رسیلا ، میٹھا اور پرکشش مہک سے لبریز آڑو کو مختلف ذائقوں کی وجہ سے تو پسند کیا ہی جاتاہے لیکن اس کو صحت کیلئے مکمل خوراک کا درجہ بھی حاصل ہے۔ اس خوبصورت پھل کے کچھ اہم اور حیرت انگیز صحت مندانہ فوائد درج ذیل ہیں ۔
آنکھوں کی صحت کیلئے بہترین پھل:عمر اور دوسرے عوامل آپ کی نظر کو نمایاں طور پر متاثر کرسکتے ہیں لیکن آڑو ایک ایسا پھل ہے جو آنکھوں کو مخصوص غذائی اجزاءفراہم کرنے کے لئے بہت اہم کردار ادا کرتا ہے تاکہ نقصان دہ عناصر سے بہتر طریقے سے مقابلہ کرسکے۔ زیادہ تر ماہرین نے آنکھوں کی صحت مند ہونے کے لیے قدرتی اجزاءکے طور پر گاجر کو ترجیح دی ہے لیکن مضبوط سے مضبوط آنکھوں کیلئے ماہرین نے آڑو کی افادیت کو بھی تسلیم کیا ہے۔آڑو بیٹا کیروٹین کے مجموعہ کے ساتھ جسم کے تمام حصوں میں خون کی گردش کو بڑھانے کے علاوہ آنکھوں کے پٹھوں کی فعالیت کو بہتر بنانے کے قابل بناتا ہے۔
جسم میں موجود زہریلے مادے کے خاتمہ کیلئے بہترین پھل
انسانی جسم کو روزانہ کی بنیاد پر کئی ایجنٹوں اور زہریلے مادوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ان ٹاکسن کا کام گردوں میں اضافی دباو&ڈالنا اور نظام کو روکنا ہے۔ پوٹاشیئم اور آڑومیں موجود غذائی ریشہ کے ساتھ گردوں کو بہتر کام کرنے کی کمک حاصل ہے۔ ماہرین یہ بھی کہتے ہیں کہ آڑو کے غذائی اجزاء درد ناک السر کو بڑھنے سے روکتے ہیں۔ اگر آپ اپنے گردوں کی روائتی صفائی کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو چاہیے کہ آپ آڑو کو اپنی روزمرہ کی غذاءمیں شامل کرلیں۔
چمکدار جلد کیلئے بہترین پھل:یہ مزیدار پھل مدافعاتی نظام کے کام کاج کیلئے ایک بوسٹر کے طور پر کام کرتا ہے جس میں بہت زیادہ مقدار میں وٹامن سی پایا جاتا ہے۔ اصل میں آڑو بھی جلد کی حفاظت کرتا ہے اور ان وجوہات کو روکتا ہے جن سے چہرے کو نقصان پہنچتا ہے۔ آڑو خاص طور پر آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے اور جھریوں کے خاتمہ کیلئے بیرونی طور پر خوبصورتی کی دیکھ بھال معمولات کے ایک جز وکے طور پر کرتا ہے۔
آڑو کے فوائد حسب ذیل ہیں:مقوی معدہ اور جگر ہے۔خون کے جوش کو کم کرتا ہے۔پیاس کو تسکین دیتا
ہے۔ذیابیطس میں مفید ہے۔آڑو صفراوی بخار میں مفید ہے۔اس کی گٹھلی کا روغن بواسیر، کان کے درد اور بہرے پن میں مفید ہے۔ کان درد کی صورت میں صرف دو قطرے مذکورہ روغن کے کافی ہیں۔پیٹ کے کیڑے ختم کرنے کیلئے اس کے پتوں کو رگڑ کر، چھان کر پلانے سے فائدہ ہوتا ہے۔آڑو کا رس دانتوں پر ملنے سے دانت مضبوط ہوتے ہیں۔آڑو کے استعمال سے گرمی کا بخار ٹھیک ہو جاتا ہے۔آڑو ہرنیا کے ابتدائی مرض میں بے حد مفید ہے۔ دو تولہ آڑو کے پتے پانی میں جوش دے کر دو تولہ شہد ملا کر دن میں تین بار پینے سے ہرنیا وہیں رک سکتا ہے۔منہ کی بدبو کو دور کرتا ہے۔ آڑو مصفی خون، مقوی معدہ، مقوی جگر اور مقوی طحال ہوتا ہے۔ آڑو کے گودے کی چٹنی بھی بنائی جاتی ہے جو بے حد لذیذ ہوتی ہے۔ آڑو کے اڑھائی پتے اور ایک کالی مرچ کو رگڑ کر پینے سے پرانے سے پرانا بخار بھی دور ہو سکتا ہے۔ آڑو گرم اور بلغمی مزاج والوں کیلئے بالخصوص مفید ہے۔پھل ہمیشہ پکا ہوا اور تازہ کھانا چاہیے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں