آپ عفوودرگزر کے پیکر تھے عفوو درگزر کاعالم یہ تھا کہ مکہ معظمہ میں فاتحانہ داخلہ کے بعد سرور کائنات صلی اللہ علیہ وسلم نے ابوسفیان کے مکان کو جس کے اندر کسی زمانہ میں مسلمانوں کے خلاف سازشیں ہوا کرتی تھیں اور ہادی امام صلی اللہ علیہ وسلم کے قتل کے مشورے ہوتے تھے اس اعلان کے ساتھ دارالامن قرار دیا کہ مکہ کا جو آدمی ابوسفیان کے گھر میں داخل ہوجائے گا اسے امان ہے (صحیح مسلم)۔
فتح مکہ کے بعد ابوسفیان بن حرب بارگاہ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں عرض پیرا ہوئے یارسول اللہ! آپ میرے بیٹے معاویہ رضی اللہ عنہ کو اپنا منشی (کاتب وحی) مقرر فرمادیں۔ آپ نے اس درخواست کو شرف قبول بخش کر انہیں اپنا منشی مقرر فرمایا ۔ معاویہ رضی اللہ عنہ فتح مکہ سے پہلے مشرف بایمان ہوچکے تھے۔ غزوہ حنین کے مال غنیمت میں سے آپ نے ابوسفیان اور ان کے دونوں بیٹوں یزید اور معاویہ کو چالیس چالیس اوقیے چاندی اور سو سو اونٹ عطا فرمائے تھے۔
ابن حرب کی منات شکنی
ابوسفیان نے مرالظہران کی منزل پر کلمہ شہادت پڑھ کر اپنے اسلام کا جو اظہار کیا تھا وہ تو محض وقتی مصلحت پر مبنی تھا۔ لیکن فتح مکہ کے بعد اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی شان عفوو رحمت نوازی سے متاثر ہوکر وہ پکے اور سچے مسلمان ہوگئے اور انہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سرچشمہ فیض سے استفادہ کا کافی موقع ملا۔ شرف اسلام کے بعد ان کی رگ رگ میں جہاد فی سبیل اللہ کا خون دوڑنے لگا چنانچہ آپ کے قیام مکہ کے دوران میں عرض کرنے لگے یارسول اللہ! جس طرح میں حالت کفر میں مسلمانوں کے خلاف رزم خواہ رہا ہوں اسی طرح اب بقیہ العمر دشمنان اسلام کے خلاف معرکہ آرا رہوں گا۔ آپ نے انہیں عربوں کے مشہور معبودت مناة کے انہدام کا حکم دیا وہ جاکر اس کو منہدم کرآئے۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 335
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں