Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

شاہ اسحاق قادری کے رحمتہ اللہ علیہ روحانی وظائف

ماہنامہ عبقری - اپریل 2011ء

جب دشمن کے حملے کا شدید خطرہ ہو جیسا کہ موجودہ صورت حال ہے اس وقت مسلمانوں کو چاہیے کہ نمازوں کے بعد اور دیگر اوقات میں دل و جان سے درج ذیل دعائیں مانگیں۔ قرآن کریم اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ایسے موقعہ پر ان دعائوں کا مانگنا ثابت ہے گمشدہ چیز کا ملنا یہ عمل بہت آسان ہے ہر وقت‘ صبح و شام دن رات برابرپڑھتا رہے ناغہ نہ کرے اور بددل ہوکر نہ چھوڑے اور یہ خیال کرکے پڑھے کہ انشاءاللہ تعالیٰ میری چیز آج ہی مل جائے گی۔ اللہ تعالیٰ کے حکم سے وہ چیز چند دن میں مل جائے گی ورنہ دو ماہ تک ضرور مل جائے گی۔ برابر بلاناغہ پڑھنا شرط ہے۔ وَاذکُر رَّبَّکَ اِذَا نَسِیتَ۔ (کہف‘ 24) برائے حب اگر کوئی شخص چاہتا ہے کہ اس کا کوئی عزیز‘ رشتہ دار‘ بیٹا‘ بیٹی‘ والد‘ والدہ اس سے ناراض ہوگئے ہوں اور کسی صورت بھی راضی نہ ہوتے ہوں تو 786 بار پانی کی ایک بوتل پر باوضوبِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ پڑھ کر دم کریں اور وہ پانی اس شخص کو پلادیں۔ انشاءاللہ تعالیٰ آپس میں محبت کا رشتہ دوبارہ قائم ہوجائے گا۔ مجرب عمل ہے۔ سخت خطرے کے وقت کی دعا جب دشمن کے حملے کا شدید خطرہ ہو( جیسا کہ موجودہ صورت حال ہے) اس وقت مسلمانوں کو چاہیے کہ نمازوں کے بعد اور دیگر اوقات میں دل و جان سے درج ذیل دعائیں مانگیں۔ قرآن کریم اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ایسے موقع پر ان دعائوں کا مانگنا ثابت ہے۔ ٭ حَسبُنَا اللّٰہَ وَنِعمَ الوَکِیلُ۔ (آل عمران‘ 173) ترجمہ: اللہ تعالیٰ ہمارے لیے کافی ہے اور وہی بہتر مددگار ہے۔ ٭ اَللّٰھُمَّ استُرعَورَاتِنَا وَاٰمِنَ رَوعَاتِنَا۔ (مسنداحمد) ترجمہ: اے اللہ! ہماری پردہ پوشی فرما اور ہماری گھبراہٹ کو بے خوفی اور اطمینان میں تبدیل فرما۔ ٭ اَللّٰھُمَّ اِنَّا نَجعَلُکَ فِی نُحُورِ ھِم وَنَعُوذُ بِکَ مِن شُرُورِھِم۔ (ابودائود) ترجمہ: اے اللہ! ہم آپ کو ان دشمنوں کے مقابلے میں کرتے ہیں اور ان کے شر سے آپ کی پناہ مانگتے ہیں۔ ام الصبیان کیلئے عمل ام الصبیان بچوں کیلئے بہت خطرناک مرض ہے بچہ روز بروز سوکھتا جاتا ہے۔ گوشت گھل کر صرف ہڈیاں باقی رہ جاتی ہیں اس کیلئے یہ عمل بہت مفید ہے۔ باریک دھاگہ خواہ کسی رنگ کا ہو سفید ہو یا سیاہ‘ اور کوئی مقدار تاروں کی بھی نہیں (یعنی دھاگوں کی کوئی مقدار تعداد نہیں ہے۔ پانچ یا سات یا گیارہ بلکہ جتنے دھاگے چاہے لے لے) مگر سات یا نو یا گیارہ ہوں تو بہتر ہے۔ اس پر اکتالیس بار سورہ فاتحہ معبِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ پڑھ کر ہر بار فاتحہ پڑھنے کے بعد ایک گرہ لگائیں۔ اکتالیس بار پڑھ کر گرہ لگائیں گے تو گرہ بھی اکتالیس ہوجائیں گی۔ وہ دھاگہ بچے کے گلے میں ڈال دو حق تعالیٰ شانہ کے فضل سے بچہ اس بیماری سے محفوظ ہوجائے گا اور صحت مند ہوجائے گا۔ جادو‘ آسیب اورہر بیماری کا علاج مندرجہ ذیل اسم مبارک کو چینی کی رکابی (پلیٹ) پر باوضو لکھا جائے اور وہ پانی یا عرق گلاب یا عرق کیوڑہ سے دھو کر ہر روز پلائو اور اس اسم کے ساتھ سورہ فاتحہ بمع بسم اللہ کے بھی لکھے تو بہت مفید ہے۔ وہ اسم یہ ہے:۔ یَاحَیُّ حِینَ لَاحَیَّ فِی دَیمُومَةِ مُلکِہ وَبَقَائِہ یَاحَیُّ۔ ظالموں اور حاسدوں کے شر سے حفاظت بعض مرتبہ حسد اور کینہ کے سبب لوگ بلاوجہ دشمن بن جاتے ہیں اور قدم قدم پر دشمنی کرتے ہیں۔ ایسے لوگوں کے شروفتنہ سے حفاظت کیلئے یہ عمل بہت مفید ہے۔ اس کی کوئی تعداد مقررنہیں ہے نہ ہی وقت مقررہ پر پڑھنا ہے بلکہ جس قدر ہوسکے اور جس وقت ہوسکے وہ پڑھے۔ کلمات یہ ہیں:۔ لَامَلجَاَ وَلَا مَنجَا مِنَ اللّٰہِ اِلَّا اِلَیہِ۔ یہ عمل باوضو اور بے وضو دونوں طرح پڑھ سکتے ہیں۔ اس عمل کی برکت سے انشاءاللہ تعالیٰ دشمن ناکام و نامراد ہوگا اور حصول مقاصد میں کامیابی ہوگی۔ناجائز کرنیوالا خود ذمہ دار ہوگا۔ سحرو جادو سے حفاظت جس شخص پر جادو کا اثر ہو یا ظالموں کی طرف سے ظلم و زیادتی کا ڈر ہو اس کو چاہیے کہ پانچ سو بار روزانہ ایک ہی بیٹھک میں یا ہر نماز کے بعد ایک سو بار پڑھے اس طرح پانچ سو بار پورا ہوجائے گا۔ وہ کلمات یہ ہیں:۔ ٭ حَسبُنَا اللّٰہَ وَنِعمَ الوَکِیلُ۔ (آل عمران‘ 173) انشاءاللہ تعالیٰ جادوگر ہر طرح سے ناکام ہوگا سحرو جادو کے دفعیہ کیلئے یہ آسان عمل باوضو کرنا ضروری ہے۔ سورة الفلق اور سورة الناس تین بار آیة الکرسی ایک بارپڑھ کر دونوں ہاتھوں پر دم کرکے تمام بدن پر پھیر لیا کریں اور اسی طرح کو صبح فجر کی نماز کے بعد اور عشاءکی نماز کے بعد اسی طرح پڑھ کر دونوں ہاتھوں پر دم کرکے تمام بدن پر پھیرلے۔ انشاءاللہ تعالیٰ کسی کا سحرومکر اثر نہ کرے گا۔ اولاد ہونے کیلئے جس عورت کے اولاد نہ ہوتی ہو اور وہ بانجھ ہو اس کیلئے مندرجہ ذیل تعویذ باوضو سات عدد لکھ کر رکھ لے اور روزانہ باوضو ایک عدد پانی میں گھول کر عورت کو پلائے ۔ انشاءاللہ تعالیٰ لڑکا پیدا ہوگا۔ وہ تعویذ یہ ہے:۔ اِنَّا اَعطَینٰکَ الکَوثَرَo یَاحَلِیمُ۔ یَاحَلِیمُ۔ یَاحَلِیمُ۔ یَاحَلِیمُ۔ یَاحَلِیمُ۔ یَاحَلِیمُ۔ یَاحَلِیمُ۔ یَاحَلِیمُ۔ یَاحَلِیمُ۔ بِحَقِّ اَھیَا اَشرَاھِیَا۔ تنبیہ: یہ عمل ہر ماہ ایام بند ہونے کے بعد غسل کرکے شروع کریں اور روزانہ ایک عدد تعویذ پئیں ۔جب تک حمل نہ ٹھہرے تعویذ پینے کا عمل جاری رکھیں۔ ٭٭٭٭٭٭٭
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 118 reviews.