جو شخص روزانہ ہر نماز کے بعد سو مرتبہ ’’یَارَحِیْمُ پڑھے گا اس کے قلب کی غفلت اور نسیان دفع ہوجائے گا
پھل میں برکت:جو شخص روزانہ ہر نماز کے بعد سوبار یَارَحْمٰنُ پڑھے گا اس کے دل سے انشاء اللہ ہر قسم کی سختی اور غفلت دور ہوجائے گی۔ اگر کوئی شخص اَلرَّحْمٰنُ الرَّحِیْمُ کو لکھ کر اور دھو کر وہ پانی کسی درخت کی جڑ میں ڈال دے تو درخت کے پھل میں برکت ہو۔
حکمت کی نہریں:ان دو اسماء یَابَدِیْعُ عَلَّامُ الْغُیُوْب کا ذاکرجو کسی علم میں جو کوئی کتاب لکھنا چاہتا ہو ان اسماء کے ذکر سے لکھناآسان ہوجاتا ہے۔ جو شخص اسم بَدِیْعُ کا ورد رکھے اس کو بلاغت اور حافظہ حاصل ہوتا ہے۔
بخار سے شفاء:اس اسم کو کثرت سے پڑھنے والا ہر امر مکروہ سے محفوظ رہتا ہے۔ اسے لکھ کر اور دھو کر پلانے سے گرم بخار سے شفا نصیب ہوتی ہے۔ جو کوئی اس اسم کو صبح کی نماز کے بعد دو سو اٹھانوے بار پڑھے گا اللہ تعالیٰ اس پر بہت رحم فرمائے گا۔ جو کوئی اکتالیس دن تک روزانہ اکتالیس بار (یَارَحْمٰنَ الدُّنْیَا وَالْاٰخِرَۃِ وَیَارَحِیْمَھُمَا) پڑھے گا اس کی ضرورت و حاجت آسانی سے پوری ہوگی۔
ہر ظالم کے شر سے حفاظت:جو کسی جابر حکمران کے پاس جاتے وقت یَارَحْمٰنُ یَارَحِیْمُ پڑھتا جائے اللہ تعالیٰ اسے ظالم کے شر سے بچا لیتے ہیں اور خیر عطا فرماتے ہیں۔
تمام مخلوق مہربان:جو شخص روزانہ ہر نماز کے بعد سو مرتبہ ’’یَارَحِیْمُ پڑھے گا اس کے قلب کی غفلت اور نسیان دفع ہوجائے گا اور تمام دنیوی آفتوں اور عمل مکروہ سے انشاء اللہ محفوظ رہے گا اور تمام مخلوق اس پر مہربان ہوجائیگی۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں