Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

ساڑھے6 لاکھ نفل پڑھنے کا ثواب (محمد طارق عزیز‘ آزادکشمیر)

ماہنامہ عبقری - اپریل 2011ء

نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد کا مفہوم ہے جس نے دین کا ایک باب سیکھا اسے ہزار رکعت نفل پڑھنے کا ثواب ملتا ہے نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد مبارک کا مفہوم ہے کہ جس نے قرآن مجید کی ایک آیت سیکھی اسے سو رکعت نفل نماز پڑھنے کا ثواب ملتا ہے۔ قرآن مجید میں 6666 آیات مبارکہ ہیں اس لحاظ سے ایک حافظ قرآن کو حفظ کرنے پر (6666x100=666600) رکعت نوافل پڑھنے کا ثواب ملتا ہے۔ کتنی بد قسمتی کی بات ہے کہ آج ہم اپنے بچوں کو دنیا کمانے کی لالچ میں حفظ قرآن جیسی عظیم نعمت سے محروم رکھتے ہیں۔ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد کا مفہوم ہے جس نے دین کا ایک باب سیکھا اسے ہزار رکعت نفل پڑھنے کا ثواب ملتا ہے تو ایک عالم سات آٹھ سال میں سینکڑوں ابواب دین کے سیکھتا ہے۔ اس کا اندازہ لگانا مشکل ہے۔ اس لیے آئو میرے بھائیو اور محترم دوستو! ہم اپنے بہن‘ بھائیوں‘ بچوں اور رشتہ داروں میں سے کسی کو حافظ اور عالم بنانے کیلئے کوشش کریں‘ اللہ کی قسم تمہیں بھی اس حافظ اور عالم جتنا ثواب ملے گا۔ محترم بہنو اور بھائیو! آج ہم اگر اس دنیا کی مختصر زندگی میں اپنے معصوم پھولوں کی جدائی برداشت کریں گے تو وہ رب ذوالجلال نہ صرف ہماری زندگی خوبصورت بنادے گا بلکہ ہماری قبر بھی ٹھنڈی کردے گا اور آخرت کا ہمیشہ ہمیشہ کا چین و سکون بھی نصیب ہوگا۔ گھبرائیے نہیں: اپنے معصوم پھولوں کو اللہ اور پیارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم کے مبارک و روشن دین کی اشاعت فروغ کیلئے وقف کردیجئے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنے دین کی خدمت کیلئے قبول فرمائے۔ آمین! ٭٭٭٭٭٭٭
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 136 reviews.