محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں ایاک نعبدو ایاک نستعین کے سوا لاکھ کے سات نصاب پڑھ چکی ہوں۔ نصاب پڑھنے کا یہ سلسلہ ایک سال پہلے شروع ہوا تھا۔ روزانہ کے دو نفل اور فجر اور عشاءکی نماز کا سورہ فاتحہ والا عمل بھی باقاعدگی سے پڑھ رہی ہوں۔
ان کی برکات سے بھی بہت مستفید ہورہی ہوں۔ اللہ تعالیٰ کے حکم سے سر سے پائوں تک ایسا حیران کن فرق پڑا ہے کہ یقین نہیں آتا کہ یہ میں ہی ہوں جو کہ بستر مرگ پر پڑی تھی۔ چلنے پھرنے سے کیا بلکہ ہاتھ ہلانے سے بھی قاصر تھی۔ حکیم صاحب آپ کے لیے تو میرے دل سے دعائیں نکلتی ہیں۔ اس کے علاوہ میرے خواب اور میری سوچوں میں بھی زبردست تبدیلی آئی ہے ایک بات جو میں نے مشاہدہ کی کہ نصاب تو میں اپنی پریشانیوں کیلئے پڑھتی ہوں مگر اس کا فائدہ گھریلو معاملات میں بھی نمایاں ہے۔ میرے والد محترم جو عرصہ سے بیروزگار تھے اللہ تعالیٰ کے حکم سے ایسے انوکھے انداز سے انہیں جاب ملی ہے جو ان کی ڈیمانڈ تھی۔ ہمارے کئی معاملات ایسے تھے جو کہ حل ہونے کا نام ہی نہ لیتے تھے اور جن سے ہمیں بہت اذیت مل رہی تھی وہ بھی اسی طرح سے حل ہوئے ہیں کہ سمجھ نہیں آتی۔
حکیم صاحب میرا پڑھنا ایک طرف مگر جس اخلاص اور شفقت و محبت سے آپ نے ہمارے لیے دعائیں کی ہونگی اصل میں یہ ان کا اثر ہے۔
میں اب عبادت کرنے میں بھی فرق محسوس کرتی ہوں۔ میرا پہلے دل عبادت کی طرف نہیں آتا تھا۔ دماغ میں شیطانی اور مکروہ قسم کے خیالات رہتے تھے ہر وقت کا غصہ بھی تھا۔ بس اللہ تعالیٰ نظربد سے بچائیں کہ سب معاملات حل ہوجائیں۔
٭٭٭٭٭٭٭
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 126
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں