محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ آپ کو آپ کے بزرگ جو گزرے ہیں اور آنے والی نسلوں کو آباد رکھے اور تسبیح خانہ آباد رہے۔ ہم راستے سے بھٹکے ہوئے لوگ تھے اللہ تعالیٰ نے آپ سے ملایا اللہ کی مہربانی سے دو دفعہ ملاقات کا شرف حاصل ہوا۔ ماہنامہ عبقری بھی پڑھتی ہوں اس میں وظیفہ دیکھا یَارَبِّ مُوْسیٰ یَا رَبِّ کَلِیْم بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ اس وظیفہ سے میری ہر مشکل حل ہو جاتی ہے جو چیز گم ہو یا نہ ملے اس وظیفہ کو پڑھتے ہی وہ چیز مل جاتی ہے۔ کہیں اور جائوں کسی اور کو پریشان دیکھ کر پڑھتی ہوں اس کی وہ چیز اس کو مل جاتی ہے تو میں اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں۔ ہمسایہ میں بیوہ عورت ہے‘ ایک دن مجھے آواز دی باجی کل سے میرا شناختی کارڈ اور دوسرا کارڈ جس سے مجھے راشن ملتا ہے‘ گم ہے آپ کوئی وظیفہ پڑھیں وہ مل جائیں تو میں نے کہا آپ پانچ منٹ تک ڈھونڈیں میں پڑھتی ہوں تو میں نے کمرے میں بیٹھ کر پڑھنا شروع کردیا تو پانچ منٹ کے بعد بچوں کی آواز آئی‘ خالہ شناختی کارڈ مل گیا وہ خوش ہوئے اور بچوں نے دکان سے ٹافیاں لے کر سب کو بانٹ دیں۔
کالا سانپ اور جوگی
حکیم صاحب آپ نے جو وظیفہ دیا تھا یَاحَیُّ یَاقَیُّومُ اِیَّاکَ نَعْبُدُ وَاِیَّاکَ نَسْتَعِیْنُ بِرَحْمَتِکَ اَسْتَغِیْثُ تو تین ماہ کے بعد ہمارے پڑوس والوں نے کہا رات کو ہمارے گھر میں کالا سانپ دیکھا گیا ہے لیکن چھپ ہوگیا ہے دو دن تک نظر آیا تھا اس کو مارنے کی کوشش کی گئی تھی مگر وہ ہاتھ نہیں آیا چار دن بعد لوگوں نے جوگی منگوایا اور اس جوگی نے سانپ کو پکڑلیا کیونکہ ہمارے گھر میں کئی دفعہ سانپ دیکھا گیا تھا لیکن اللہ تعالیٰ کا شکر ہے آج تک میں نے نہیں دیکھا۔ گھر والوں نے کافی دفعہ دیکھا۔میرے سسرال والوں کو شیاطین نے کافی تنگ کیا ۔میں بچپن سے ہر فرض کے بعد تین دفعہ استغفراللہ پڑھ کر ایک دفعہ آیہ الکرسی پڑھتی ہوتو اللہ کے حکم سے آج تک میری عمر 26 سال ہوگئی ہے کسی چیز سے ڈر نہیں لگا۔(صابرہ ضیاء، خضدار)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں