Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

پھلوں اور سبزیوں کے جوس معالج ہیں (ظفراحمد‘لاہور)

ماہنامہ عبقری - اپریل 2011ء

جوس چاہے پھلوں کے ہوں یا سبزیوں کے‘ آپ کے حفاظتی سسٹم کو رواں دواں رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ تمام پھلوں اور سبزیوں کے جوس بہترین ہیں کیوں کہ ان میں سے ہر ایک کوئی نہ کوئی بنیادی وٹامن فراہم کرتا ہے۔ یہ تیزی سے اثر کرتے ہیں اور ان کا ذائقہ بھی لاجواب ہوتا ہے۔ آج آپ کو اس بہترین سبزیوں اور پھلوں کے بارے میں بتارہے ہیں۔ گاجروں کے جوس کے فوائد گاجر کے جوس میں کافی مقدار میں پوٹاشیم قابل ذکر مقدار میں میگنیشیم اور تھوڑا سا کیلشیم بھی ہوتا ہے جو اسے ایک فائدہ مند جوس ثابت کرنے کیلئے کافی ہے۔ کیونکہ فولاد کے علاوہ یہ وہ تین معدنی اجزاءہیں خواتین جن کی کمی کا شکار ہوتی ہیں۔ یہ بی ٹاکروٹین اور دوسرے کیروٹینائڈز کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے جنہیں انسانی جسم وٹامن اے میں تبدیل کرتا ہے۔ یہ وٹامن نظر میں تیزی کا سبب بنتا ہے یعنی گاجریں ایک طرف تو خواتین کو اندھیرے میں بھی دیکھنے کے قابل بناتی ہیں اور دوسری طرف بڑھتی عمر کے باعث غذائیت میں ہونے والی کمی بھی پوری کرتی ہیں۔ کیروٹینائیڈز کی اینٹی اوکسی ڈنٹ صلاحیت‘ پھیپھڑوں‘ مثانے اور پیٹ کے کینسر کے خطرات میں کمی کا باعث ہیں۔ اورنج جوس کی خصوصیات اورنج جوس کا ایک چھوٹا جوس وٹامن سی کی ایک سو پچاس فیصد مقدار فراہم کرتا ہے۔ وٹامن سی کی اتنی ہی مقدار ایک بالغ خاتون کو ایک دن میں ضرورت ہوتی ہے۔ مردوں کیلئے بھی یہ جوس یکساں طور پر مفید ہے۔ اورنج جوس میں شامل فلیونائیڈز‘ وٹامن سی کے ساتھ مل کر جسم کے مدافعتی نظام کو بڑھاوا دیتے ہیں اور خون کی نالیوں کو مضبوط بنا کر خون میں شامل فاسد مادوں کو چہرے کی کھال سے باہر نکلنے سے روکنے میں مدد دیتے ہیں۔ تازہ اورنج جوس تھیامائن اور فولیٹ کے حصول کا موثر ذریعہ بھی ہے۔ تھیامائن یاوٹامن بی ون توانائی کے حصول کا ذریعہ ہے۔ فولیٹ بھی وٹامن بی کا ایک جز ہے۔ جوصحت مند خون کی پیداوار کیلئے ضروری ہے۔ یہ حاملہ خواتین یا ان خواتین کیلئے خاص اہمیت کا حامل ہے جو امید کے قریب ہوں کیونکہ یہ نیورل ٹیوب کی خرابیوں مثلاً ریڑھ کی ہڈی کے عضلات کی بیماری سے بچائو میں ایک اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ سیب کا جوس یہ مزیدار جوس ہے جو وٹامن سی کی کچھ مقدار مہیا کرتا ہے۔ اس کا 160ملی لیٹر کا گلاس 19سے پچاس برس کی عمر کے افراد کو غذائیت کی مجوزہ نصف مقدار فراہم کرتا ہے۔ البتہ سیب کے جوس سے وٹامنز کی خاطر خواہ مقدار حاصل نہیں ہوپاتی۔ آم کا جوس یہ جوس وٹامن اے سی اور ای کے حصول کا ایک اچھا ذریعہ ہے۔ جدید تحقیق نے ثابت کیا ہے کہ مذکورہ تینوں وٹامن مل کے بیماریاں پیدا کرنے والے فاسد مادوں کا سخت مقابلہ کرتے ہیں۔ گریپ فروٹ جوس اس جوس کی 160ملی لیٹر مقدار انیس سے پچاس برس کی عمر کے افراد کو دن بھر کی وٹامن سی کی ضرورت کی 120فیصد مقدار مہیا کرتی ہے۔ گریپ فروٹ ایک طاقتور اینٹی اوکسی ڈنٹ جز‘ بی ٹاکیروٹین کے حصول کا بہترین ذریعہ بھی ہیں جنہیں اگر مناسب مقدار میں لیا جائے تو چند اقسام کے کینسر سے بچا جاسکتا ہے۔ گلابی رنگت کے گرے فروٹ جوس میں ایک اور طاقت اینٹی اوکسی ڈانٹ جز لائیکوپین بھی شامل ہوتا ہے۔ یہ جز پروسٹیٹ‘ پھیپھڑوں‘ پیٹ‘ پتے‘ مقعد اور خواتین میں سینے کے کینسر کے خلاف انتہائی موثر ثابت ہوا ہے۔ لائیکو پین خون میں لوتھڑے بننے کے عمل کو بھی روک سکتا ہے جس سے دل کے دورے کی شکایت سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔ ٹماٹر کے جوس یہ وٹامن اے اور سی کے حصول کا ایک موثر ذریعہ ہے جو خون میں ایسے فاسد مادے بنتے سے روکتے ہیں جو کینسر‘ دل کی بیماریوں اور حتیٰ کہ جھریاں بننے کا باعث بن سکتے ہیں۔ ٹماٹر اس کے علاوہ لائیکو پین کے حصول کا بھی ایک بڑا ذریعہ ہیں۔ یورپ میں تحقیق دانوں نے پتا چلایا ہے کہ اس طاقتور اینٹی اوکسی ڈنٹ جز کی زیادہ مقدار میں جسم کی فراہمی‘ دل کی بیماریوں کے خطرات میں 48 فیصد کمی کا سبب بن سکتی ہے۔ 72مطالعاتی تحقیقات کا خلاصہ ہے کہ لائیکوپین‘ پروسٹیٹ کینسر کے خلاف انتہائی موثر ثابت ہوا ہے۔ البتہ اس بات میں بھی شک باقی ہے کہ آیا ٹماٹر کا جوس پینے سے اتنا ہی فائدہ ہوتا ہے جتنا کہ ٹماٹر کھانے سے۔ چند اقسام کے ٹماٹر کے جوس میں نمک کی کافی مقدار شامل ہوتی ہے جو بلند فشار خون (ہائی بلڈپریشر) اور دل کی بیماریوں کا سبب بن سکتی ہے۔ انناس کا جوس یہ وٹامن سی کے حصول کا بڑا ذریعہ ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ اس میں صحت کو بڑھاوا دینے والا ایک جز ”بروملین“ بھی شامل ہوتا ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ بروملین نظام ہاضمہ میں مدد دیتا ہے۔ Sinasitis یا سر میںجلن کے امکانات کو کم کرنے کے علاوہ چھوٹے چھوٹے زخموں خاص طور سے عضلات کے زخم اور درد کے امکانات کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ بچے کی پیدائش کے بعد کی گئی معمولی سرجری سے پیدا ہونے والی سوجن زخم اور درد میں افاقے کیلئے بروملین کافی موثر ثابت ہوا ہے۔ چند مطالعوں سے یہ بھی علم ہوا ہے کہ بروملین‘ اینجنا‘ الیتھما اور برونکائٹس کے امکانات کی کمی میں معاون رہا ہے۔ سبزیوں کا جوس وٹامن اے اور سی کے حصول کا بڑا ذریعہ ہونے کے ساتھ ساتھ جسم میں پوٹاشیم کی کمی کو پورا کرنے میں ممدومعاون ہے۔ پوٹاشیم کی کمی کے باعث کمزوری ہوسکتی ہے۔ بھوک نہیں لگتی اور بے ہوشی طاری ہونے لگتی ہے۔ سبزیوں کے جوس کا ایک بڑا گلاس دن بھر کےلئے ضروری پوٹاشیم کی 30فیصد مقدار مہیا کرتا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں بیماریوں سے لڑنے والے طاقتور جز فائٹو کیمیکل کی بڑی مقدار اور کیلشیم اور فولاد کی معمولی مقدار بھی شامل ہوتی ہے۔ سرخ انگور کا جوس اس میں بڑھتی عمر کے اثرات کو کم کرنے کی بے پناہ صلاحیت ہے اور اس کے علاوہ خون کی نالیوںکو چوڑا کرکے کھال میں خون کے بہائو کو بڑھانے کی صلاحیت بھی ہے۔ اس جوش میں شامل کو رسی ٹین خون کو جمنے سے روکنے میں مدد دیتی ہے۔ انگور کے جوس میں ریوریٹرول شامل ہوتا ہے جو کینسر کی بیماری سے مدافعت فراہم کرتا ہے۔ کرین بیری کا جوس اس میں وٹامن سی کی بڑی مقدار شامل ہوتی ہے اور یہ پیشاب کی نالی میں ہونے والی انفیکشن کے خاتمے کیلئے مشہور ہے۔ 60 فیصد سے زائد خواتین عمر کے کسی بھی حصے میں پیشاب کی نالی میں انفیکشن کا شکار ہوجاتی ہیں۔ مثانے یا پیشاب کی نالی کی دیواروں سے چیک کرانفیکشن پیدا کرنے والی ای کولی بیکٹیریا کا خاتمہ وٹامن سی کرتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ نظام ہضم کی بحالی کرتا ہے اور آنتوںکے افعال کو بھی بحال کرتا ہے۔ ٭٭٭٭٭٭٭
Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 119 reviews.