لیس براؤن نے پروگرام شروع کیا اس کا یہ پروگرام کامیاب ہوگیا۔ لیس براؤن نے ریڈیو چھوڑ دیا اور دوسری کمپنی جوائن کرلی
لیس براؤن نے امریکہ کے ایک یتیم خانہ میںآنکھ کھولی نہ اس کو اپنے باپ کا پتہ تھا اور نہ ماںکا… ابتدائی تعلیم اس نے اسی یتیم خانے میں حاصل کی۔ جب لیس براؤن چھٹی کلاس میں پہنچا تو کلاس کے سب بچوںکا ذہنی ٹیسٹ ہوا اور لیس براؤن کو ذہنی طور پر مفلوج قرار دے دیا گیا لیکن اس نے میٹرک اسی سکول سے پاس کیا۔ ایک مرتبہ کلاس کے ٹیچر نے لیس براؤن کو کچھ لکھنے کو کہا اور لیس براؤن نے کہا کہ وہ ذہنی طور پر مفلوج ہے کچھ لکھ نہیں سکتا۔ ٹیچر نے کہا کہ کسی کے کہنے پر کسی کی ترقی کو روکا نہیں جاسکتا اور تم ذہنی طور پر بالکل فٹ ہو۔ لیس براؤن فوراً اپنےٹیچر کے پاس گیا اور کہا کہ میں آپ جیسا بننا چاہتا ہوں اس کے لیے مجھے کیا کرنا پڑے گا ٹیچر نے کہا کہ اعتماد حاصل کرنا پڑے گا۔ لیس براؤن نے کہا کہ اس کیلئے کیا کرنا پڑے گا۔ گرو نے کہا کہ ریڈیو کی نوکری حاصل کرو۔ لیس براؤن ریڈیو اسٹیشن گیا اور کہا کہ میں لیس براؤن ہوں اور نوکری کیلئے آیا ہوں۔ ریڈیو اسٹیشن کے مالک نے پوچھا کیا اس سے پہلے بھی ریڈیو اسٹیشن یامیڈیا میںکام کرچکے ہو۔ لیس براؤن نے کہا نہیں… اس نے کہا کہ چلو جاؤ یہاں نوکری نہیں ہے۔ لیس براؤن واپس اپنے ٹیچر کے پاس آتا ہے اور کہا کہ نوکری نہیں مل رہی۔ ٹیچر نے کہا کہ ایک دفعہ جانے سے نوکری نہیں ملتی‘ اس کے پاس بار بار جاؤ۔ لیس براؤن پھر دوبارہ اس کے پاس گیا کہا کہ میں نوکری کیلئے آیا ہوں اس نے کہا میں تمہیں جانتا ہوں کہا نا نوکری نہیں ‘ چلا جا…۔ تقریباً چوتھی دفعہ لیس براؤن ریڈیو کے مالک کے پاس نوکری کیلئے گیا کہا میں نوکری کیلئے آیا ہوں مالک نے اسے کافی بنانے کیلئے رکھ لیا۔ اتفاق سے ایک مرتبہ ریڈیو اسٹیشن کے تمام بندے چھٹی پر تھے اور بندہ جو موجود تھا وہ شراب پی رہا تھا۔ لیس براؤن نے مالک کو فون کیا اور کہا کہ تمام ملازم چھٹی پر ہیںمالک نے کہا کہ تم پروگرام کرلو گے؟ لیس براؤن نے کہا کہ وہ کرے گا۔ مالک نے کہا ٹھیک ہے۔ لیس براؤن نے پروگرام شروع کیا اس کا یہ پروگرام کامیاب ہوگیا۔ لیس براؤن نے ریڈیو چھوڑ دیا اور دوسری کمپنی جوائن کرلی۔ اس کمپنی نے لیس براؤن کو ایک اور کمپنی میں دو کروڑ کا پراجیکٹ لینے بھیجا لیس براؤن نے سوچا کہ وہ وہاں پہنچ کر پراجیکٹ لے لے گا اور اس نے وہ پراجیکٹ اپنے اعتماد سے حاصل کرلیا۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں