پالک‘ ساگ‘ میتھی کے پتے کاٹ کر پلاسٹک کی چھلنی میں کھلے پانی سے دھوئیں اور ہاتھ سے اٹھا اٹھا کر دوسرے برتن میں رکھیں۔ اس طرح ساری مٹی اور کرکراہٹ نکل جاتی ہے۔ بالکل تھوڑا سا پانی ڈال کر سبزی پکائیں۔ آنچ ہلکی ہو‘ اس طرح بھرپور غذائیت ملے گی
کریلے کی کڑواہٹ
مٹھی بھر نمک لگا کر دھوپ میں رکھ دیں۔ خوب مل مل کر دھوئیں اور تیز گرم گھی میں تل لیں۔ اب انہیں گوشت یا قیمہ‘ ٹماٹر‘ پیاز میں ڈال کر پکائیں۔
کچا آم لے کر کاٹ لیں۔ تھوڑے سے پانی میں ابالیں۔ جب جوش آجائے تو کریلے کاٹ کر ڈال دیں۔ چار پانچ جوش دے کر اتار کر پھینک دیں۔ کریلے کی کڑواہٹ دور ہوگی۔
املی کے پانی میں بھی کریلے ابال سکتی ہیں۔ بعد میں کریلے اچھی طرح نچوڑ کر گھی میں فرائی کرلیں۔
سبزیاں پکاتے وقت دھیان رکھیں
پالک‘ ساگ‘ میتھی کے پتے کاٹ کر پلاسٹک کی چھلنی میں کھلے پانی سے دھوئیں اور ہاتھ سے اٹھا اٹھا کر دوسرے برتن میں رکھیں۔ اس طرح ساری مٹی اور کرکراہٹ نکل جاتی ہے۔ بالکل تھوڑا سا پانی ڈال کر سبزی پکائیں۔ آنچ ہلکی ہو‘ اس طرح بھرپور غذائیت ملے گی۔
بینگن کے قتلے کاٹ کر پانی میں ڈالیں‘ اس طرح وہ کالے نہیں ہوں گے۔ اگر آپ بیسن میں پکوڑے بنانا چاہتی ہوں تو تلتے وقت بینگن کے ٹکڑے نمک کے پانی سے نکالیں اور بیسن لگا کر تل لیں ورنہ بیسن میں سیاہی مائل پانی چھٹ جائے گا۔
مٹر کے دانے چھیل کر پلاسٹک کے لفافے میں برف کے خانے میں محفوظ کردیں۔ جب پکانے ہوں تو ان میں سے تھوڑے سے نکال لیں۔
گوشت خراب ہونے سے کیسے بچائیں
گوشت میں نمک ڈال کر آدھ پیالی پانی ڈال کر جوش دے لیں۔ 24 گھنٹے کے بعد پھر ایک بار گرم کرلیں۔ اس طرح تین چار دن گوشت بغیر فرج کے رہ سکتا ہے۔
گوشت کے ٹکڑے کرکے نمک سرکہ لگائیں۔ چھری یا کانٹے سے گہرا کٹ لگائیں پھر ہلکا سا تیل لگا کر رکھیں۔ اس سے گوشت پر جو پیڑی سی جم جاتی ہے وہ نہیں جمتی۔
پہاڑی علاقے میں گوشت کے پارچے پہاڑوں پر سکھا کر محفوظ کرتے ہیں۔ ان پر نمک ضرور لگاتے ہیں۔ سوکھا ہوا یہ گوشت لذیذ ہوتا ہے۔
بن یا روٹی کو تازہ کرنا
گرمیوں میں اوون کو استعمال کریں تو کچن میں حدت اور بھی بڑھ جاتی ہے۔ بن یا روٹیوں کو نرم اور گرم کرنے کیلئے ایک پتیلے میں پانی گرم کریں۔ دیگچے کے درمیان میں ایک جالی فٹ کریں یا ایسی چھلنی رکھیں جو پانی کی سطح سے اوپر ہو اس میں روٹیاں یا بن رکھ کر بھاپ میں گرم کریں ۔ نرم ہوجائیں گی اور گرم بھی نیز اوون بھی آپ کو جلانا نہیں پڑے گا۔ میں فریزر میں رکھے ہوئے نان یا روٹی وغیرہ اسی طرح بھاپ میں گرم کرتی ہوں۔ بالکل تازہ لگتے ہیں۔
نرم آٹا
گندھا ہوا آٹا اگر باہر یعنی فریج سے باہرر کھا جائے خاص طور پر گرمیوں میں تو بالکل ہی پتلا ہوجاتا ہے۔ روٹی پکانے کی بھی جلدی ہو اور اتنی جلدی میں آٹا فریج میں رکھا جائے تو سخت بھی جلدی نہ ہوگا۔ اس لیے جتنے جتنے سائز کے آپ نے پیڑے بنانے ہوں وہ بنا کر ایک ٹرے میں رکھ کر فریزر میں چند منٹ کیلئے رکھ دیں۔ پیڑے جلدی ٹھنڈے ہوجاتے ہیں۔ اب انہیں نکال نکال کر روٹی بیل کر پکالیں۔ کام آسان ہوجائے گا ورنہ بہت پتلے آٹے کی روٹی کبھی ادھر سے لٹک جائیگی اور کبھی درست شکل میں بھی نہیں بنے گی۔
٭٭٭٭٭٭٭
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 153
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں