جو شخص بیماریوں سے تنگ آکر طبیبوں اور ڈاکٹروں سے مایوس ہوگیا ہو اسے چاہیے کہ نہایت خلوص نیت سے جمعرات کو اس درود پاک کو آٹھ منزلوں میں مکمل کرے اور شرائط ادب کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے اس کا آغاز کرے انشاءاللہ کتنی ہی مصیبت میں کیوں نہ ہو نجات پائے گا۔
منطوش فرشتہ
حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے حدیث شریف نقل ہے کہ فرمایا حضور انور صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ حق تعالیٰ نے مجھے وہ رتبے دئیے ہیں جو کسی نبی کو نہیں ملے۔ مجھ کو سب نبیوں پر فضیلت دی اور اعلیٰ درجے مقرر کیے۔ میری امت کیلئے مجھ پر درود پڑھنے میں میری قبر کے پاس ایک فرشتہ مقرر فرمایا جس کا نام منطوش ہے۔ اس کا سر عرش کے نیچے اور پائوں زمین کی تہہ تک۔ اس کے اسی ہزار بازو اور ہر بازو میں اسی ہزار پر اور ہر پر کے نیچے اسی ہزار رونگٹے اور ہر رونگٹے کے نیچے ایک زبان ہے جس سے وہ اللہ تعالیٰ کی تسبیح و تمحید بیان کیا کرتا ہے اور اس کے نیچے ایک زبان ہے جس سے وہ اللہ تعالیٰ کی تسبیح وتمحید بیان کیا کرتا ہے اور اس شخص کیلئے دعائے مغفرت کیا کرتا ہے جو (میراامتی) مجھ پر درود پڑھتا ہے۔
امراض چشم‘ قے‘ اختناق الرحم‘ بادی گولہ اور ریحی امراض کیلئے
قے اور دیگر امراض شکم کےلئے ہر بچے بوڑھے کو یہ درودشریف تین یا سات بار پڑھ کر پانی پر دم کرکے پلائیں اور مریض پر دم کریں فوراً شفاءہوگی۔ انشاءاللہ۔
ہر بیماری کیلئے 21 بار باوضو یہ درود شریف پڑھ کر پانی پر دم کرکے روزانہ تھوڑا تھوڑا پئیں یا مریض کو پلائیں انشاءاللہ شفاءہوگی۔
مندرجہ ذیل درودشریف باوضو لکھ کر چائے یا پانی میں گھول کر پلائیں شفاءہونے تک عمل جاری رکھیں۔
مندرجہ ذیل درودشریف گیارہ بار پڑھ کر جس مریض پر دم کریں شفاءہوگی مریض کتنا ہی شدید بیمار کیوں نہ ہو۔ شفاءروحانی‘ جسمانی‘ قلبی‘ عقلی اور لاعلاج امراض کیلئے تجربہ شدہ ہے۔
ایسی جسمانی بیماری جس کا طبیبوں سے علا ج نہ ہوتا ہو تو اس کیلئے اس درود پاک کو 40 دن تک روزانہ 100 مرتبہ پڑھ کر دم کریں۔ اللہ تعالیٰ بہتری کی صورت پیدا فرمادے گا۔
پیٹ کے امراض میں پانی پر دم کرکے مریض کو پلائیں اختناق الرحم‘ بادی گولہ ودیگر ریحی امراض اور دردوں میں ہیراہینگ پر دم کرکے گندم کے دانہ کے برابر ایک چمچہ گرم پانی میں گھول کر مریض کو پلائیں۔ بیہوش مریض کے ناک میں بھی دو قطرے ڈالیں فوراً ہوش میں آجائے گا۔
جو شخص بیماریوں سے تنگ آکر طبیبوں اور ڈاکٹروں سے مایوس ہوگیا ہو اسے چاہیے کہ نہایت خلوص نیت سے جمعرات کو اس درود پاک کواس درود پاک کو 121 مرتبہ شروع کریں صبح اور شام 40،70 ،90 دن یا مکمل شفاءیابی تک اس کو پڑھتے رہیں۔
درود شریف یہ ہے۔
اَللّٰھُمَّ صَلِّ وَسَلِّم وَبَارِک عَلٰی سَیِّدِنَا وَمَولٰنَا مُحَمَّدٍ طِبِّ القُلُوبِ وَدَوَآئِھَا وَعَافِیَةِ الاَبدَانِ وَشِفَآئِھَا وَنُورِ الاَبصَارِ وَضِیَآ ئِھَا وَآلِہ وَصَحبِہ دَآئِمًا اَبَداً۔
کوئی مصیبت ہویا پریشانی
حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہما کا ارشاد ہے کہ جو شخص کسی مہم‘ پریشانی یا مصیبت میں ہو تو وہ مندرجہ ذیل درود شریف ایک ہزارمرتبہ محبت و شوق سے پڑھے اور اللہ تعالیٰ سے اپنی پریشانی کے رفع ہونے کی دعا کرے۔ اللہ تعالیٰ اس کی مصیبت اور پریشانی دے گا۔ انشاءاللہ درود پاک یہ ہے:۔
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَعَلٰی آلِہ بِقَدرِ حُسنِہ وَجَمَالِہ ۔
آگ اثر نہیں کرے گی
جو شخص اس درود پاک کو گیارہ سو گیارہ مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کرکے پی لے یا آگ پر پھونک دے تو اس پر آگ اثر نہیں کرے گی۔ درود شریف یہ ہے:۔
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِالخَلَائِقِ وَاَفضَلِ البَشَرِ۔
ہر مشکل کیلئے
رات سونے سے قبل وضو کرکے لیٹ جائیں‘ جسم کو ڈھیلا چھوڑ دیں اور مندرجہ ذیل درودشریف کا ورد دل میں کریں۔ زبان یا لب نہ ہلائیں اور پڑھتے پڑھتے سوجائیں۔ یہ خیال رہے کہ اس دوران کوئی شخص مخل نہ ہو۔ یکسوئی اور تنہائی بہت ضروری ہے۔ دوران وظیفہ اس مقصد کا خیال رہے جس کیلئے وظیفہ پڑھا جارہا ہے اگر بیماری سے صحت یابی کیلئے پڑھنا ہے تو یہ تصور کریں کہ میں بالکل اچھا ہوں‘ کھیل رہا ہوں‘ دوڑ رہا ہوں‘ وظیفہ کے ساتھ معقول علاج بھی جاری رہنا چاہیے۔ اگر مقصد رزق میں برکت کا ہو تو یہ تصور کریں کہ میرے حالات بدل رہے ہیں۔ وظیفہ کی مدت چالیس دن ہے۔ اگر چالیس روز سے پہلے کام ہوجائے تو بھی اس عمل کو چالیس روز تک کریں۔ درود پاک یہ ہے۔
صَلّٰی اللّٰہُ عَلَی مُحَمَّدٍ
٭٭٭٭٭٭
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 158
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں