Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

سودی کاروبار بھی سکون بھی؟

ماہنامہ عبقری - مارچ 2013

حضرت نے فرمایا کہ کیا کاروبار کرتے ہو اس نے کہا کہ بینک میں ملازمت کرتا ہوں۔ آپ نے فرمایا پھر سکون کیسے حاصل ہو

ایک دفعہ ایک بزرگ کے صاحبزادے اور جانشین لاہور سے خوشاب تشریف لائے ہوئے تھے۔ شام کو حضرت جوہر آباد کی طرف آرہے تھے جو صاحب گاڑی چلا رہے تھے انہوں نے حضرت سے اپنے گھر کی بے سکونی‘ ٹینشن کا تذکرہ کیا۔ پچھلی سیٹ پر بیٹھے ہوئے میں نے بغور حضرت کا جواب سنا۔
حضرت نے فرمایا کہ کیا کاروبار کرتے ہو اس نے کہا کہ بینک میں ملازمت کرتا ہوں۔ آپ نے فرمایا پھر سکون کیسے حاصل ہو۔ پھر فرمایا کہ ہمارے والد نے زندگی کے آخری سالوں میں گھر سے نکلنا چھوڑ دیا تھا۔ ایک صاحب کی جان نہیں نکلتی تھی۔ کئی دن گزر گئے آخر وہ حاضر ہوئے بڑی منت سماجت کی کہ آپ تشریف لائیں۔ جان نہیں نکلتی آپ نے فرمایا کہ یہ شخص کیا کوئی سودی کاروبار تو نہیں کرتا۔ انہوں نے بتایا کہ بالکل ایسا ہی ہے تو آپ نے اس کے گھر والوں کو کچھ پڑھنے کیلئے بتایا اس کے بعد اس کی جان نکل گئی۔
اس واقعہ کے بعد آپ نے فرمایا کہ جلد ازجلد کوئی دوسرا کام شروع کرو اور اس کو ترک کردو اس کے ساتھ روزانہ یَااَللہُ یَارَحْمٰنُ یَارَحِیْمُ ایک ہزار مرتبہ روزانہ پڑھو۔ اس سے گھر میں سکون آئے گا۔ بروز جمعہ عصر تا مغرب ایک ہی جگہ پر یکسوئی سے لاتعداد مرتبہ پڑھیں یہی وظیفہ آپ ہر پریشان‘ آسودہ حال کو عطا فرماتے تھے۔
صرف ایک بار بسم اللہ پڑھی اور سکون ہوگیا:ہمارے محلہ کا ایک نوجوان عرصہ سے دماغی امراض کا شکار چلا آرہا تھا۔ حضرت کی خدمت میں لے آئے۔ حضرت مدظلہ العالی نے فرمایا کہ ہر نماز کے بعد سر پر ہاتھ رکھ کر ایک تسبیح بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم کی پڑھیں۔ اللہ تعالیٰ نے اسے حیرت انگیز طریقہ سے سکون عطا فرمادیا۔
حضرت نے فرمایا کہ ہر کام اور جائز مقصدکیلئے اَللہُ الصَّمَدْ کا ایک لاکھ دفعہ تمام گھر کے افراد کا ایک جگہ مجتمع ہوکر پڑھنا اکسیر ہے اور حاجت کو پورا کرتا ہے۔ مجھے ایک جاننے والے نے بتایا کہ ہمارا ایک ضروری کام کسی طرح سے حل نہیں ہورہا تھا۔ حضرت مدظلہ نے فرمایا کہ ایک لاکھ دفعہ اَللہُ الصَّمَدْ پڑھیں ابھی تین حصے پڑھاتھا کہ اللہ نے کام حل فرمادیا۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 560 reviews.