میں نے مدینہ طیبہ میں خواب دیکھا کہ سرکار ﷺ کی زیارت ہوئی اور آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ تمہارا درود قبول ہوگیا
عبقری نے زیارت رسول ﷺکرادی
(شاہینہ)
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری کی کافی پرانی قاری ہوں۔ اس میں تمام مضامین ہی بہت زبردست ہوتے ہیں ہر ماہ بڑی شدت سے عبقری کا انتظار رہتا ہے۔ خاص طور پر درود شریف والے صفحے کو تو ہم سب سے پہلے پڑھتے ہیں۔ درود شریف سے ہماری بہت ساری پریشانیاں اور بلائیں ٹلی ہیں اور خاص کر میری زندگی کی سب سے بڑی خواہش پوری ہوئی ہے۔ وہ خواہش یہ تھی کہ مجھے نبی کریم ﷺ کا دیدار نصیب ہو۔ عبقری کے درود شریف والے صفحے سے ایک درود پاک دیکھ کر اس کا صبح و شام ورد کیا۔ اللہ نے مجھے مدینہ میں بلایا میں نے مدینہ طیبہ میں خواب دیکھا کہ سرکار ﷺ کی زیارت ہوئی اور آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ تمہارا درود قبول ہوگیا۔بس اُس دن کے بعد سے میں اپنی خوشی الفاظ میں بیان نہیں کرسکتی۔
عبقری کے نسخہ سے اندھی بکری ٹھیک ہوگئی
(عبدالستار‘لیاقت پور)
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! عرصہ تین چار سال سے بندہ عبقری کا قاری ہے‘ میں اپنے لیے تمام نسخہ جات عبقری سے ہی حاصل کرتا اور اپنے لیے دم وغیرہ اسی میں لکھی گئی آیات سے کرتا ہوں۔ان نسخہ جات سے اور آیات کے دم سے یہ فائدہ ہوا کہ مجھے اور میرے بچوںکو جو بھی بیماری ہو ہم اس کا علاج ماہنامہ عبقری سے ہی ڈھونڈتے ہیں اور ہم سب اللہ کے کرم سے بیماریوں سے بچے ہوئے ہیں۔ ان سردیوں میں ہماری پالتو بکریوں میں آنکھوں کی وباء آگئی۔ ایک بکری اندھی ہوگئی اور چار پانچ کی آنکھیں بہت زیادہ خراب ہوگئیں۔ جانوروں کے میڈیکل ڈاکٹر سے دوائی لی کچھ نہیں بنا پھر انسانی آنکھوں کی آئی ٹیوب ڈالی نتیجہ صفر رہا۔
بالآخر عبقری کا نسخہ چائے کی پتی اور مہندی کے پتے یاد آیا یہ دونوں تھوڑے تھوڑے ہم وزن ہلکی آنچ پر ابال کر اس پانی کے برابر عرق گلاب ڈال کر استعمال کرایا سب کی آنکھیں ٹھیک ہوگئیں اور جو بکری اندھی تھی اس کے قرینے عجیب ہوگئے ہفتہ بعد وہ بھی ٹھیک ہوگئی۔عبقری آپ کا شکریہ‘ حکیم صاحب آپ کا بے حد احسان۔۔۔۔!!!
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں