Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

مراقبے سے علاج

ماہنامہ عبقری - اپریل 2011ء

مراقبے کے جب کمالات کھلیں گے تو حیرت کا انوکھا جہان اور مشکلات کا سو فیصد حل خود آپ کو حیرت زدہ کر دے گا۔ Meditation یعنی مراقبہ جہاں ازل سے روحانیت کی ترقی اور مشکلات کے حل کا علاج رہا ہے وہاں جدید سائنس نے اسے امراض کا یقینی علاج بھی قرار دیا ہے۔ ہزاروں تجربات کے بعد عبقری کے قارئین کے لئے مراقبے سے علاج پیش خدمت ہے۔ سوتے وقت اگر با وضو اور پاک سوئیں تو سب سے بہتر ورنہ کسی بھی حالت میں صرف 10 منٹ بستر پر بیٹھ کر بلا تعداداَللّٰہُ الصَّمَد کا ورد اول و آخر 3 بار درود شریف پڑھیں پھر لیٹ جائیں۔ جس مرض کا خاتمہ یا الجھن کا حل چاہتے ہوں اس کو ذہن میں رکھ کر یہ تصور کریں کہ ” آسمان سے سنہرے رنگ کی روشنی میرے سر سے سارے جسم میں داخل ہو کر اس مرض کو ختم یا الجھن کو حل کر رہی ہے اور اس وظیفے کی برکت سے میں سو فیصداس پریشانی سے نکل گیا/گئی ہوں“ یہاں تک کہ اس تصور کو دہراتے دہراتے نیند آ جائے۔ شروع میں تصور بناتے ہوئے آپکو مشکل ہو گی لیکن بعد میں آپ پر جب اسکے کمالات کھلیں گے تو حیرت کا انوکھا جہان اور مشکلات کا سو فیصد حل خود آپ کو حیرت زدہ کر دےگا۔ مراقبے کے بعد اپنی کیفیات فوائد اور انوکھے تجربات ہمیں لکھنا نہ بھولیں۔ مراقبے سے فیض پانے والے محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں اپنے گھریلو حالات کی وجہ سے بہت زیادہ پریشان تھی۔ میرے سارے بچے تقریباً موسمی بیماریوں میں مبتلا رہتے تھے۔ ایک ٹھیک ہوتا تھا تو دوسرا بیمار ہوجاتا تھا۔ (میرے پانچ بچے ہیں دو بیٹیاں اور تین بیٹے)۔ اس کے علاوہ میں خود بھی بلڈپریشر کی مریضہ ہوں۔ جس کی وجہ سے میں ہر وقت ٹینشن میں رہتی تھی اور ہمارے گھر میں ہر وقت لڑائی جھگڑا رہتا تھا۔اس کے علاوہ میرے شوہر کا کاروبار بھی دن بدن ختم ہوتا جارہا تھا۔ میں نے ایک دن عبقری میں مراقبے کا عمل دیکھا اور اس کو امید کی آخری کرن کے طور پر پورے اعتماد سے کیا۔ اس مراقبے کے عمل نے میری دنیا ہی بدل دی۔ میرے بچے بھی دن بدن صحت یاب ہونے لگے اور میرے شوہر کا کاروبار بھی اب دن بدن بہتر سے بہتر ہورہا ہے۔اس مراقبے کی برکت سے میرا بلڈپریشر بھی اب کنٹرول میں رہنے لگا ہے۔ (شائستہ‘ لاہور) ٭٭٭٭٭٭٭
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 154 reviews.