جنا ب حکیم محمد طار ق محمود صاحب السلام علیکم !
کے بعد نہا یت ادب سے عرض ہے کہ میری ایک ہی بیٹی ہے 20 سال کی عمر میں اس کے بال سفید اور بے رونق ہورہے ہیں اور بال مسلسل گر رہے ہیں میری بیٹی اس مسئلے کی وجہ سے بہت پریشان ہے اور ڈپریشن کا شکا ر ہے اور ہر وقت سوچتی رہتی ہے جب زیا دہ سوچتی ہے تو جسم کا نپنے لگتا ہے دل کی دھڑکن تیز ہو جا تی ہے اس کا جسم بھی بہت مو ٹا ہے اور پھولا ہو اہے۔کبھی کبھی سخت ہو جا تاہے۔ وہ بہت پریشان ہے۔ میر ی بیٹی کو اپنی دعاﺅں میں یا د رکھئے کہ اللہ تعالیٰ اس کی تمام مشکلا ت اور پریشانیوں کو آسان کر دے۔اللہ تعالی آپ کی عمر میں بر کت عطا فرمائے اور آپ اسی طر ح مخلو ق خدا کی خدمت کر تے رہیں۔ آمین
ہر کوئی ہوس کی نگاہ سے دیکھتا ہے (آصمہ، فیصل آباد )
محترم طارق صاحب السلام علیکم !
کے بعد عرض ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو ہر مصیبت اور نظر بد سے بچائے رکھے۔ جناب حکیم صاحب مجھے اپنے وجو د سے اپنی زندگی سے نفرت ہو گئی ہے۔ دل میں جینے کی آس ختم ہوتی جا رہی ہے۔ یہ دنیا اور اس دنیا میں رہنے والے لو گ سب دھوکے باز لگتے ہیں۔ کسی پراعتبار کرنے کو دل نہیں کرتا۔ ایسا لگتا ہے کہ اس دنیا میں ایک بھی انسان ایسا نہیں ہے جو مجھے اپنی شر یک حیا ت بنانے کے لیے تیار ہو گا۔ ہر انسان میرے جسم سے کھیلنا چاہتا ہے۔ اپنی ہو س پوری کرناچا ہتا ہے۔خدارا مجھے اپنی دعا ﺅں میں یا د رکھئے گا۔ اللہ تعالیٰ آپ کو دنیا اور آخر ت کی مصیبتوں اور پریشانیوں سے بچائے رکھے۔
دل کو سکون نہیں (نور احمد خان، کراچی )
سلام مسنون !
کے بعد عرض ہے۔ کہ میرے دل کو سکون نہیں ہے۔ بات بات پر چڑ جا تا ہوں۔ صبر و تحمل کا دامن میرے ہا تھ سے چھو ٹتا جا رہا ہے۔ جو انسان مجھے سمجھا نے کی کو شش کر تا ہے۔ اسی کو اپنا دشمن سمجھنے لگتا ہوں۔ میری زندگی میرے لیے عذاب بن گئی ہے۔ حالانکہ آپ جانتے ہیںمیں صرف اور صرف برائی سے بچنے کے لیے اور اپنی عزت و آبرو سے اپنا گھر بسانا چاہتا ہوں۔ میرے لیے منگل کے درس میں خصوصی دعا کریں اللہ آپ کو اپنی شان کے مطابق اجر عظیم عطا فرمائے۔آمین۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 215
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں