ھوالشافی: ہلیلہ زرد 2 تولہ‘ بہیڑہ2 تولہ‘ آملہ 2 تولہ‘ دھنیاخشک 2 تولہ‘ اسطخدوس 6 ماشہ‘ تخم خطمی 6 ماشہ‘ تخم خبازی6 ماشہ‘ گل بنفشہ 6 ماشہ‘ خشخاش سفید 6 ماشہ۔ سب دواؤں کو باریک پیس کر ملالیں اور بادام روغن ملا کر چکنا کرلیں۔ اب عناب‘ سپتسان یعنی لسوڑیاں ہر ایک 55 عدد۔ گل بنفشہ ایک تولہ ان تینوں کو مناسب پانی میں اچھی طرح سے ابال کر مل کر چھان لیں۔ اس میں شہد ایک چھٹانک اور مصری 2تولہ ملا کر آگ پر گرم کرکے گاڑھا شربت بنائیں اور اس قوام میں مندرجہ بالا دواؤں کو ملا کر آخر میں مغز کدوشیریں‘ مغز تخم پیٹھہ‘ مغز تربوز‘ مغز بادام ہر ایک ایک تولہ پیس کر ملادیں اور اس معجون کو بقدر7 ماشہ سے 9 ماشہ تک صبح و شام استعمال کریں۔ اس دوا سے پرانے سے پرانا نزلہ زکام دور ہوجاتا ہے۔ یہ نسخہ ہمارے خاندان میں کافی سالوں سے استعمال میں ہے۔ ہم نے آج تک جس کسی کو بھی استعمال کروایا اللہ نے اس کو فوری شفاء دی۔ آپ بھی استعمال کریں اور دعا دیں۔سینکڑوں دفعہ کا آزمودہ نسخہ ہے۔ (غلام سرور خان‘ راولپنڈی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں