Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

دوسروں کے کام آئیے (مدیحہ جبیں‘ سیالکوٹ)

ماہنامہ عبقری - اپریل 2011ء

جب آپ اپنے جیسے انسانوں کے کام آتے ہیں تو اس سے آپ کو اپنے وجود کے مفید ہونے کا احساس ہوتا ہے دوسروں کے کام آنا‘ ان کی مدد کرنا یا ان کے کسی مسئلے کو حل کرنے میں تعاون کرنا اخلاقی تقاضا ہے۔ لہٰذا دوسروں کے کام آنے کو ایک اخلاقی اصول قرار دیا جاتا ہے۔ اس کی تلقین کی جاتی ہے اور دوسروں کے کام آنے والوں کی عزت کی جاتی ہے۔ دوسروں کے کام آنے کی تلقین دنیا کے ہر اخلاقی ضابطے میں موجود ہے۔ اس لحاظ سے آپ اس کو ایک عالمگیر اخلاقی اصول قرار دے سکتے ہیں۔ خیر، اس کا ایک اور رخ بھی ہے۔ جب آپ دوسروں کے کام آتے ہیں تو آپ دوسروں کی مدد کرنے کے اخلاقی اصول پر ہی عمل نہیں کرتے اور صرف دوسرے لوگوں کی بھلائی کا سبب نہیں بنتے‘ بلکہ آپ اپنی بھلائی کا باعث بھی بنتے ہیں۔ کیوں؟ اس لیے جب آپ اپنے جیسے انسانوں کے کام آتے ہیں تو اس سے آپ کو اپنے وجود کے مفید ہونے کا احساس ہوتا ہے۔ آپ محسوس کرتے ہیں آپ اہم وجود ہیں۔ یہ احساس بہت بڑی نفسیاتی قوت ہے.... یعنی ایسی نفسیاتی قوت جو آپ کے طرز فکر اور طرزعمل دونوں کو بدل دیتا ہے۔ دکھ کے تجربے میں گزرتے ہوئے جب آپ دوسروں کا خیال کرتے ہیں‘ ان کے مصائب کو سمجھتے ہیں اور ان کی مدد کرنے کیلئے ہاتھ آگے بڑھاتے ہیں تو آپ کو اپنی ذات کے محدود خول سے باہر نکلنے کا موقع ملتا ہے۔ آپ کو معلوم ہوتا ہے کہ زندگی صرف اپنے لیے نہیں ہوتی۔ دوسروں کا بھی آپ پر حق ہے۔ یہ احساس آپ کی ذات‘ شخصیت اور شعور کو وسعت عطا کرتا ہے۔ آپ انا کی قید سے آزادی پالیتے ہیں خود غرضی کی حد پار کرلیتے ہیں اس طرح اپنے دکھ کو وسیع تر تناظر میں دیکھنے کی اہلیت حاصل ہوتی ہے اور اس کے ساتھ ہی ذاتی دکھ کی شدت ختم ہوجاتی ہے۔ دوسروں کی طرح اپنا خیال رکھنا بھی معمول کی طرف واپس آنے میں مدد دیتا ہے دکھ میں بکھرنے کے بجائے خود کو سمیٹئے۔ ہلکی پھلکی ورزش کیجئے۔ مناسب لباس زیب تن کیجئے۔ مناسب کھانا تناول فرمائیے اپنے کمرے اور گھر کو صاف ستھرا رکھئے۔ ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 151 reviews.