Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

عینک سے نجات سوفیصد

ماہنامہ عبقری - مارچ 2010ء

نیم کے پتوں کا عرق مخالف کان میں ڈالنے سے آنکھوں کو آرام آجاتا ہے‘دکھتی آنکھ کے دوران کھجور نہ کھائیں 1۔دکھتی آنکھ : مخالف پاﺅں کے انگوٹھے میں شیر مدار ٹپکائیں۔ 2۔ نظر کی درستگی: سونف 250 گرام، دھنیا 250 گرام، خشخاش 500 گرام، مصری 300 گرام، مغزبادام 500 گرام ، چاروں مغز 500 گرام ان سب کو کوٹ کر چھان لیں اور پھکی بنائیں صبح و شام ایک چمچہ دودھ کے ساتھ استعمال کرلیا کریں۔ 3۔ عینک سے بے نیازی: مٹی کا کورا حقہ 3/4 کلو روغن گاﺅ پانی کی جگہ ڈالیں نیچے سے بند دو کلو تمباکو کوشید کیا جائے تمام تمباکوختم ہونے پر تونٹری توڑ کر اندرونی جوہر اتار کر شیشی میں اتار لیں۔ سوتے وقت آنکھوں میں لگائیں۔ یہ سرمہ ایک ہفتے کے استعمال کے بعد عینک سے بے نیاز کردے گا۔ 4۔ بینائی لوٹانا: بسکھپرا بوٹی کوٹ کر رس نکال لیں۔ اس میں سرمہ سیاہ کھرل کریں۔ سرمہ خشک ہو جائے تو شیشی میں ڈال دیں۔ روزانہ کے استعمال سے بینائی تیز ہوجائے گی۔ 5۔ آنکھ دکھنا: منڈی (گورکھ منڈی) کے پھول جتنی تعداد میں کھائیں، اتنے سال آنکھ نہیں دکھے گی۔ یہ پھول منہ نہار نگل جائیں۔ انہیں چبانا نہیں۔ 6۔ نظر تیز کرنا: مال کنگنی کے تیل کی مالش ہتھیلیوں اور پاﺅں کے تلوﺅں پر کریں اور یہ عمل 40 روز متواتر کریں۔ 7۔ گھی کوار کے پتے چیر کر تین ماشے سفوف ہلدی چھڑک کر گرم کرکے مریض کی دکھنے والی آنکھ کی جانب پاﺅں کے نیچے باندھیں۔ 8۔ نیم کے پتوں کا عرق مخالف کان میں ڈالنے سے آنکھوں کو آرام آجاتا ہے۔ 9۔ آنکھوں کی سرخی زائل کرنا: برگ انار تازہ کوٹ کر نغدہ بنا کر آنکھوں پر باندھ دیا کریں 4-3 روز استعمال کریں۔ نوٹ: دکھتی آنکھ کے دوران کھجور نہ کھائیں(بحوالہ صفحہ نمبر 350 ) بحوالہ ”مجھے شفا کیسے ملی“ اور وظائف اولیائ‘ لاعلاج روحانی اور جسمانی بیماریوںمیں مبتلا اس کتاب کا مطالعہ کریں۔(جو عمل یا ٹوٹکہ آزمائیں ضرور لکھیں‘لاکھوں کا نفع آپ کا صدقہ جاریہ )
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 368 reviews.