Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

میرا قد چھوٹا کیوں ہے؟ (شہریار، کراچی)

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2007ء

بچوں کا صفحہ بہت پرانی بات ہے، کسی گا ﺅں میں ٹھگنا آدمی رہتاتھا۔ ا س کا قد بہت ہی چھوٹا تھا۔ وہ جب کھڑا ہوتا ہے تو عام آدمی کے بمشکل گھٹنوں تک پہنچتا تھا۔ اس کی بڑی خواہش تھی کہ کسی طر ح اس کا قد لمبا ہو جائے اور وہ بھی عام آدمیوںکی طر ح نظر آئے۔ اس نے بہت دنوں تک آلو کھا ئے، ڈھیر سارا گوشت کھایا مگر کوئی فرق نہیں پڑا۔ لیکن اس کا قد اتنا کا اتنا ہی رہا۔ ایک دن اس ٹھگنے آدمی نے دریا کے کنا رے ایک گھوڑے کو پانی پیتے دیکھا۔ ” مجھے اس جا نو ر سے مشورہ کر نا چاہئے۔“ وہ اپنے آپ سے بو لا ” یہ ضرور میری کوئی نہ کوئی مدد کر سکتا ہے۔“ وہ گھوڑے کے پا س گیا اور بو لا ” کیا آپ مجھے بتا سکتے ہیں کہ آپ کا قد اتنا اونچا کیسے ہوا ؟ آپ نے کیا کھا یا، کیا کیا ؟ ” اوہ “۔ گھو ڑا بو لا ” بچپن میں میرا قد بھی تمہارے جتنا تھا پھر میں نے ڈھیر سارا انا ج کھایا، بہت ساپانی پیا، روزانہ کئی میل دوڑ لگائی اور پھر میں اتنا بڑا ہو گیا۔“ ” مجھے بھی یہ سب کر نا چاہیے۔“ ٹھگنا آدمی بولا، پھر وہ اپنے گھر گیا۔ ڈھیر سا اناج کھا یا۔ خوب پانی پیا اور پھر دوڑ لگادی۔ وہ اس وقت تک دوڑتا رہا جب تک کے اس کے پیروں میں درد نہ ہو ا۔ پھر وہ سانس بحا ل کرنے کے لیے رک گیا۔ لیکن اس کا قد نہیں بڑھا۔ وہ ادا س ہو کر ایک جگہ بیٹھ گیا۔ اچانک اس کے دل میں گائے کا خیال آیا ” مجھے گائے سے مشورہ کرنا چاہئے۔ وہ بولا اور اٹھ کر گائے کے پا س پہنچا جو قریب ہی ایک جگہ گھا س چر رہی تھی۔ ” گائے صاحبہ !“ کیا آپ مجھے بتائیں گی کہ آپ کی جسامت اور قد اتنا بڑا کیسے ہوا ؟“ ” بہت آسانی سے‘ ‘ گا ئے نے جوا ب دیا ” بچپن میں، میں بھی تمہاری طرح چھوٹی تھی۔ پھر میں نے گھاس کھا نا شروع کی، گھاس کھا تی رہی اور پھر آج تمہا رے سامنے ہوں۔ دیکھ لو کتنا بڑا قد ہو گیا ہے میرا۔“” اس کا مطلب ہے کہ مجھے گھا س کھانی چاہئے۔“ ٹھگنا آدمی بو لا۔ وہ پھر اپنے گھر گیا اور وہاں جاکر بہت ساری گھاس کھا لی مگر اس بار بھی کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ وہ اب بھی ٹھگنا ہی تھا۔ اب تو وہ بہت مایوس ہو گیا۔ اس کی سمجھ میں نہیں آرہا تھا کہ وہ کیا کرے؟ کس سے مشورہ کرے ؟ اتنے میں اسے قریب ہی ایک پرانے درخت سے الو کی آواز سنائی دی۔ ” بوڑھا الو بہت عقلمند ہے۔ میں اس سے مشورہ کرتا ہوں۔ “ ٹھگنا آدمی بو لا۔ وہ جلدی سے گھر سے نکلا اور پرانے درخت کے قریب جا کر الو سے اپنا مسئلہ بیا ن کیا۔ الو نے دو مرتبہ اپنی پلکیں جھپکائیں اور ٹھگنے آدمی کو گھورتے ہوئے پو چھا ” تم اپنا قد بڑ ا کرنا کیوں چاہتے ہو؟ “ ” میں چا ہتا ہوں کہ لڑائی کے دوران لو گ مجھے اٹھا نہ سکیں اور میں ان کے سامنے کھڑا ہو کر ان کا مقابلہ کروں۔‘‘ ٹھگنے آدمی نے جو اب دیا۔ الو نے پھر پلکیں جھپکا ئیں اور پو چھا ” کیا لوگ تم سے لڑتے ہیں اور کسی نے لڑائی کے دوران تمہیں اٹھا لیا تھا ؟ “ ” لڑائی ابھی نہیں ہوئی۔ “ ” تو پھر ؟ الو بو لا ” اب تم کوئی اور وجہ بتا ﺅ کہ تم قد بڑھا نا کیوں چاہتے ہو ؟“ اس پر ٹھگنا آدمی بولا ”اگر میرا قد بڑا ہو جائے تو میں دور تک دیکھ سکوں گا۔ ابھی تو میں صرف قریب قریب کی چیزیں دیکھ سکتا ہوں۔ “ ” جب تم دور کا نظارہ کر نا چاہو تو کیا درخت پر چڑھ کر ایسا نہیں کر سکتے ؟“ الو نے پو چھا۔ ” ہاں .... میرا خیا ل ہے .... ایسا کر تو سکتا ہوں۔ “ اس آدمی نے تسلیم کیا۔ الو نے پلکیں جھپکا ئیں اور بولا ”میری بات سنو! تمہیں بڑے قد کی نہیں، بڑے دما غ کی ضرورت ہے۔ اور تم بڑے قد کی فکر میں مبتلا ہو۔ تمہارا جو قد ہے اسی پر قنا عت کرو اور اللہ کا شکر ادا کر و۔ انسا ن کی بڑائی قد سے نہیں اپنے اخلاق، کردار اور عقل سے ہو تی ہے۔ اگرقد ہی بڑائی کی علا مت ہوتا تو اونٹ اور ہاتھی سے زیا دہ بڑی شخصیت کسی کی نہ ہوتی؟“ الو کی نصیحت ٹھگنے آدمی کی سمجھ میں آگئی۔ اس کے بعد کبھی قد بڑا کرنے کی خواہش اس کے دل میں پیدا نہیں ہوئی۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 189 reviews.