حکیم صاحب کبھی کبھی میں سوچتی ہوں مجھ میں یہ ساری تبدیلیاں اللہ کے خاص کرم اور آپ کی نظر کرم کی وجہ سے ہی ہوئی ہیں
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ آپ پر کروڑوں رحمتیں نازل فرمائے اور آپ کا سایہ شفقت ہمارے سروں پر ہمیشہ سلامت رکھے۔ حکیم صاحب! میں اکثر سنتی تھی کہ اللہ والے لوگوں کی ہر ہر بات اور ہر ہر کام میں ان کے تقویٰ کے اثرات ہوتے ہیں اور میں اس بات پر سوفیصد یقین رکھتی ہوں۔ میں روزمرہ معمولات میں کافی کمزور تھی‘ عبقری پڑھتے ہوئے میں سب سے پہلے درس ہدایت پڑھتی ہوں اور آداب معرفت تو کافی عرصے سے میرے مطالعے میں ہے۔ ہر دفعہ آداب معرفت پڑھتے ہوئے یہی لگتا ہے کہ پہلی دفعہ پڑھ رہی ہوں اور درس ہدایت پڑھتے ہوئے بہت شرم محسوس کرتی ہوں کہ میں تو اپنی آخرت کیلئے کچھ بھی نہیں کررہی‘ میرے معمولات کتنے ناقص ہیں۔ ایک بات درس ہدایت کی میرے ذہن سے نہیں نکلتی کہ’’ میسر کو مؤثر بنائیں‘‘ اور میں اکثر یہ سوچتی ہوں کہ دنیاوی کاموں میں پڑ کر میں آخرت سے بہت لاپرواہ ہوگئی ہوں لیکن حکیم صاحب اللہ کا شکر ہے اور آپ کے احسانات ہیں کہ یہ درس ہدایت اور آداب معرفت پڑھ کر کچھ عرصہ سے میرے صبح و شام کے اذکار میں باقاعدگی ہوگئی ہے اور پہلے قرآن پاک کی تلاوت میں کافی سستی تھی مگر اب ایسا نہیں ہے۔ آپ دعا فرمائیں اللہ اس میں مزید بہتری فرمائے اور نماز کے بعد دو انمول خزانے تو کافی عرصے سے معمولات میں ہے اور چلتے پھرتے سورۂ قریش بھی پڑھتی ہوں جتنا ہونا چاہیے اتنا تو نہیں لیکن اب ہروقت فکر آخرت غالب رہتی ہے‘ آپ دعا فرمادیں اللہ زیادہ سے زیادہ کرنے کی توفیق دے۔ نظربد سے حفاظت کیلئے ہر نماز کے بعد دو انمول خزانے ضرور پڑھتی ہوں۔ مسنون دعاؤں کا بھی بہت زیادہ اہتمام رہتا ہے۔ حکیم صاحب! کبھی کبھی میں سوچتی ہوں مجھ میں یہ ساری تبدیلیاں اللہ کے خاص کرم اور آپ کی نظر کرم کی وجہ سے ہی ہوئی ہیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں