نے پڑھا۔ اصل حقیقت کھلی تو دیکھاوہ تو گندگی پہ بیٹھا تھا۔ شیطان اسے گندگی کھلا رہا تھا جو اسے اعلیٰ نعمتیں بنا کے اسے دکھائی تھیں صرف اس کی آنکھوں کا دھوکہ تھا۔
کنکر بھی گندم کے بھائو:آپ جو درس میں آتے ہیںاور کچھ دیر اللہ کیلئے بیٹھتے ہیں۔ پتہ نہیں کتنے لوگ آپ میں سے ایسے ہیں کہ اﷲ کی ذات عالی کے ساتھ ان کا کیا تعلق ہوگا اور ان کا اﷲ کے ساتھ کیا معاملہ ہوگا؟ اور اﷲ کا ان کے ساتھ کیا تعلق ہوگا؟ خدا کی باتیں خدا ہی جانے یا جو صاحب نظر ہیں اﷲ ان کو دکھا دیتے ہیں ۔۔۔ہم ایسے شخص کے ساتھ مل کر بیٹھ گئے۔ کہنے لگا جی میںتو کنکر ہوں۔ بس گندم کے ساتھ بیٹھا ہوں جب اس کی بولی لگے گی یعنی گندم کی بولی چونکہ اس کی
حیثیت ہےاس لیے یہ ضرورت ہے میں کنکر بھی ساتھ ہی تولا جائوں گا، میں اس لئےان اللہ والوں کیساتھ لگا ہوا ہوں۔
ع نیکاں دے لڑلگ کے شایدمیںوی بخشیا جاواں
اﷲ والوں کے ساتھ ایک کتا لگا، جڑا، ارے نجس ہے، ناپاک ہے، لیکن اﷲ جل شانہٗ نے اس کو قرآن پاک میں پتہ نہیں کتنی بار ذکر کردیا۔ انسان درویشوں کے ساتھ ، فقیروں کے ساتھ اور اﷲ والوں کے ساتھ جڑ جائے۔ پھر اﷲ کے ہاں اس کی کیا قیمت ہوگی؟ سوچو تو سہی!۔ اﷲ کے ہاں اس کا کیا وقار ہوگا؟ یہ بات غور سے سمجھئے گا۔ انسان جن مجالس میں بیٹھتا ہے انہی مجالس کی اس کے ساتھ پکار لگ جاتی ہے۔ مسجد میں بیٹھے ہوئے آدمیوں کو کوئی بھیڑ (مجمع) کہتا ہے ،یا نمازی کہتے ہیں؟، بولو! آپ لفظ سمجھیں کیسا بدل گیا۔ ارے ان میں بے نمازی بھی آکے بیٹھ گیا جو زندگی میں پہلی دفعہ نماز پڑھنے آیا۔ اب مسجد میں بیٹھے ہوئے جتنے بھی آدمی ہیں ان سب کے بارے میں کہا جائے گا یہ نماز ی بیٹھے ہوئے ہیں۔
کاش! قیامت میں یہ نسبت مل جائے: جس سمندر میں بیٹھیں گے اس کے مطابق ہماری پہچان ہوگی۔ جیسے ایک اﷲ والے کو ایک بندہ سفر میں ملا۔ کہنے لگا: آپ کو اﷲ، اﷲ کے سوا کوئی کام بھی ہے؟ وہ اللہ والے فرمانے لگے ،اﷲ کے واسطے یہی تو قیامت کے دن میر ی گواہی دے دینا کہ یا اﷲ !میں نے اس کو کہا تھا کہ اﷲ اﷲ کے سوا تیرا کوئی کام ہے ہی نہیں۔ جیساماحو ل ویسی نسبت:ہم جہاںبیٹھیں گے اس کے مطابق نسبت لگے گی۔ اچھا بازار میں بیٹھے ہوئے اکثر نماز ی ہوں، یا سارے نمازی ہوں ان کو کوئی یہ کہتا ہے کہ نماز ی بیٹھے ہوئے ہیں؟ ان کی بازار کی نسبت لگتی ہے دکاندار بیٹھے ہوئے ہیں۔ بازار والے بیٹھے ہوئے ہیں، تاجر بیٹھے ہوئے ہیں، صنعت میں بیٹھا ہوا اس کی نسبت صنعت کے مطابق ہے۔ ارے دفتر میں بیٹھانمازی، اس کو نمازی کوئی نہیں کہتا۔
جیسی نسبت ویسی عطاء: میری بات یاد رکھئے گا جس جگہ ہم اپنی نسبتوں کو جوڑیں گے یہ میرے حضرت رحمۃ اﷲ علیہ کا تسبیح خانہ ہے اس کے ساتھ اگر نسبت کو جوڑیں گے تو اس کے مطابق ہماری قیامت کے دن آواز لگے گی۔ دیکھو جو، جس چیز کو زیادہ برتے گا،جس چیز کے ساتھ زیادہ واسطہ رکھے گا، اس کے مطابق اس کو قیامت کے دن آواز لگے گی ۔(جاری ہے)

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 587 reviews.