اسلام اور روا داری
(بحیثیت مسلمان ہم جس بااخلا ق نبی کے پیرو کا ر ہیں ان کا غیر مسلموں سے مندرجہ ذیل سلو ک تھا ہم اپنے گریبان میں جھا نکیں، ہمارا عمل، سوچ اورجذبہ غیر مسلموں کے بارے میں کیا ہے ؟ فیصلہ آپ خود کریں۔ )
حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے دستور میں یہ تاکید بھی ہوئی تھی کہ جنگی قیدی جب تک مسلما نوں کی قید میں ہیں تو انہیں مفت خوراک اور لبا س فراہم کیا جائے اور انہیں کسی قسم کی تکلیف نہ پہنچائی جائے کیو نکہ خدا، جنگی قیدیوں کو اےذا پہنچانا پسند نہیں کرتا۔ مذکو رہ آئین میںجنگی قیدیوں کے ساتھ حسن سلوک کرنے اور ان کی ضروریا ت کا خیا ل رکھنے کی اتنی تا کید کی گئی تھی کہ مسلمان اپنا کھا نا اور کپڑے تک انہیں دے دیتے اور خو د بھوکا رہنا گواراکر لیتے کہ مباد ا ان کا قیدی بھوکا، پیا سا یا برہنہ نہ رہ جائے۔
بہر طور جنگ بدر میں مسلمانوں کے غلبہ پا لینے کی خبر جیسے ہی مکہ پہنچی تو اہل مکہ نے ایک اور جنگ کے ذریعے مسلمانوں سے انتقام لینے کا فیصلہ کر لیا۔ اہل مکہ میں سے ایک جس نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور دیگر مسلمانوں سے بدلہ لینے کی ٹھا ئی وہ ابو سفیان تھا۔ جنگ بدر میں اس کا بیٹا سسراور داماد مارے گئے تھے جبکہ دوسرا بیٹا مسلما نوں کے ہا تھوں اسیر ہو چکا تھا۔ لہذا ابو سفیان بھی مجبو ر تھا کہ اپنے بیٹے کی رہا ئی کے لیے چار ہزار درہم کا فدیہ ادا کرے۔
ابوسفیا ن نے یہ قسم اٹھا ئی کہ وہ جب تک مسلما نوں سے انتقام نہ لے لے تو اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھے گا اور نہ ہی اپنی بیوی کے ساتھ مباشرت کرے گا۔ ابو سفیا ن کی بیوی نے بھی جم غفیر کے سامنے قسم کھائی کہ اگر اس کے بیٹے، با پ اور بھائی کا قاتل اس کے ہاتھ لگ جائے تو وہ اس کا کلیجہ نکا ل کر چبا ڈالے گی۔ اس نے یہ بھی اعلا ن کیا کہ اگر اس کے بیٹے، باپ اور بھائی کے قاتل کئی لو گ ہو ئے تو وہ ان سب کے کان، ناک اور زبان کا ٹ کر ان سے ہا ر بنا ئے گی اور جس دن اسلام کو شکست ہو گی تو وہ یہ ہا ر گلے میں ڈال کر میدان جنگ میں نا چے گی۔ آقا غیر مسلم مسلما نوں کے لیے کیا سو چتے تھے اور آقا ہمیں ان کے ساتھ کتنی نرمی کا سبق دیتے ہیں۔
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 207
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں