Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کا غیرمسلموں سے حسن سلوک

ماہنامہ عبقری - اپریل 2011ء

حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا ایک غلام عیسائی تھا اس کو وہ اسلام قبول کرنے کی ترغیب تو دیتے مگر اس پر کبھی دباو نہیں ڈالا‘ فرماتے کہ مذہب میں زبردستی نہیں‘ غلام ان کی زندگی میں عیسائی ہی رہا۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اپنے عمال اور لشکریوں میں اسلام کی سچی تعلیمات کی ایسی روح پھونک دی تھی کہ ان کے خوف خدا‘ اتباع سنت‘ تقویٰ‘ زہد‘ تواضع‘ خدمت گزاری‘ خلق‘ مہمان نوازی‘ راست بازی‘ عدل‘ ترحم‘ مساوات‘ مخالفین سے حسن سلوک سے متاثر ہوکر مفتوحہ ممالک کے غیرمسلم خودبخود اسلام قبول کرتے چلے گئے۔ شام میں اسلامی لشکر پہنچا تو رومیوں کے سفیر جارج نے اسلام قبول کرلیا۔ مصر کے شہر شطاءکارئیس دو ہزار آدموں کے ساتھ مشرف بہ اسلام ہوا۔ دمشق میں وہاں کا بشپ حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کے سامنے آکر مسلمان ہوا۔ جلولہ کی فتح کے بعد یہاں کے امراءو رئووسا خود اسلام لے آئے۔ قادسیہ کے معرکہ کے بعد ایران کا شاہی رسالہ چار ہزار لشکریوں کے ساتھ مسلمان ہوگیا۔ یزدگرد کے بعض فوجی افسر مسلمان ہوئے تو سیابچہ‘ زط اور اندغارجیسی قومیں بھی اسلام لے آئیں۔ مصر کے بعض قصبے کے لوگ بھی مسلمان ہوئے۔ دمیاط کی فتح کے بعد بقارہ سے لے کر عسقلان تک پوری آبادی مسلمان ہوگئی اور پھر اس حقیقت سے کون انکار کرسکتا ہے کہ عراق‘ شام ‘ مصر اور ایران کے سارے علاقے کی آبادی رفتہ رفتہ اسلام اس طرح قبول کرتی گئی کہ ان میں مسلمانوں کی اکثریت بڑھتی گئی اور وہ اسلامی ممالک کہلانے لگے۔ یہاں مسلمان اپنے روادارانہ کردار کا اعلیٰ نمونہ پیش نہ کرتے تو ان کا اسلام کی طرف مائل ہونا کیسے ممکن تھا تھوڑے سے لوگوں پر تو جبر اور دبائو ڈالا جاسکتا ہے مگر پورے علاقے کو زور اور چیرہ دستی سے کسی مذہب کی طرف مائل کرنا انسانی فطرت کے سراسر خلاف ہے۔ ٭٭٭٭٭٭٭
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 113 reviews.