Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

آپ كا خواب اور روشن تعبیر

ماہنامہ عبقری - مارچ 2013

بزرگوں کا روحانی فیض

خواب:میرے سسر نے دیکھا کہ اپنے گھر میں کسی بچے کی ولادت ہونے والی ہے اور ان کے پیر خواب میں تشریف لائے ہیں اور کہہ رہے ہیں تم عقیقہ کرو اور خون لے کر آو۔ پھر کہا جلدی کرو۔ میرے سسر آگے آرہے ہیں۔ ہاتھ میں خون لے کر ان کے پیچھے (پیرصاحب) ان کی پشت پناہی کیلئے آرہے ہیں۔ جن دنوں میرے سسر نے خواب دیکھا انہیں دنوں میں نے بھی خواب دیکھا۔ کوئی بس کھڑی ہے۔ میں اور میری امی میری بہنیں اس میں سوار ہیں۔ پھر آگے چلتے ہیں تو چاروں طرف پانی ہے۔ ایک پگڈنڈی بنی ہوئی ہے سب اس پرسے جارہے ہیں۔ پھر منظر بدل جاتا ہے۔ ایک چھوٹی سی جھیل بنی ہوئی ہے بہت خوبصورت… سب کہہ رہے تھے یہ پانی ایسا ہے اگر کپڑوںپر کوئی دھبہ لگ جائے تویہ پانی ڈال لینے سے صاف ہوجاتا ہے۔ میں نے اپنی امی کے کپڑے پہنے ہوئے تھے ان پر پان کے دھبے لگے ہوئے تھے جو وہ کھاتی ہیں۔ میں نے وہ پانی ڈالا تو واقعی سارے دھبے صاف ہوگئے بلکہ ایک دم خوبصورت ہوگئے۔ میں نے وہ پانی لینا چاہا تو کچھ لوگوں نے منع کردیا کہ یہ پانی تم لے کر نہیں جاسکتیں۔ پھر منظر بدل جاتا ہے میں اور میری امی بہت اونچی جگہ پر کھڑے ہیں نیچے دیکھا تو میری خالہ اور ان کی بیٹی بیٹھی ہیں۔ وہ ہم سب کو دیکھ رہے تھے۔ امی نے کہا وہ گھر فلاں کا ہے وہ فلاں کی بیٹی ہے‘ اس نے ہم کو دیکھا مگر دیکھو چائے تک کا نہیں پوچھ رہی ہے۔ میں نے کہا چھوڑو‘ یہ سب ہم لوگ کسی فلیٹ کی اونچائی سے دیکھ رہے ہیں۔
تعبیر: آپ کے سسر کے خواب کے مطابق آپ کے ہونے والے بچے کو بزرگوں کا روحانی فیض نصیب ہوگا اور خوشحالی کا بھی اشارہ ہے۔ آپ کے سسر کو اپنے پیرومرشد کی روحانی توجہ حاصل ہے۔ دوسرے خواب میں یہ اشارہ ہے کہ انشاء اللہ گناہوں سے توبہ کی توفیق ہوگی اور صحت اور خوشحالی نصیب ہوگی۔

یہ میری میت ہے

میں نے دیکھا کہ ایک قبرستان میں ایک نئی قبر کھلی ہوئی ہے اور ایک میت کو دفنانے کے لیے لایا جارہا ہے‘ دو آدمی قبر کے اوپر بیٹھے ہوئے ہیں۔ یہ میری میت ہے۔ جب میری میت دفنانے کیلئے دونوں آدمی اٹھاتے ہیں تو غیبی آواز آتی ہے کہ ابھی اس کی باری نہیں اس کی باری کو سوہفتے کی دیر ہے۔ اس کے بعد میری آنکھ کھل جاتی ہے۔ (سجاد علی‘ کوئٹہ)
تعبیر: آپ کا خواب مبارک ہے اور کسی ایسے کام میں کامیابی کی توقع ہے جو آپ کے لیے بہت مشکل نظر آتا رہا ہے اگرچہ کہ کچھ تاخیر سے ہوگا۔ آپ یَابَدِیْعُ اکیس بار ہر نماز کے بعد پڑھ کر دعا کیا کریں۔

مشکل نبھاؤ

خواب: صبح تقریباً ساڑھے چار بجے میںنے دیکھا کہ میرے سسرال سے مٹھائی آئی ہے اور ایک استعمال شدہ سینڈل آیا ہے جو کہ دیکھنے میں نیا لگ رہا ہے۔ سسرال والے کہتے ہیں کہ ہم نے یہ پہننے کیلئے لیا تھا جو ہم واپس کررہے ہیں۔ (ص،خ ‘ پشاور)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اندیشہ ہے کہ یہ رشتہ ختم ہوجائے‘ اگرچہ کہ رخصتی ہوبھی جاتی ہے لیکن آپ کی بیوی کا آپ سے نبھاؤ بہت مشکل نظر آتا ہے۔ تاہم آپ ہر نماز کے بعد 65 مرتبہ یَاجَامِعُ پڑھ کر دعا کرلیاکریں۔

پرکٹے کبوتری

خواب: میں نے دیکھا کہ میں گھر کی منڈیر پر بیٹھا ہوں ایک کبوتری جس کے پر کٹے ہوئے ہیں بجلی کے بڑے کھمبے کی تار پر بیٹھ گئی ہے۔ ایک لڑکا کھمبے پرچڑھا اورجونہی اسے پکڑنا چاہا کبوتری اڑ گئی اور میری جھولی میں آگری وہ خوبصورت سفید کبوتری جس کی نیلی آنکھیں تھیں مجھے بہت پسند آئی اور میں نے اسے اپنے گھر کے کبوتروں میںچھوڑ دیا۔ (اختر علی‘ لاہور)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے جس جگہ آپ رشتہ چاہتے ہیں امید ہے کہ یہاں پر بات بن جائے اور اس بات کا بھی اشارہ ہے کہ آپ کی ہونے والی بیوی آپ کی بہت اچھی شریک حیات ثابت ہوگی آپ ہر نماز کے بعد اکیس بار یَاجَامِعُ پڑھ کر دعا کرلیا کریں۔

آگ ہی آگ

خواب: میںنے دیکھا کہ میں اور میرا دوست کسی جگہ پر ہیں کہ اچانک وہاں چاروںطرف آگ لگ جاتی ہے اور کالی آندھی آجاتی ہے کہ ہم ڈر کرراستہ بھول جاتے ہیں۔ پھر دیکھتا ہوں کہ ہم اڑ رہے ہیں اور سفید پانی کے اندر سبزہ لگا رہے ہیں۔ میرا دوست اداس اور بیمار ہے۔ پھر دیکھا کہ کسی سیر گاہ کی سڑک پر ہیں وہاںپر ایک بزرگ سانپوں کی بنی ہوئی تصویروںکو مار رہے ہیں اور لوگ رو رہے ہیں ہم کہتے ہیں کہ یہ توبے جان تصویر ہے تم لوگ کیوں رو رہے ہو؟ وہ کہتے ہیں فوراً وضو کرو‘ پھرآگ چاروں طرف پھیل جاتی ہے۔ میرے دوست کو سانپ ڈس لیتا ہے۔ پھر دیکھا کہ سفید رنگ کی عمارت ہے اس کے اندر خوبصورت پرندے‘جانور‘ پھل‘ سبزیاں اور بزرگ سب لوگ موجود ہیں اور خون اور دودھ سے وضو کررہے ہیں کہ ہم پریشان ہوجاتے ہیں پھر میری آنکھ کھل جاتی ہے۔
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ اپنے آپ کو بدعت اور شرک پر مبنی رسومات سے بچائیں‘ جس کی آگ ایمان کو جلد ختم کرسکتی ہے اور اپنی زندگی کو حضور اقدس ﷺ کی مبارک سنتوں کے پھولوں سے آراستہ کرنے کی کوشش کریں ہوسکے تو کسی متبع سنت و شریعت بزرگ سے اپنا اصلاحی تعلق قائم فرمالیں۔

کامیابی کا چانس

خواب: میں نے دیکھا کہ میں ایک مسجد سے نماز پڑھ کر نکل رہا ہوں۔ اس مسجد سے ایک اعلیٰ سرکاری شخصیت بھی نماز پڑھ کر نکلتی ہے۔ میں ان سے ہاتھ ملاتا ہوں تو وہ میری خیریت دریافت کرتے ہیں پھر شام کواپنے گھر آنے کو کہتے ہیں‘ جب میں ان کے گھر جاتا ہوں تو وہ مجھے چھت پر لے جاتے ہیں جہاں بہت سے لوگ تاش کھیل رہے ہوتے ہیں وہ مجھے بھی تاش کھیلنے کو کہتے ہیں میں انکار کردیتا ہوںاور وہاں سے بھاگ جاتا ہوں۔ (شاکرعلی‘ کوئٹہ)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اندیشہ ہے کہ کامیابی کا کوئی بہت اچھا چانس آپ کے ہاتھ سے نکل جائے یا آپ کی غلطی سے ضائع ہوجائے۔ آپ اپنے فیصلوں میں جلد بازی کی بجائے میانہ روی کا طریقہ اختیار کریں تو بہتر ہوگا۔نیز پنج وقتہ نماز کے بعداِہْدِ نَا الصِّرٰطَ الْمُسْتَقِیْمَoدس بار پڑھ کر اپنے معاملات کی بہتری کیلئے دعا کرتے رہا کریں۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 564 reviews.