سخت ترین کالا جادو اور کالے جادو گر کا پہرہ! عبقری نے توڑ دیا!
گمراہ ہوا! ذلت اور قرض کا پہاڑ ملا!
اتنا لکھوں گا گمراہ ہوگیا تھا‘ حلال حرام کی تمیز ختم ہوئی‘ بازار میںمسجد کی دیوار کے ساتھ اوباشوں کیساتھ بیٹھتا‘کوئی عورت نظروں سے بچ کر نہ گزرسکتی تھی‘ ایک دن باپردہ ضعیف عورت پاس سے گزری‘ ٹھہر کر واپس آگئی‘ ہم تمام کو ایک ایک عبقری میگزین دیااوربس!گھر آکر پڑھا اور زندگی بدل گئی!آج اسی مسجد میں پانچ وقت کانمازی ہوں‘ نظروں میں حیاء اورشرم ہے‘ لوگ دیکھ کر حیران ہوتے ہیں۔عبقری وظائف سے قرض اترا‘ کھوئی عزت دوبارہ مل گئی۔ (کاشف‘قصور)
سفلی عمل ناکام ہوا! زندگی خوشحال ہوگئی
13 سال سے بیماریوں‘ پریشانیوںاور روگوں کا شکار تھی‘ گھر کا ہرفرد بیمار اور پریشان ‘ شوہر کے ساتھ بہت جگہ گئی‘ آخر ہار گئی‘ سونےمیںہاتھ ڈالتے وہ بھی چند دنوں بعد مٹی ہوجاتا‘ ویگن میں بیٹھے شوہر کو باہر سے کسی نے عبقری رسالہ دیا‘ شوہر گھر لے آئے‘ میں نے پڑھا تو اس میں جادو سےنجات کا عمل تھا‘ صبح و شام تین تین مرتبہ سورۂ اخلاص‘ سورۂ فلق‘ سورۂ ناس پڑھ کراپنے اوپر دم کرناتھا‘ بس ان الفاظ کو ہم نے نجات دہندہ سمجھا‘3ماہ کےاندر اندر کایاپلٹ گئی‘جادوختم‘بیماریاںختم‘ کاروبار بہترین ہوگیا۔(ع، بہاولپور)
سخت ترین کالاجادو اور کالے جادوگرکا پہرہ! عبقری نے توڑ دیا
بیوی پرایک رشتہ دارنے سخت جادوخودکیا اور باقاعدہ جادو پر پہرہ دیتا کہ کوئی جادو کا توڑ نہ کرسکے‘ اہلیہ کو حمل نہ ٹھہرتا ‘زندگی اجیرن ہوچکی تھی‘ ہر طرف ناکامیاں ‘ جھگڑے اور الجھنیں تھیں‘ والدہ کوخالہ نے عبقری رسالہ دیا‘ مزید کہا عبقری رسالہ پڑھو بھی اور تقسیم بھی کرو‘ والدہ اور اہلیہ نے عبقری رسالہ میں افحسبتم اوراذان کا عمل لگاتار کرنا شروع کردیا‘ ہرماہ 150 رسالہ بھی تقسیم کرتے‘ اللہ نے اسی سال کرم کردیا‘جادو بھی ٹوٹا اور اللہ نے چاند سا بیٹا بھی عطا فرمایا۔ (نعمان احمد‘ لاہور)
کاروبار کو بڑھانے اور چارچاند لگانے کا راز صرف ’’عبقری‘‘
کپڑے کا کاروبار ہے‘ عبقری رسالہ گھر میں آتا تھا‘ رسالہ میںپڑھا کہ ایک صاحب دکان پر عبقری رکھتے ہیں‘ ان کے کاروبار میں برکت ہے‘ میں نے اسی ماہ 500 رسالہ لیا اور دکان پر رکھ لیا‘ ہرگاہک کو عبقری رسالہ ضرور دیتا‘ایسی برکت ہوئی کہ میں حیران رہ گیا‘ بے شمار نے واپس آکر بتایا کہ آپ کے دئیے رسالہ سے میری فلاں مشکل‘ فلاں بیماری ختم ہوئی‘ فلاں نسخے سے سالہاسال پرانا مرض ختم ہوا۔ اب سمجھ آئی کہ جب دوسروں کی مشکل حل کرنے ذریعہ آپ بن جائیں تو رب آپ کیلئے برکات کے دروازے کھول دیتاہے۔ (محسن مجید‘ ملتان)
عبقری تقسیم کیا اور’’مبارک ہو بیٹی ہوئی ہے!‘‘
اہلیہ لیبر روم میں داخل ‘ لیڈی ڈاکٹرنے بتایا بچہ الٹا ہے‘سات سے آٹھ گھنٹے میں فراغت ہوگئی‘ اگر نہیں تو پھر آپریشن ہی حل ہے‘ میں پریشان‘ دفتر عبقری لاہورپہنچا‘ 200 عبقری میگزین لیے اور تقسیم کردئیے اور دل میں نیت یہ رکھی یااللہ! اس میں خیر ہی خیر ہے‘ مخلوق تیرا نام پڑھے گی‘ کسی کو کوئی ٹوٹکہ مل گیا تو اس کی بیماری ٹھیک ہوجائےگی‘ کسی کی مشکل حل ہوجائیگی‘ اے کریم اللہ تو میری مشکل حل فرمادے‘ ڈیڑھ گھنٹہ بعد ہسپتال گیا تو ڈاکٹر نے بتایا کہ مبارک ہو بیٹی ہوئی ہے!(واجد علی‘ لاہور)
موت میری آرزو بن چکی تھی!عبقری نے زندگی لوٹادی
شدید ترین ڈیپریشن ہوگیا‘ بار بار خودکشی کی کوشش کرتی‘ رو رو کر رب سے موت مانگتی‘والدین سے میری حالت دیکھی نہ جاتی‘ والدکومسجد میں کسی نے عبقری رسالہ دیا‘ یوں رسالہ ہر ماہ گھر آنا شروع ہوگیا‘ اسی سے یاقہار کا عمل معلوم ہوا‘ میں نے کرنا شروع کردیا‘ چھ ماہ سے مسلسل کررہی ہوں‘ خوشگوار زندگی میں واپسی ہوئی ہے‘ سارا ڈیپریشن ختم‘ نحوست ختم‘ تین ماہ بعد شادی ہے۔گھر میں برکت‘ رحمت اور والد کے رزق میں اضافہ ہوا۔(ماریہ‘ راولپنڈی)
کاروبار ٹھپ ہوگیا! عبقری آیا اور رنگ لگ گئے
کاروباراچانک ٹھپ ہوگیا‘ روزانہ لاکھوں کی سیل اب بمشکل ہزار بھی نہ ہوتی‘ سارا دن فارغ بیٹھتا‘ ملازمین آدھے نکال دئیے‘بالآخر مقروض ہوگیا‘ کسی نے عبقری رسالہ تقسیم کیا‘اس میں سورۂ کوثر والا عمل ملا‘ سارا دن دکان پر پڑھنا شروع کردی‘ یقین کیجئے صرف تین ماہ کے اندر اپنی پہلے والی حالت پر آگیا‘ حتیٰ کہ ملازمین کی تعداد اب پہلے سے زیادہ ہے‘ جس نے عبقری تقسیم کیا اس کیلئے خصوصی دعائیں کرتا بھی ہوں اور کرواتابھی ہوں۔ (علی احمد‘ کراچی)
دل کی حسرت پوری ! من پسند جگہ رشتہ ہوگیا
رشتہ داروں میںپسند کی شادی کرناچاہتی تھی‘الحمدللہ گھر کا ماحول مکمل مذہبی‘ بس اللہ سے مانگتی‘تسبیح خانہ میں والد‘ والدہ اور بھائی کے ساتھ ہر جمعرات کو آتی‘ یہاں عبقری سے لوگوں کے مسائل کا حل ہونا سنتی اور دیکھتی ‘ بس نیت کی ہر ماہ 300عبقری رسالہ ضرور تقسیم کرونگی تاکہ اللہ کریم اس خیر کے وسیلے سے دل کی مراد پورے فرمادے‘ چند ماہ ہی رسالہ تقسیم کرنے کا عمل کیا‘ میرے سسرال والے خود چل کر آئے‘ میرا ہاتھ اپنے بیٹے کیلئے مانگا‘ والدین نے میری رضامندی پوچھ کر ہاں کردی‘ تین ماہ کے اندر سادگی سے نکاح اور رخصتی ہوئی۔ (اہلیہ احتشام‘ لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں