محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں پچھلے تین سال سے مراقبہ کررہی ہوں‘ مجھے مراقبے سے بہت فیض ملا ہے میری بہت سی مشکلات حل ہوئی ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ مجھے بہت ساری عظیم شخصیات کی زیارت بھی ہوئی ہے۔ شروع میں جب میں مراقبہ کرتی تھی تو میرا رابطہ بالکل بھی نہیں بنتا تھا لیکن آہستہ آہستہ تقریبا دو سال کے بعد میرا مراقبے میں دھیان بننا شروع ہوا اور الحمدللہ ابھی پچھلے ہفتے میں نے جو مراقبہ کیا اس کی کیفیت درج ذیل ہے:۔مراقبہ شروع کرتے ہی میں نے خود کو مسجد نبوی شریف میں پایا‘ حضور نبی کریم ﷺ کی زیارت نصیب ہوئی میں نے دیکھا کہ حضور نبی کریم ﷺ منبر کے پاس کھڑے ہیں میں آپ ﷺ کو عرض کرتی ہوں کہ میں مراقبہ کررہی ہوں اس کے بعد منظر بدلا اور دیکھا کہ میں پہلے آسمان پر ہوں اس کے بعد دوسرے آسمان پر پہنچی مگر وہاں
کچھ پتہ نہیں چلا کہ کیا منظر ہے اور پھر تیسرے آسمان پر پہنچی۔ پہلے آسمان کی روشنی ہلکے سنہری رنگ کی تھی مگر تیسرے آسمان کی روشنی بالکل سفید دودھیا رنگ کی تھی ہرچیز نئی لگتی تھی اوپر دیکھتی تھی تو آسمان بالکل سفید نظر آتا تھا۔پھر دیکھا کہ حسین و جمیل تخت ہے اور اس پر کوئی بزرگ بیٹھے ہوئے ہیں اور اسی طرح تھوڑا سا اور آگے گئی تو وہاں بھی ایک بزرگ تخت نشین ہیں پھر اسی طرح دو اور بزرگوں کو دیکھا یہ سارے بزرگ مسکرا رہے ہیں۔ یہ چاروں بزرگ مجھے اپنی طرف پیار سے بلارہے ہیں اور میں باری باری سب کے پاس جاتی ہوں یہ بزرگ مجھے کچھ چیزیں دیتے ہیں جب میں دیکھتی ہوں تو یہ بہت بڑے بڑے ہیرے ہیں میرے ہاتھ بھر جاتے ہیں۔ پھر مجھے سارے آسمان کی سیر کروائی گئی اس دوران ہی مجھے پتا نہ چلا کہ کب میں نیند کی وادی میں کھوگئی۔(ا،ع)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں