اس عورت نے کہا کہ اس بچے کو تازہ گندم کے اناج کے ڈھیر پر دوپہر کو کپڑے اتار کر رکھو سب کو پتہ ہے کہ تازہ گندم مئی کے مہینہ میںہ وتا شاید اس وقت جون کے شروع کے دن تھے۔ چنانچہ حسب حکم اجنبیہ معالج کے بچہ کو گرم اناج پر دھوپ میں بغیر کپڑوں کے سلایا گیا
میرے دوست نے اپنے گھر کا واقعہ سنایا کہ ہم دیہات میں رہتے ہیں جہاں جہالت بہت زیادہ ہے۔ ہمارا ایک بچہ بیمار ہوا‘ بہت علاج کرایا مگر بچہ ٹھیک نہ ہوا۔ ان دنوں دیہات میں ایک اجنبی عورت آئی اس نے علاج بتایا اور علاج کیا ۔
اس عورت نے کہا کہ اس بچے کو تازہ گندم کے اناج کے ڈھیر پر دوپہر کو کپڑے اتار کر رکھو۔ سب کو پتہ ہے کہ تازہ گندم مئی کے مہینہ میںہوتی ہے۔ غالباً اس وقت جون کے شروع کے دن تھے۔ چنانچہ خاتون معالج کے حکم پر بچہ کو گرم اناج پر دھوپ میں بغیر کپڑوں کے لٹایا گیا۔ بس بچہ رو رہا تھا۔۔۔ تڑپ رہا تھا۔۔۔ بازو ہلا رہا تھا۔۔۔ شاید کہ امی کے ہاتھ میرے بازو میں پڑجائیں لیکن سب خاموش دیکھ رہے تھے کہ شاید بچہ ٹھیک ہورہا ہے۔ روتے روتے بچہ خاموش ہوگیا۔ بس علاج ہوگیا۔۔۔ اور وہ بچہ بیچارہ مرگیا۔تڑپ تڑپ کے مرگیا۔ ساری عمر اس کی ماں کے حسرت اور افسوس میں گزرگئی۔ بچہ آنکھوں کے سامنے چلا گیا۔ آج بھی کئی گھرانے ایسے ہیں جہاں اس طرح کے جاہلانہ طریقہ علاج پر یقین کیا جاتا ہے۔ جس سے جانی اور مالی دونوں طرح کے نقصان کا خمیازہ بھگتنا پڑتا ہے جس کی بڑی وجہ لاعلمی اور بے توجہی ہے کہ جو والدین اپنے بچوں کیلئے ہر ایرے غیرے سے مشورے لیتے ہیںوہ اسی طرح نقصان اٹھاتے ہیں۔ ہمیشہ بچوں کے معاملے میں مکمل احتیاط سے کام لینا چاہیے اور مستند معالج سے مشورہ لینا چاہیے۔
بچھو سے بچ گیا
میرا ایک دوست محمد اختر قائم خانی ہے اس نے اپنا واقعہ سنایا کہ اللہ تعالیٰ ویسے تو ہر انسان تو کیا ہر جاندار کی حفاظت فرماتے ہیں لیکن سوتے ہوئے کی بھی مکمل حفاظت فرماتے ہیں۔ اس طرح ایک رات میں اپنے کمرے میں نیچے فرش پر لیٹا ہوا تھا گہری نیند میں تھا‘ رات کے دو ڈھائی بج رہے تھے میرے قریب سے ٹک ٹک کی آواز سنائی دی جس سے میری نیند بھی اڑ گئی اٹھ کر ٹیوب لائٹ جلائی دیکھا کہ ایک بچھو ہے جس کو چھپکلی نے دانتوں میں پھنسا رکھا ہے پھر وہ جب اس کو ڈنگ مارنے کی کوشش کرتا ہے تو چھپکلی اپنا جسم اس کے ڈنگ سے بچانے کی کوشش کرتی تھی جس کی وجہ سے ٹک ٹک کی آواز آرہی تھی کیونکہ نیچے پلاسٹک والی قالین بچھی ہوئی تھی۔ چھپکلی نے پھر اس کو اس کے منہ کی طرف سے کھانا شروع کیا جب تک بچھو میں سانس تھا تب تک وہ اس کو ڈسنے کی کوشش کررہا تھا لیکن اس کو نہ ڈس سکا۔ بالآخر سارے بچھو کو چھپکلی کھاگئی اور یوں میں بچھو کے ڈنگ سے بچ گیا۔ شاید چھپکلی ہی جان بچانے کا سبب بنی۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں