Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

نظربد سے بچائو کے طریقے

ماہنامہ عبقری - اپریل 2011ء

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس نے کوئی چیز دیکھی اور وہ اسے بھلی اور اچھی لگے تو کہے: مَاشَائَ اللّٰہُ لَا قُوَّ ةَ اِلَّا بِاللّٰہِ نظر سے بچائو کیلئے شریعت نے بہت سے طریقے بیان کیے ہیں جو کہ درج ذیل ہیں:۔ اللہ کی پناہ مانگنا حاسد کے شر سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگنا اور معوذتین (سورہ فلق اور ناس) کی تلاوت کرنا۔ ارشاد ربانی ہے ”حسد کرنے والے کی برائی سے جب وہ حسد کرے میں ‘ پناہ مانگتا ہوں۔“(الفلق) سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جنوں اور انسانی نظر سے پناہ مانگا کرتے تھے یہاں تک کہ معوذتین یعنی دو سورتیں (فلق اور ناس) نازل ہوئیں۔ جب یہ نازل ہوئیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اختیار کرلیا اور ان کے علاوہ تعوذ چھوڑ دیا۔ برکت کی دعا کرنا جب آدمی پسندیدہ چیز دیکھ لے تو برکت کیلئے دعا کرے۔ امام نووی رحمة اللہ علیہ اس آیت :۔ ترجمہ”کیوں نہیں تو نے کہا جب تو اپنے باغ میں داخل ہوا کہ جو اللہ تعالیٰ چاہے‘ نہیں قوت مگر اللہ کے ساتھ۔“کی تشریح کرتے ہوئے کہتے ہیں : مطلب ہے کہ جب اس باغ میں داخل ہوا تھا اور تجھے یہ بہت پیارا لگا تھا اور تو نے اسے تعجب کی نظر سے دیکھا تو تجھے اللہ تعالیٰ کے اس انعام پر اس کی حمد کرنی چاہیے تھی کہ اس نے تجھے مال اور اولاد عطاءکررکھا ہے جو کہ تیرے علاوہ دوسرے کو نہیں دے رکھا۔ اور تجھے (مَاشَائَ اللّٰہُ لَا قُوَّ ةَ اِلَّا بِاللّٰہِ) کہنا چاہیے۔ لہٰذا نظر ڈالنے والے کیلئے مستحب ہے کہ وہ نظر زدہ کیلئے برکت کی دعا کرتے ہوئے کہے:۔اَللّٰھُمَّ بَارِک فِیہِ ”اے اللہ اس برکت کر اس میں“اور کہے: مَاشَائَ اللّٰہُ لَا قُوَّ ةَ اِلَّا بِاللّٰہِ”جو اللہ کی مرضی ‘ نہیں قوت سوا للہ تعالیٰ کے“ سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس نے کوئی چیز دیکھی اور وہ اسے بھلی اور اچھی لگے تو کہے: مَاشَائَ اللّٰہُ لَا قُوَّ ةَ اِلَّا بِاللّٰہِ (صفحہ نمبر 473) (مزید ایسے بہترین روحانی نسخے حاصل کرنے کیلئے ”کالی دنیا کالا جادو وظائف اولیاءاور سائنسی تحقیقات کا مطالعہ کریں“نوٹ: جو عمل آزمائیں تفصیل سے لکھیں لاکھوں کا نفع‘ آپ کا صدقہ جاریہ) ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 145 reviews.