Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ہر مقصدکو پورا کریں صرف چار ہفتوںمیں

ماہنامہ عبقری - مارچ 2013

جب وہ لوگ آئے انہوں نے زور زور سے دروازہ کھٹکھٹانا شروع کردیا۔ بدزبان بول رہے تھے میں گھبراتا ہوا چلا‘ ورد کرتا رہا۔ وہ مجھ پر برس پڑے‘ جب میں نے ان کی طرف دیکھا میری نظر ان کی نظر سے ملی تو بڑا بھائی کہنے لگا چپ ہوجاؤ اندر چل کر بات کرتے ہیں۔

میرے پاس بہت سے لوگ آتے ہیں کہ ہمارا کاروبار نہیں چل رہا‘ میں انکو سورۂ فاتحہ کا عمل بتا دیتا ہوں۔ وہ ایسے ہے کہ مہینے کی پہلی جمعرات کو بعد نماز عشاء جمعرات اور جمعہ کی رات کو یہ عمل شروع کرنا ہے۔ پہلی رات اول و آخر 7,7 بار درود شریف اور ستر بار سورۂ فاتحہ بسم اللہ کو ملا کر پڑھنا ہے۔ ہر شب کو دس سورۂ فاتحہ اور ایک درود شریف کم کرتے جانا ہے۔ اس طرح بدھ کے دن دس سورۂ فاتحہ ایک درودشریف رہ جائے گا۔ یہ ایک ہفتہ پورا ہوجائے گا۔ ایسے ہی چار ہفتے پورے کرنے ہیں جس مقصد کیلئے پڑھا جائے گا اللہ کرم کرے گا اور آپ کا مقصد پورا ہوجائے گا۔بچوں کو سردیوں میں اکثر ایک مرض ہوجاتا ہے جسے ڈبہ بھی کہتے ہیں یہ بچوں کو سردی لگنے کی وجہ سے ہوتا ہے۔ بچہ بہت بے چین رہتا ہے چند دن پہلے ایک آدمی ٹاؤن شپ سے اپنی بچی کو دم کرانے آیا۔ کہنےلگا میں نے اپنی بچی کو چلڈرن ہسپتال میں داخل کرایا۔ ایک ماہ ہسپتال میں رہی کوئی آرام نہ آیا۔ ایک دن ایک بوڑھا ڈاکٹر راؤنڈ پر آیا۔ اس نے دیکھ کر کہا اس کو یہاں پر آرام نہیں آئے گا۔ یہ ڈبہ میں مبتلا ہے۔ اس کو کسی سے دم کراؤ۔
یہ اس کو لےکر میرے پاس آئے۔ میں نے سورۂ کوثر کا دم کردیا۔ جب دوسرے دن آئے تو کہنے لگے بچی آج ایک ماہ کے بعد آرام سے سوئی ہے۔ تین دن دم کیا اللہ نے بچی کو صحت دیدی۔ایک اور عمل جو لوگوں کو بتاتا ہوں وہ یہ ہے کہ جب کسی کو کوئی کام کسی آدمی سے پڑے‘ وہ نہ کرتا ہو یا کوئی بات نہ مانتا ہو کسی کام کیلئے کوئی آدمی راضی نہ ہوتا ہو۔ بہت سے کاروباری لوگ آتے ہیں۔ ہم اپنا مال بازار لے جاتے ہیں۔ دکاندار ان کی بات نہیں مانتا جب یہ عمل کرکے جاتے ہیں یہ جیسے کہتے ہیں دکاندار ایسے ہی مان جاتا ہے اور اس کو زیادہ مال تیار کرنےکا آرڈر دے دیتا ہے وہ عمل یہ ہے:۔ اول و آخر درود شریف تین تین مرتبہ‘ آیت الکرسی تین بار پڑھ کر دونوں ہاتھوں پر پھونک مار کر منہ پر پھیرلیں۔ واقعات تو بہت ہیں ایک واقعہ بیان کرتا ہوں۔ ایک آدمی روتا ہوا آیا کہنے لگا میں نے اپنے بچے کی منگنی کسی کے گھر کی کچھ عرصہ بعد پتہ چلا کہ وہ بہت بدمعاش قسم کے لوگ ہیں میں نے رشتہ توڑ دیا تو انہوں نے دھمکی دی ہم نے آج شام لڑکی کو اٹھا کر لے جانا ہے۔ میں بہت پریشان ہوں میں کیا کروں؟؟؟
میں اتنا بڑا عامل توہوں نہیں اس کو کہہ دوں کہ بس یہ ہوجائے گا۔ میں بھی سوچ میں پڑگیا۔ پھر میں نے اس کو آیۃ الکرسی والا عمل بتایا ان کے آنے تک گھر کا ہر فرد اس کا ورد کرے۔ دوسرے دن جب یہ آدمی آیا تو اس نے بتایا۔ کہ جب وہ لوگ آئے انہوں نے زور زور سے دروازہ کھٹکھٹانا شروع کردیا۔ بدزبان بول رہے تھے میں گھبراتا ہوا چلا‘ ورد کرتا رہا۔ مجھ پر برس پڑے‘ جب میں نے ان کی طرف دیکھا میری نظر ان کی نظر سے ملی تو بڑا بھائی کہنے لگا چپ ہوجاؤ اندر چل کر بات کرتے ہیں۔پھر ان لوگوں نے مجھ سے معذرت کی اور چلے گئے۔ وہ مجھ سے بہت خوش تھے کہ آپ کے بتائے ہوئے اللہ کے کلام نے ہمیں بچالیا۔
خارش کا لاجواب نسخہ:ایک خارش کا نسخہ آپ کو دے رہا ہوں۔ یہ ہمارے گھر میں بہت عرصہ سے استعمال ہورہا ہے میں بنا کر لوگوں کو دیتا ہوں۔ کسی قسم کی خارش ہو آرام آجاتا ہے۔ خشک خارش کو تو ایک بار لگانے سے آرام آجاتا ہے۔ ترخارش میں ذرا دیر لگتی ہے۔ نسخہ یہ ہے آملہ سار دو تولہ‘ پھٹکڑی سفید چار ماشہ‘ رال سفید نو ماشہ‘ رال کو علیحدہ پیس لیں۔ آملہ سار اور پھٹکڑی کو اکٹھا پیس لیں۔ جب باریک ہوجائے تو رال کو بھی اس میں ڈال دیں۔ پھر ایک چھٹانک مکھن لےکر ایک سو ایک بار پانی میں دھو کر ادویہ ڈال کر مرہم تیار کرلیں۔ نہایت ہی مفید اور مجرب نسخہ ہے۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 553 reviews.