Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

حلقہ کشف المحجوب

ماہنامہ عبقری - مارچ 2013

ہر ماہ توحید و رسالت سے مزین مشہور عالم کتاب کشف المحجوب سبقاً حضرت حکیم صاحب مدظلہٗ پڑھاتے ہیں‘ قارئین کی کثیرتعداد اس محفل میں شرکت کرتی ہے۔ تقریباًدو گھنٹے کے اس درس کا خلاصہ پیش خدمت ہے۔

اس لیے شیخ محمد رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی والدہ نے اپنےشوہر کی وصیت کے مطابق اپنے چہیتے بیٹے کے بارے میں وہاں جاکر تعلیم حاصل کرنے کی وصیت فرمائی تھی۔ پرانے دور میں پاکستان کے دو شہر اوچ شریف اور مکلی علمی سرگرمیوں کے حوالے سے بہت ہی زیادہ مشہور تھے۔ یہاں دنیا بھر سے لوگ حصول علم کی غرض سے آیا کرتے تھے۔ مثلاً جلال الدین بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور مخدوم جہانیاں گشت رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ انہی لوگوں میں سے تھے جو دور دراز کا سفر کرکے یہاں تشریف لاتے تھے اور اشاعت دین کے جذبہ کے تحت اپنی ساری زندگی یہیں گزار دی اور یہیں آپ کا مدفن بنا‘ ماں اور خاندان کے دیگر افراد کی تربتیں کہیں دوسرے ملکوں میں ہیں اور بیٹوں کی تربتیں اوچ شریف اور مکلی میں ہیں۔ ہمارے بزرگوں کے رگ و پے میں جذبہ گھر کرچکا تھا کہ ہم نے اللہ کے دین کی خدمت کرنی ہے اور اس سچے جذبے میں ان کیلئے کوئی چیز رکاوٹ نہ تھی۔ ماں اپنے لخت جگر کو‘ بیوی اپنے شوہر کو حصول علم اور اشاعت دین کے جذبے کے تحت خود روانہ کرتیں۔
آج یہ تمام باتیں تاریخ کے واقعات بن کر رہ گئے ہیں اور اس کے برخلاف آج ہمارے دور میں اتنا فرق آیا کہ یہ دوریاں اور جدائیاں حصول دنیا کی خاطر ہوکر رہ گئی ہیں۔ مثلاً آپ نے اکثر سنا اور دیکھا ہوگا کہ بیٹا حصول علم کیلئے آکسفورڈ یونیورسٹی گیا وہاں تعلیم حاصل کی پھر پڑھانا شروع کردیا ازدواجی زندگی سے منسلک ہوا اور وہیں اس کی زندگی کا اختتام ہوگیا۔ اسی طرح کے بے شمار واقعات آج صرف حصول دنیا ہی کے لیے ہوکر رہ گئے ہیں۔
علوم روحانی کیلئے گھر بار بیوی بچے چھوڑنے کی مثالیں صرف اُسی دور میں ملتی ہیں۔ اسی طرح ایک بزرگ کی والدہ نے ان کو کہا کہ حصول علم کیلئے دوسرے شہر جاؤ۔ مگر انہوں نے فرمایا کہ میرے پاس وہاں کھانے کیلئے کچھ بھی نہیں ہے تو اُن کی والدہ نے لوگوں کے گھروں میں کام کرکرکے دو سو روٹیاں سوکھا کر اکٹھی کی اور خود انہیں حصول علم کیلئے دوسرے شہر روانہ کیا۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 575 reviews.