Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

رزق میں برکت کے نبوی صلی اللہ علیہ وسلم طریقے

ماہنامہ عبقری - اپریل 2011ء

سورہ یٰسین پڑھنے سے تمام کام بن جاتے ہیں عطاءابن ابی رباح رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ مجھ کو یہ خبر پہنچی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جو شخص سورہ یٰسین پڑھے شروع دن میں اس کی تمام حاجتیں پوری کی جائینگی۔ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ روح القدس (جبرائیل علیہ السلام) نے میرے دل میںیہ بات ڈالی کہ بلاشبہ کوئی شخص اس وقت تک نہیں مرتا جب تک وہ اپنا رزق پورا نہیں کرلیتا۔ دیکھو اللہ تعالیٰ کی نافرمانی سے ڈرتے رہو اور حصول معاش کی سعی جدوجہد میں نیک روی اور اعتدال اختیار کرو(تاکہ تمہارا رزق تم پر جائز اور حلال ذرائع سے پہنچے)نیز کہیں ایسا نہ ہو کہ رزق پہنچنے میں تاخیر تمہیں اس بات پر اکسا دے کہ تم گناہوں کے ارتکاب کے ذریعے رزق حاصل کرنے کی کوشش کرنے لگو‘ حقیقت یہ ہے جو چیز اللہ کے پاس ہے اس کو اس کی اطاعت و خوشنودی ہی کے ذریعہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔ (مشکوٰة) درود شریف حضرت ابوسعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جس شخص کو یہ منظور ہو کہ میرا مال بڑھ جائے وہ یوں کہا کرے اللھم صل علی محمدعبدک ورسولک وعلی المومنین والمومنات وعلی المسلمین والمسلمات سورہ واقعہ سورہ واقعہ پڑھنے سے فاقہ نہیں ہوتا۔ حضرت ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص سورہ واقعہ پڑھا کرے ہر شب میں‘اس کو کبھی فاقہ نہیں پہنچے گا۔(بیہقی) ایک اور روایت میں ہے کہ سورہ واقعہ سورة الغنی ہے اس کو پڑھو اور اپنی اولاد کو سکھاو ‘ مگر بہت ہی پست خیالی ہے کہ چار پیسے کیلئے اس کو پڑھا جائے۔ البتہ غنائے قلب اور آخرت کی نیت سے پڑھا جائے تو دنیا خودبخود ہاتھ جوڑ کر حاضر ہوگی۔ سورہ یٰسین سورہ یٰسین پڑھنے سے تمام کام بن جاتے ہیں عطاءابن ابی رباح رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ مجھ کو یہ خبر پہنچی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جو شخص سورہ یٰسین پڑھے شروع دن میں اس کی تمام حاجتیں پوری کی جائینگی۔ خدمت والدین رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص رزق میں کشادگی اور عمر کی زیادتی کا خواہشمند ہو اس کو چاہیے کہ صلہ رحمی کرے اور ماں باپ کیساتھ اچھا سلوک کرے۔ استغفار حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جو بندہ استغفار کو لازم پکڑے یعنی اللہ تعالیٰ سے برابر اپنے گناہوں کی معافی مانگتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کیلئے تنگی اور مشکل سے نکلنے اور رہائی پانے کا راستہ بنادے گا اور اس کی ہر فکر اور ہر پریشانی کو دور کرکے کشادگی اور اطمینان فرمائےگا اور اس کو ان طریقوں سے رزق دےگا جن کا اس کو خیال گمان بھی نہ ہوگا۔ نکاح آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ تین آدمی ایسے ہیں کہ اللہ تعالیٰ پر ان کی مدد کرنا حق ہے (ان میں سے ایک اس کو بھی فرمایا) جو نکاح کرے عفت کے ارادے سے۔ ایک اور روایت میں ہے حضورنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ عورتوں سے نکاح کرو وہ تمہارے لیے مال لائینگی۔(یعنی ان کے آنے سے اللہ تعالیٰ مال میں برکت دیگا‘ جہیز لانا مراد نہیں۔) ٭٭٭٭٭٭٭
Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 128 reviews.