کچھ تجربات کچھ مشاہدات
عبقری کے گزشتہ رسائل میں سبحان اللہ خان کا عمل یعنی اول و آخر 3 بار درود شریف ایک بار سورة فاتحہ اور تین بار سورة اخلاص پڑھیں۔ اس عمل پر بندہ نے ایک پورا مضمون تحریر کیا پھر اس کے بعد بے شمار لوگوں نے اس کے تجربات کیے جس نے بھی کسی بھی مقصد کیلئے دن میں کئی بارمسلسل یہ عمل کیا اس کا مقصد جلدی یا کچھ دیر میں ضروربالضرور ملا ہے۔ آج تک کوئی شخص نامراد نہیں رہا۔ ناممکن ممکن ہوا۔ عمل مختصر لیکن اس کا نفع پہاڑوں سے بھی زیادہ ہے۔ اس طرح انمول خزانہ کے تجربات بھی خوب ملے۔ مدینہ منورہ کی ایک نومسلم صالح اور خوب اللہ تعالیٰ سے تعلق رکھنے والی بہن کا فون آیا کہ میں اپنے وطن انڈیا گئی تو 5صوبوں میں انمول خزانہ پھیلایا۔ صوبہ دہلی‘ صوبہ حیدرآباد‘ صوبہ راجھستان وغیرہ اور وہاں یہ وظیفہ خوب چھپوا کر لوگوں میں دیا جارہا ہے اور مخلوق خدا کو نفع ہورہا ہے۔ ایک صاحب کہنے لگے کہ انمول خزانہ سے میرا وہ مسئلہ حل ہوا کہ ساری دنیا مجھے کہتی تھی کہ میرا مسئلہ کوئی حل نہ کرسکے گا اور دنیا کا کوئی آدمی اس نامراد شخص سے مسئلہ حل نہیں کراسکتا۔ بس میں نے دن رات انمول خزانہ پڑھا اور اسی انمول خزانے کو وسیلہ بناکر اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا رہا۔ ناممکن ایسے ممکن ہوا کہ وہی شخص خود چل کر آیا اور اس نے کام کردیا۔ کتاب کلونجی کے کرشمات میں کلونجی کا قہوہ ایسے ایسے امراض میں مفید ثابت ہوا ہے کہ عقل انسانی خود حیران ہوتی ہے‘ کبھی نہ اترنے والے بخار کیلئے‘ جوڑوں کے درد‘ دل کے بندوالو ہونے کیلئے‘ جسم کے اکڑائو اور کمزوری کیلئے‘ اعصابی کھچائو اور جسمانی فٹنس کیلئے مسلسل تجربات آرہے ہیں۔ اگر بخار اور جسم میں درد ہو تو درود شریف 3 بار‘ سورة فاتحہ‘ آیت الکرسی اور چاروں قل تین ، تین بار پڑھ کر مستقل ہر نماز کے بعد دم کریں لاعلاج امراض تک کو فائدہ ہوتا ہے مکمل شفایابی تک یہ عمل کریں۔ نظربد کسی کو بار بار لگ جاتی ہو اور کسی عمل سے اترتی نہ ہو تو سورة مجادلہ 11 بار عصر کی نماز کے بعد خود یا دوسرا پڑھ کر پلائے۔ 40 دن سے بھی کم عرصے میں نظر ہمیشہ کیلئے اتر جاتی ہے۔ سفر میں یا گھر میں بخار آجائے تو اذان 7بار‘ اقامت 7 بار پڑھ کر دم کریں‘ بخار اتر جائے گا۔قارئین! ان تجربات کو کرنے کے بعد ان کے نتائج سے ضرور آگاہ کریں۔ آپ کا صدقہ جاریہ ہوگا۔
٭٭٭٭٭
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 108
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں